کیا وہ یہ نہیں دیکھتے کہ ہر سال انہیں ایک بار یا دو بار کوئی نہ کوئی مصیبت پیش آجاتی ہے، پھر بھی یہ لوگ نہ توبہ کرتے ہیں اور نہ نصیحت پکڑتے ہیں۔سورۃالتوبہ آیت 126۔
ماہ ذی الحجہ کے پہلے دس دن اجروثواب کے لحاظ سے سال کے دس بہترین دن ہیں۔ ان دنوں میں تسبیح، تہلیل اور تکبیر کا خاص طور پر اہتمام کرنا چاہیے کہ ان دنوں میں اعمال صالحہ کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔۔۔
الحمدللہ۔ اللہ کا بہت کرم ہے۔ ایک نیا سیٹ اپ بنانے میں بہرحال وقت لگتا ہے اسی میں مصروف ہیں۔ اللہ عزوجل آسانی فرمائے۔ آپ لوگ بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ سبحانہ وتعالٰی آپ کو اور آپ کے پیاروں کو صحت و عافیت سے رکھے۔ آمین۔۔۔
بچوں کی تعلیم اور مستقبل کے حوالے سے "پکی" ہجرت کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔ اللہ عزوجل اس فیصلے میں خیروبرکت پیدا فرمائے۔ آپ احباب کی نیک خواہشات کا بہت شکریہ۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے۔۔۔