نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    امیدِ عاقبتِ کار کے برابر ہے ---------------- ظفر اقبال

    سبحان اللہ ! کیا غزل ہے۔ زیادہ دور نہیں امن و جنگ آپس میں یہ فاصلہ تری تلوار کے برابر ہے تجھے خبر نہیں یہ ایک بار کا انکار ہزار بار کے اقرار کے برابر ہے میں اس لیے بھی زباں کھولتا نہیں کہ ابھی سکوت ہی یہاں اظہار کے برابر ہے مجھے پسند ہے جی جان سے یہ عیبِ سخن جہاں جہاں میرے...
  2. نوید صادق

    جون ایلیا غزل - ٹھیک ہے خود کو ہم بدلتے ہیں - جون ایلیا

    کیا وجدانی غزل ہے۔ ہے اسے دور کا سفر درپیش ہم سنبھالے نہیں سنبھلتے ہیں واہ واہ۔ کیا کیفیات ہیں!!!!
  3. نوید صادق

    کچھ اور ابھی ناز اٹھانے ہیں تمہارے ۔۔۔۔ ظفر اقبال

    بھائی اگر آپ تھوڑی روشنی ڈال دیں کہ ہم نے کیوں ٹھیک نہیں تو زیادہ اچھا ہو کہ ہمیں بھی کچھ سیکھنے کا موقع ملے۔ زبان کا مسئلہ ہے کہ صرف و نحو کا ذرا واضح کیجئے گا۔
  4. نوید صادق

    آج کا شعر - 3

    پریوں کی تلاش میں گیا تھا لوٹا نہیں آدمی ہمارا شاعر: احمد مشتاق
  5. نوید صادق

    پانی

    شفیق اس بار تو آنکھیں بھی صحرا ہو گئی ہیں کہیں پانی نہیں ہے اب کے وہ سوکھا پڑا ہے شاعر: شفیق سلیمی
  6. نوید صادق

    “ وفا “

    میں بعدِ مرگ بھی بزمِ وفا میں زندہ ہوں تلاش کر مری محفل، مرا مزار نہ پوچھ شاعر: سیماب اکبر آبادی
  7. نوید صادق

    غم

    خوشی تھی اور بہت عارضی تھی خواب ہوئی یہ غم ہے اس لئے کچھ دیرپا ہی نکلے گا شاعر: ظفر اقبال
  8. نوید صادق

    دریا

    میرے دریا! میں تری رہ سے بہت گزرا ہوں تو ہی بہتے ہوئے دھاروں سے نہیں دیکھ سکا شاعر: اقبال کوثر
  9. نوید صادق

    خدا

    میں کیا ہوں اور کیا ہے خدا چھوڑئے یہ بات تخلیق کائنات کا مقصد ضرور ہے شاعر: روحی کنجاہی
  10. نوید صادق

    “دوست“ بھائی کے نام :)

    اپنی محتاجیاں ہیں کتنی وسیع دوست بھی محسنوں میں شامل ہیں شاعر: روحی کنجاہی
  11. نوید صادق

    یوں

    کسی کا غم اگر جی کو نہ یوں آزار ہو جاتا تو پھر کارِ سخن کرنا بہت دشوار ہو جاتا شاعرہ: حجاب عباسی
  12. نوید صادق

    خواب

    شب بھر سو سو خواب بنُوں سوچ سمیٹوں دن بھر کی شاعرہ: افشاں سجاد
  13. نوید صادق

    جو عشق میں نے کفر کی پہچان کر دیا ۔۔۔۔۔ اقبال کوثر

    غزل جو عشق میں نے کفر کی پہچان کر دیا کافر نے اس کو بھی مرا ایمان کر دیا حیرت نہیں ہوئی جو کسی عکس پر ہمیں اس نے تو آئنے کا بھی حیران کر دیا کچھ علم ہے کہ تم نے تو گیسو بکھیر کر شیرازہء جہاں کو پریشان کر دیا گو تم رہے خلاف سراغِ طبیعی کے ہم نے تو یہ بھی وا درِ امکان کر دیا اک...
  14. نوید صادق

