نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    کھلے دروازے .......

    اس قدر مختصر جواب کے لئے شکریہ، کہ آپ کا یہ ارشاد علم کی اکثر شاخوں پر صادق آتا ہے۔ مختصر گوئی بہر حال ایک بڑی صلاحیت ہے، تاہم اتنی بھی مختصر گوئی کیا کہ ۔۔۔۔ :sneaky:
  2. محمد یعقوب آسی

    قافیہ کے بارے ایک علمی سوال

    یہاں اردو محفل فورم پر جناب مزمل شیخ بسمل موجود ہیں، قافیہ پر راہنما رائے دے سکتے ہیں۔ ویسے سچی بات آپ کو بتاؤں! یہ جو رائج علم قافیہ ہے اس میں بہت الجھاوے ہیں۔ انہی الجھاووں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ محترم علمائے قافیہ شاعر کا منہ دیکھ کر بھی فیصلہ سناتے ہیں۔ میں نے علمِ عروض کی طرح یہاں بھی...
  3. محمد یعقوب آسی

    کھلے دروازے .......

    میں بات کو آگے چلانا چاہ رہا ہوں۔ آپ کے اس مختصر جواب سے میں سمجھا ہوں کہ آپ شاعری کو سب سے بڑا میڈیم مانتے ہیں، تبھی تو کہتے ہیں کہ بڑا میڈیم کیوں ہے؟ یعنی اولین جواب لازم اس "کیوں" کا ہے (یاد رہے کہ آپ اس کے منکروں میں سے نہیں ہیں، جیسا آپ نے فرمایا ہے)۔ جواب جو کچھ بھی ہو، دوسرا سوال از خود...
  4. محمد یعقوب آسی

    کھلے دروازے .......

    آپ کا بنیادی سوال تو رہ ہی گیا ۔۔۔۔۔ آپ خود کیا فرماتے ہیں؟
  5. محمد یعقوب آسی

    آیئے نعتیہ دوہے لکھیں

    مکرر تسلیم کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فی امانِ اللہ۔
  6. محمد یعقوب آسی

    آیئے نعتیہ دوہے لکھیں

    میں سمجھتا ہوں کہ آپ کے اس نوٹ کا بہتر جواب الف عین ہی دے سکتے ہیں۔ میں نے تو سرے سے کوئی اعتراض کیا ہی نہیں۔ بلکہ میرا مؤقف آپ نے دیکھ لیا کہ لوک شاعری میں لچک اور تنوع دونوں بہت ہوتے ہیں۔ ہاں، جب وہ ایک زبان سے دوسری میں جا کر متعارف ہوتے ہیں تو کہیں کہیں کوئی نہ کوئی حتمیت جنم لے لیتی ہے۔...
  7. محمد یعقوب آسی

    آیئے نعتیہ دوہے لکھیں

    اس مضمون میں ڈاکٹر سید ہارون اور امین خیال کا ذکر آیا ہے۔ ان دونوں اصحاب کے تفصیلی رشحات کتاب "سمپورن" میں شامل ہیں۔ ان میں دوہے کی چال (عروض کی زبان میں: اوزان) پر بھی معلوماتی اور عالمانہ گفتگو شامل ہے۔ مطالعہ فرمائیے گا۔
  8. محمد یعقوب آسی

    آیئے نعتیہ دوہے لکھیں

    دوہے کا ایک اور وزن میرے علم میں ہے۔ کسی نے کہا یہ امیر خسرو کا ہے، کسی نے کہا یہ میراں بائی کا ہے۔ جس کا بھی ہے نقل کئے دیتا ہوں: کاگا سب تن کھائیو چن چن کھائیو ماس دو نیناں مت کھائیو انہیں پیا ملن کی آس "وسرام" کی گنجائش سے قطع نظر اس کا قریب ترین عروضی وزن ہے: "فعلن فعلن فاعلن فعلن مفعولات"...
  9. محمد یعقوب آسی

