نتائج تلاش

  1. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    آپ نے جتنے سوالات اٹھائے ہیں عجیب اتفاق ہے کہ خاکسار اپنے ذیل کے مراسلے میں پہلے ہی ان سب پر گفتگو کر چکا ہے۔ غالبا آپ کی نظر سے نہیں گزرا۔ ایک نکتہ آپ نے دو زاویوں سے اٹھایا ہے کہ کیوں ہومیوپیتھک کلینکس پر عوام کا رش نہیں ہوتا اور کیوں ایلوپیتھک کلینکس پر رش زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے پہلے حصے کہ...
  2. رانا

    شطرنج آن لائن کھیلتے ہوئے ویڈیو

    آپ تھوڑی سی ہمت کریں تو اس لنک سے چیس کی بینادی باتیں بہت آسانی سے سمجھ سکتیں ہیں۔ میں نے بھی شطرنج والی جاب کے ابتدائی دوہفتے اس لنک سے تفصیلی اصول سمجھنے پر صرف کئے تھے۔ اب تو پھر سب کچھ بھول گیا ہوں۔:)
  3. رانا

    شطرنج آن لائن کھیلتے ہوئے ویڈیو

    مجھے شطرنج بس گزارے لائق ہی آتی ہے لیکن کھیلنے کا شوق ایسا تھا کہ ایم سی ایس کے بعد پہلی جاب میں کام اگر نہ ہوتا تو بیٹھ کر آنلائن لوگوں کے ساتھ کھیلنا شروع کردیتا۔ میں نے نوٹ کیا آنلائن کھیلنے سے کافی سیکھ گیا تھا۔ اس وقت کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ اگلی جاب مجھے شطرنج کی ہی ملے گی۔ ہوا کہ جب جاب...
  4. رانا

    تاسف ممتاز اداکار قاضی واجد اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی رحلت!

    انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالی رحمت اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔
  5. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    جاسمن بہنا یہ گندم سے الرجی اور برین ٹیومر والے کیس تو واقعی حیران کُن ہے۔ اور ایسے اچھے اپنے پیشہ سے مخلص ہومیوپیتھ واقعی بہت کم ہیں کیونکہ ہومیوپیتھی محنت اور عرق ریزی مانگتی ہے۔
  6. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    جناب عالی ہومیوپیتھی اتنی سادہ اور آسان چیز نہیں ہے۔ ہومیوپیتھی دیگر مروج طریقہ علاج سے ایک بات میں بہت مختلف ہے۔ ہومیوپیتھی کہنے کو بہت سادہ طریق علاج ہے لیکن حقیقی معنوں میں اس سے پیچیدہ اور مشکل طریق علاج شاید ہی کوئی اور ہو۔ دیگر طریقوں میں بیماری کے حساب سے دوا دی جاتی ہے اور وہ ہر مریض پر...
  7. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    اگر اس پر کچھ علمی تبصرہ کردیا جاتا تو خوب تھا بجائے سوڈوسائنس کے حمایتیوں کی طرح تضحیک آمیز تبصرہ کرنے کے۔ اس کی وضاحت درکار ہے حضور آپ کی سائنس کی رو سے۔
  8. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    جب آپ کو کوئی بیماری ہی نہیں تھی تو کس بات پر تبصرہ کیا جائے جب کہ فریقین کو مسلم ہے کہ اس میں مادہ نہیں ہوتا جو نقصان پہنچاسکے۔ جسم اس انتہائی کمزور حملے کے خلاف جو ردعمل دکھاتا ہے اس کے نتیجے میں آپ کس بیماری سے شفاپانے کی امید لگائے بیٹھے تھے۔
  9. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    آپ نے سوڈوسائنس کے جونکات بیان کئے ہیں ان میں سے جو میری سمجھ میں آئے ان پر تھوڑی بات کرلیتے ہیں۔ دیگر جو میری سمجھ میں نہیں آئے ہوسکتا ہے وہ ہومیوپیتھی کے خلاف ہی ہوں۔ 1- Starts with a conclusion and then works backwards to confirm. کیا ہومیوپیتھی کی تاریخ پڑھی ہے آپ نے؟ ڈاکٹر ہانیمن کے وہم و...
  10. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    لگتا ہے آپ کی بھی کہیں کسی دکھتی رگ پر غلطی سے پاؤں آگیا تھا جو اس قدر برافروختہ نظر آرہے ہیں کہ گفتگو کے آداب ہی بھول گئے ہیں۔ کیا آپ کو اپنے پورے ذخیرہ علم سے ایسی پست مثال ہی ملی تھی بات سمجھانے کے لئے؟ سر بندے کی ذہنی سوچ کتنی بلند ہے اور اس کا کیا معیار ہے اس کا اندازہ ان مثالوں سے بھی...
  11. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    جناب میں نے اس حوالے سے بالکل بھی کوئی سرچ اب تک نہیں کی اور نہ ہی میرے علم میں ایسے کوئی پیپرز ہیں اور نہ ہی ان کی بابت معلوم کرنے کی ضرورت فی الوقت محسوس کرتا ہوں۔ ایسا مطالبہ تو آپ تب کریں جب میں ہومیوپیتھی کا ایمبیسڈر بن کر آپ کے سامنے آیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ ہوشیارباش ہومیوپیتھی پر...
  12. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    سر یہ آپ ہی کی دی گئی تعریفیں ہیں پلیسبو کے متعلق۔ لیکن ان پر اٹھنے والے سوالات کی وضاحت میں جناب کو مشکل پیش آرہی ہے تو اب شائد پلیسبو ایفیکٹ کی یہ وضاحت کافی ثابت نہیں ہورہی۔:) پلیسیبو کیا ہے؟ پلیسیبو سے مراد کوئی بھی ایسی شے ہو سکتی ہے جو بظاہر حقیقی طبی علاج لگے لیکن حقیقت میں نہ ہو۔ یہ کوئی...
  13. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    محفلین سے ایک بار پھر گذارش ہے کہ اگر ان کے پاس اپنے سچے واقعات ہومیوپیتھی کے حوالے سے ہیں تو انہیں شئیر کریں۔ ابتدا میں ہی پھر ایک واقعے سے کردیتا ہوں۔ جن ڈاکٹر صاحب کا ابتدائی مراسلے میں ذکر کیا کہ ان سے کھانسی کی تکلیف کا ذکر کیا تھا۔ انہی کا سنایا ہوا ہے۔ جب خاکسار یہاں آیا تو دوست احباب جو...
  14. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی۔ جناب عالی۔۔۔ آپ نے ہومیوپیتھی کے اثرات کو پلاسیبو ایفکٹ قرار دیا تھا اور اس حوالے سے آپ سے ایک وضاحت مانگی تھی جس کا جواب اب تک ندارد اور ادھر ادھر کی باتوں سے وقت گزارا جارہا ہے۔ ٹھیک ہے جناب خوش رہیں۔ وضاحتیں تو کچھ اور بھی مانگی تھیں لیکن خیر۔ دھاگا کون سا کہیں...
  15. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    بغیر سوچے سمجھے آپ نے ایسی بات کردی جس پر پوری سائنس ہی سوڈو ثابت ہوتی ہے۔ اکثر صورتوں میں سائنس نتائج کو دیکھ کر پھر اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ کتنے ہی صدیوں سے آزمودہ طبی نسخوں کی افادیت کا دیکھ کر سائنس نے ان کے پیچھے جاکر وجہ جاننے کی کوشش کی ہے۔
  16. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    فاتح بھائی مانا کہ کسی زمانے میں ہم نے آپ کی شاعری کی اصلاح کرکے آپکو شاعر بنایا تھا لیکن واللہ ہم آپ کو ہومیوپیتھی نہیں سکھاسکیں گے۔:p سر جی بہت واضح الفاظ میں کہے دیتا ہوں کہ میں اس طریق علاج کو روحانی طریقہ علاج سمجھتا ہوں۔ لیکن روحانی روح سے مناسبت کی وجہ سے کہہ رہا ہوں۔ نا کہ شریعت والی...
  17. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    پہلے تو آپ حضرات دلیل ایسی بے تکی دے دیتے ہیں اور جب اس کے تضاد کی طرف توجہ دلائی جائے اور کوئی بات نہ بن پائے تو پھر ایسی باتیں کرکے اگلے کی رائے کو لوگوں کی نظروں میں گرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ بہرحال آپ کے سرخ الفاظ کسی طور بھی اس بحث سے متعلق نہیں ہیں صرف سستی شہرت کی ’’مانند‘‘ بات میں سستا...
  18. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    بہتر ہوگاکہ پہلے ہومیو پیتھی کی تاریخ پڑھ لیں تاکہ آپ کی یہ غلط فہمی دور ہوجائے کہ تعویز اور پیروں کا علاج ہومیو پیتھی کی مانند نہیں ہے۔ تعویذ گنڈے کرنے والوں کا دعویٰ یہ ہے کہ تعویذ پہن لو بغیر کسی سائنسی اثر کے خود بخود مرض ختم ہوجائے گا۔ ہومیو پیتھی والے تو کہتے کہ دوا میں موجود مادے کی یاد...
  19. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    جب کوئی بے چارہ اپنی کم علمی استعداد کی بنا پر اپنی بات کو سمجھانے سے قاصر رہتا ہے اور جواب میں کسی ویب سائیٹ سے کوئی مضمون کاپی پیسٹ کردیتا ہے تو اس پر کاپی پیسٹ کا لیبل لگا دیا جاتا ہے اور خوب لتے لئے جاتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف کوئی پڑھا لکھا شخص اپنی بات کو سمجھانے کی بجائے یہی حرکت کرتا ہے کہ...
  20. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    ہومیوپیتھی والے بھی دواؤں کو چیک کرنے کے لئے تجربات کرتے ہیں ۔ وہ تجربات ہوسکتا ہے کہ ایلوپیتھی طریق کار سے مختلف ہوں لیکن بہرحال ہومیوپیتھک میں باقاعدہ پروونگ کا ایک طریق کار موجود ہے جس کے تحت دوا کے اثرات کو جانچا جاتا ہے۔ ایک دوا کی پوٹنسی بنانے کے بعد اسے مختلف صحت مند انسانوں کو استعمال...
Top