    ترے شاداب غم کی شبنمی خوشبو سمونے کا ۔۔۔۔۔ نجیب احمد

    غزل ترے شاداب غم کی شبنمی خوشبو سمونے کا ہنر آیا نہ سطرِ اشک سے کاغذ بھگونے کا میں ڈھلتی عمر کی جانب سفر میں ہوں مگر اب بھی مرے اندر کا بچہ منتظر ہے اک کھلونے کا ہری فصلیں کہاں بنجر زمیں میں لہلہاتی ہیں مگر میں کیا کروں مجھ کو ہے چسکا بیج بونے کا قفس میں کب ہواؤں کے پرندے قید...
  15. نوید صادق

    حقیقت سے کہاں پردہ اٹھایا جا رہا ہے ۔۔۔ جلیل عالی

    غزل حقیقت سے کہاں پردہ اٹھایا جا رہا ہے یہ قصہ یوں نہیں جیسے بتایا جا رہا ہے کھرچ ڈالے گئے سب حرف نوری تختیوں سے فقط رنگوں میں گم رہنا سکھایا جا رہا ہے کوئی ترتیبِ با معنی کہاں منظور اس کو سو اپنی جا سے ہر شے کو ہٹایا جا رہا ہے عدو سے سر نکلنے پر خجالت ہے کچھ ایسی جبیں خم کر کے...
  16. نوید صادق

    کچھ اور ابھی ناز اٹھانے ہیں تمہارے ۔۔۔۔ ظفر اقبال

    غزل کچھ اور ابھی ناز اٹھانے ہیں تمہارے دنیا یہ تمہاری ہے، زمانے ہیں تمہارے باتیں ہیں تمہاری جو بہانے ہیں تمہارے اسلوب تو یہ خاص پرانے ہیں تمہارے ویرانہء دل سے تمہیں ڈر بھی نہیں لگتا حیرت ہے کہ ایسے بھی ٹھکانے ہیں تمہارے گھٹتی نہیں کیونکر یہ زر و مال کی خواہش تم پاس ہو اور دور...
  17. نوید صادق

    پھر وہی ضد کہ ہر اک بات بتانے لگ جائیں ۔۔۔۔۔ نوید صادق

    لاہور میں تو میں عارضی طور پر رہ رہا ہوں۔ بہاولپور میری جنم بھومی ہے۔ میرا گھر بھی وہیں ہے۔ صابر ظفر نے کیا کہا تھا شہر اپنا ہے وہی پہلی محبت ہے جہاں یہ کراچی تو ظفر وال نہیں ہو سکتا اپنے نام کے ساتھ بہاولپور ہی لگانا اچھا لگتا ہے۔
  18. نوید صادق

    پھر وہی ضد کہ ہر اک بات بتانے لگ جائیں ۔۔۔۔۔ نوید صادق

    اعجاز بھائی۔ آپ درست کہہ رہے ہیں۔ میں نے ذرا جذباتی ہو کر اپنے دونوں ادھورے پروجیکٹس کو کونٹینیو کرنے کی کوشش کی تو داخلہ نہیں ہو سکا، ابھی درخواست بھیج دی ہے شیفتہ اور میر وزیر علی صبا کو تو اب مکمل کروں گا جیسے تیسے۔
  19. نوید صادق

    پھر وہی ضد کہ ہر اک بات بتانے لگ جائیں ۔۔۔۔۔ نوید صادق

    اعجا بھائی! "رہا" نہیں "اب بھی ہوں" یہ نیلاہٹ والی بات کسی نئے سیٹ اپ کا نتیجہ ہے۔ فارم کہاں سے ملے گا۔ یعنی کس لنک سے
  20. نوید صادق

    مبارکباد مشاعرے لوٹنے والے مغل بھیا کو ایک اور تحفہ

    مغل صاحب! مبارک ہو۔ تاخیر ہو گئ معافی چاہتا ہوں۔ بس اس طرح کے دھاگے کم دیکھتا ہوں نا۔
Top