    آیئے نعتیہ دوہے لکھیں

    ہندوستانی لہجہ کہہ لیجئے یا مقامی لہجہ کہہ لیجئے؛ یا سیدھا سیدھا پنجابی اور پوربی کہہ لیجئے۔ اس میں وہ لچک بھی ہوتی ہے جسے اردو کا رسمی عروض قبول نہیں کرتا یا اگر کرتا ہے تو مستثنیات اور زحافات کے حساب میں لے کر قبول کرتا ہے۔ یہ جو آخری ایک آزاد ہجا (ہجائے کوتاہ) کا فرق میں نے اوپر بیان کیا ہے،...
  10. محمد یعقوب آسی

    آیئے نعتیہ دوہے لکھیں

    مطالعہ بہت ضروری ہے بھائی! اور یہ ہم سب کی علمی مجبوری ہے۔ مطالعے کا کوئی بدل نہیں ہے نہ علم میں شارٹ کٹ ہوتے ہیں۔ آپ کا یہ صرف محلِ نظر ہے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    آیئے نعتیہ دوہے لکھیں

    "متفق" کی ریٹنگ کے لئے بہت شکریہ جناب سلمان دانش جی مشتاق عاجز کی کتاب "سمپورن" میرے نزدیک دوہے کا ایک مؤقر مجموعہ ہے۔ اس کا اسلوب پوربی اور اردو کا امتزاج ہے؛ ہماری متداول اردو کہیں غالب نہیں ہے االبتہ پوربی کا اثر نمایاں ہے؛ اور غالباً یہی اس کے حسنِ بیان کا بنیادی عنصر بھی ہے (دوہا اصلاً...
  12. محمد یعقوب آسی

    آیئے نعتیہ دوہے لکھیں

    "آخری حرف ساکن" سے کیا مراد ہے؟ آپ شاید "آخری حرف ہجائے کوتاہ" کہنا چاہ رہے ہیں؟
  13. محمد یعقوب آسی

    آیئے نعتیہ دوہے لکھیں

    عرض کر چکا ہوں کہ یاد آوری کے لئے ممنون ہوں۔ دعاؤں میں بھی یاد رکھئے گا۔
  14. محمد یعقوب آسی

    اکیلے تم نہیں جس کی دھلائی ہوتی رہتی ہے

    مزاح پڑھنا مجھے بھی اچھا لگتا ہے، نثر میں کسی حد تک فکاہیہ بھی لکھ لیتا ہوں۔ تاہم مزاحیہ شاعری کرنا شاید میرے مزاج میں شامل نہیں، کوشش کروں تو صرف طنز بچتی ہے، مزاح کہیں گم ہو جاتا ہے۔ مزاحیہ شاعری میں نے جتنی پڑھی ہے، اس سے ایک نتیجے پر پہنچا ہوں کہ مزاح کے پردے میں آپ زبان کے ساتھ بھی بہ...
  15. محمد یعقوب آسی

    آیئے نعتیہ دوہے لکھیں

    دوہے کے اوزان پر میرا کوئی مطالعہ ہے ہی نہیں، کیا عرض کروں۔ یہ ضرور ہے کہ پنجاب سے ماہیا اور بولی، پورب سے دوہا اردو میں مقبول ہونے والی اصناف میں سرِفہرست ہیں۔ ان اصناف کو چھند اور پنگل پر پرکھیں تو عروض کی نسبت آسان ہو گا۔ ایک ایک یا جتنی بھی چالیں حاصل ہوتی ہیں یا مقبول یا مانوس قرار پاتی...
  16. محمد یعقوب آسی

    اکیلے تم نہیں جس کی دھلائی ہوتی رہتی ہے

    تجربہ اپنا اپنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :sneaky:
  17. محمد یعقوب آسی

    آؤ قافیے بنائیں

    یہاں عقد، لحد اور حمد میں حرف ماقبل دال مجزوم ہے، جب کہ باقیوں میں مفتوح۔ دو الگ الگ سطروں میں لکھ دئے جائیں تو اِشکال جاتا رہے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    آؤ قافیے بنائیں

    یہاں یائے لین، یائے مجہول اور یائے معروف سب مل تو نہیں گئے؟
Top