گاڑی کے ٹائروں میں ہوا بھروانے کا ریٹ بہت بڑھ گیا ہے۔۔۔ ماڈل ٹاؤن اور ڈیفنس کی طرف تو پچاس روپے لینے لگے ہیں۔ ادھر جوہر ٹاون میں بھی تیس چالیس روپے تک بات جا پہنچی ہے۔۔۔۔
مرے غم کی عمر دراز کر، مرے دردِ دل کو دوام دے
میں دعا بدست ہوں اے خدا ! کوئی خاص شے مجھے عام دے
پل صراط سے آگے جائیں گے۔۔۔۔ ان شاءاللہ۔۔۔۔ کیوں کہ
دیکھتا ہے مانگنے والے انداز طلب
بے سلیقہ کم دلوں کو مرا رب دیتا نہیں
کچھ بچا رکھتا ہے عالی ظرف لوگوں کیلیے
غم متاع بے بہا ہے سب کی سب دیتا نہیں
ہم نے معروف علماء کی طرز پر عالم رویاء میں ڈگری لے رکھی ہے۔۔۔۔ اس سے کوچے کی تشہیر کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔۔۔
نوٹ: اس کو رویا (خواب ) پڑھا اور سمجھا جائے نہ کہ رویا (شاعروں والا) ۔۔۔۔
یہ تحریر 5 ستمبر 2017 کو دانش پر شائع ہوئی تھی۔ لکھی شاید اسی برس ہی تھی۔۔۔۔ اب مہینہ یاد نہیں لیکن اگر اپنی ڈیجیٹل ڈائری کھول لوں تو شاید اس میں اصل تاریخ بھی مل جائے۔ آج کل فلسطین کے حوالے سے احباب دوبارہ خون گرما رہے ہیں۔ تو مجھے بھی یاد آگیا کہ میرا بھی اس میں حصہ تھا۔ جو کہ نہ ہونے کے برابر...