نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    آداب جناب فلک شیر صاحب۔
  2. محمد یعقوب آسی

    ایک اردو فورم پر پنجابی کا استعمال؟

    تصحیح کے لئے شکریہ۔ :) مجھ سے اچھا ہو گیا کہ لفظ "شاید" شروع میں آ گیا۔ ;)
  3. محمد یعقوب آسی

    ۔۔۔ شاید اسی کا نام کامیابی ہے۔

    ۔۔۔ شاید اسی کا نام کامیابی ہے۔
  4. محمد یعقوب آسی

    ۔۔ ع: کچھ بات صدا کی ہے، کچھ بات نصیبوں کی

    ۔۔ ع: کچھ بات صدا کی ہے، کچھ بات نصیبوں کی
  5. محمد یعقوب آسی

    پتہ نہیں "بہرا" ۔۔ یا شاید "بے بہرہ" ۔۔ الف اور ہ کا فرق ملحوظ رکھنا ہو گا۔

    پتہ نہیں "بہرا" ۔۔ یا شاید "بے بہرہ" ۔۔ الف اور ہ کا فرق ملحوظ رکھنا ہو گا۔
  6. محمد یعقوب آسی

    ایک اردو فورم پر پنجابی کا استعمال؟

    بھٹی صاحب! آپ کو لطف کی بات بتاؤں! "ہند" اور ہندہ" عربی کے اسمِ صفت ہیں۔ دونوں مؤنث، دونوں کا معنیٰ ہے "خوبصورت عورت"۔ شاید محمد بن قاسم نے سندھ کے کھلے ہرے بھرے کھیت دیکھے تو کہہ اٹھا "ہند!" (حسینہ!) یہی لفظ مقامی طور پر سندھ بنا، ہند سے ہندس بنا جو انگریزی میں انڈس بولا گیا۔ اور ہندوستان کے...
  7. محمد یعقوب آسی

    ایک اردو فورم پر پنجابی کا استعمال؟

    جیہڑے پنجابی لڑیاں وچ انگریزی لکھ رہے نیں، اونہاں وی پچھو نا۔ نہیں تے پھر گل تے نہ ہوئی!
  8. محمد یعقوب آسی

    ایک اردو فورم پر پنجابی کا استعمال؟

    پنجابی نال دشمنی ایتھے وی آ گئی اے؟ فارسی، انگریزی، سارے سلسلے چل رہے نیں تے پنجابی ای کیوں مندی لگدی اے؟ ایہ کدھرے اوہی رولا تے نہیں، پنجاب والا؟
  9. محمد یعقوب آسی

    اصلاح درکار ہے

    ایک گزارش میری طرف سے، کہ "ترمیم شدہ" شعر کا ایک مصرع لکھ دیا، یا، آدھا لکھ دیا؛ ایسے نہ کیا کریں۔ شعر کا تازہ ترین متن پورا لکھا کریں (یعنی دونوں مصرعے مکمل)۔
  10. محمد یعقوب آسی

    ظاہرا صاف ہے، اندر سے مگر صاف نہیں

    تجربے سے سیکھا ہوا "بہت پکا سیکھا ہوا" ہوتا ہے۔ کتابی باتیں بھی بجا مگر ۔۔ تجربہ آخر تجربہ ہے، اور بولتا ہے۔ کتاب اور تجربہ جمع ہو جائیں تو سونے پر سہاگا! بہت شکریہ!
  11. محمد یعقوب آسی

    ظاہرا صاف ہے، اندر سے مگر صاف نہیں

    جناب الف عین میرے لئے بھی محترم ہیں۔ میں ان کی رائے کا احترام قائم رکھتے ہوئے اختلاف کا اظہار بھی کر دوں تو وہ برا نہیں مانتے (ان کی محبت ہے)۔تاہم رائے اپنی اپنی اور ساتھ ہی ہم اپنے دوستوں کی رائے کا اثر لیتے بھی ہیں۔ اس کے پیچھے کارفرما عوامل انفرادی بھی ہو سکتے ہیں۔ ہے نا!
  12. محمد یعقوب آسی

    ظاہرا صاف ہے، اندر سے مگر صاف نہیں

    میں اپنے دوستوں سے اکثر گزارش کیا کرتا ہوں کہ: (1) ہو بہو مضمون اور لفظ کی جگہ پر لفظ نہ ڈھونڈا کیجئے۔ اس سے کہیں بہتر اور مؤثر طریقہ ہے کہ آپ مصرع نیا کہہ لیں، یا ضروری ہو تو شعر ہی نیا کہہ لیں۔ مضمون میں تھوڑی بہت تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔ آپ کے موجودہ شعر کا مضمون کسی اور موقعے پر کسی اور...
  13. محمد یعقوب آسی

    ظاہرا صاف ہے، اندر سے مگر صاف نہیں

    ایک بات غزل کی مجموعی فضا کے حوالے سے کرنے کی ہے (اس سے قطع نظر آپ اس کو کتنی اہمیت دیتے ہیں)، اسے آپ میری خواہش سمجھ لیجئے: غزل کے اشعار میں ریزہ خیالی بالکل بجا، مگر ان اشعار میں ایک زیریں رو ہوتی ہے جس کی بدولت ایک غزل اکائی پاتی ہے۔ یہ زیریں رو فکری، محسوساتی، اسلوبی، لسانی یا کسی اور حوالے...
  14. محمد یعقوب آسی

    ظاہرا صاف ہے، اندر سے مگر صاف نہیں

    بات ہمارے ناقد کی بھی بے وزن نہیں ہے۔ اس کو دو لخت نہ بھی کہئے تو معنوی سطح پر کسی کَڑی کے رہ جانے کا احساس ضرور ہوتا ہے۔ میر کے مگس والے شعر کی مثال نہ دیجئے گا۔ کیوں کہ اس کی معروف شرح جو اساتذہ نے کر دی اس تک عام قاری کی رسائی مشکل تھی۔ ایک نکتہ اور دیکھ لیجئے، اگر اچھا لگے: امت کے حوالے سے...
  15. محمد یعقوب آسی

    ظاہرا صاف ہے، اندر سے مگر صاف نہیں

    دولخت تو یہ نہیں لگتا، تاہم ع، ش،ق کی تاویلات قاری جو جی چاہے کر لے (جیسے نایاب اور ابن رضا نے کیا ہے، ظاہر ہے وہ قاری کی اپنی سوچ ہے)، شعر تو کچھ بھی نہیں سجھا رہا۔ اس لحاظ سے یہ شعر برائے شعر ہے بس!
  16. محمد یعقوب آسی

    طرحی غزل کہتے وقت کیا مصرع طرح کو مطلع میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟

    ایک مصرع تو ہوا دوسرے کا، اور ایک آپ کا! اور وہ بھی مطلعے میں! شعر کچھ ادھورا سا محسوس ہوتا ہو گا (مطلع غزل کا چہرہ ہوتا ہے)۔ کبھی ایسا تجربہ کیا نہیں بلکہ سوچا ہی نہیں۔ بات وہی ہے جناب محمد وارث نے جیسے کہا کہ قباحت کوئی نہیں اگر تشنگی باقی نہ رہے۔ ہے مشکل امر! ویسے کر دیکھئے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    بیویاں کیسے آتی ہیں۔۔۔

    شاد عظیم آبادی ۔۔ اعتذار: میں سابقہ پوسٹ میں مطلع نقل کرنے میں غلطی کر گیا تھا۔ درست مصرعہ اولیٰ ہے: "تمناؤں میں الجھایا گیا ہوں" اردو محفل پر جناب فرخ منظور کی پوسٹ نقل کر رہا ہوں۔
  18. محمد یعقوب آسی

    انگریزی زبان کے لاطینی و یونانی الاصل الفاظ کی کُل فیصد

    جناب حسان خان کا مؤقف بہت واضح اور بہت مفید ہے۔ ہمارے اعلیٰ سطح کے ادیبوں، زبان دانوں، اہلِ زبان اور مختار اداروں کے علاوہ ہم جیسے عام قارئین اور چھوٹے موٹے قلمکاروں کو بھی چاہئے کہ ان پر توجہ دیں۔ آپ کی اجازت سے آپ کے حوالے کے ساتھ آپ کے رشحات اپنے بلاگ پر نقل کرنا چاہتا ہوں۔
  19. محمد یعقوب آسی

    آیئے نعتیہ دوہے لکھیں

    میری گزارش: قرآن شریف میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ دونوں نام (بطور اسمِ عَلَم) آئے ہیں۔ یہاں ترجیح؟ بہرحال، وہ آپ کا مؤقف ہے۔ والسلام ۔ کتاب اللہ کی سند پر میں کون ہوتا ہوں، کوئی اضافہ یا رائے زنی کرنے والا؟ و ما علینا الا البلاغ!
  20. محمد یعقوب آسی

    آیئے نعتیہ دوہے لکھیں

    میری گزارش کو اگر "دخل در معقولات" نہ سمجھا جائے تو عرض کروں؟ کسی جرح میں نہ ڈالئے گا، نظر انداز کرنے کا حق آپ کو بہر حال حاص ہے۔ مصرع کے آخر میں یائے معروف یا مجہول؛ واوِ مجہول واقع ہو اور اس سے پہلے ہمزہ ہو، اس کی تو بہت مثالیں ہیں کہ ایسی یاے یا واو کو گرا بھی دیتے ہیں (گرانا لازم نہیں...
Top