نتائج تلاش

  1. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    او مائی گاڈ :eek: اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تو نے پانچویں جماعت کے بعد عقل دے دی۔:p شائد ایک وجہ یہ بھی تھی کہ چھٹی جماعت سے ہماری کلاس ٹیچرز کچھ زیادہ ہی بڑی عمر کی ہوتی تھیں۔ اگر وہی پانچویں جماعت والی ہوتیں تو وہ تو ہمیں بہت اچھی لگتی تھیں حالانکہ ہوم ورک نہ کرنے پر ہمیں ہاتھوں کی پشت پر...
  2. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    ہر بات لکھنے کی تھوڑا ہی ہوتی ہے-:laughing:
  3. رانا

    برِ اعظم 6: نیوزی لینڈ

    تصاویر سے اندازہ ہورہاہے کہ بہت ہی زبردست ٹور ہے۔ :)
  4. رانا

    میں پائریٹڈ سافٹ وئیرز سے بچنا چاہتا ہوں!!

    اسی لئے خاکسار کا دل نہیں مان رہا تھا اس طریقے پر۔ لہذا جینوئن ونڈوز مائکروسافٹ کی سائٹ سے ڈاونلوڈ کی اور فریش انسٹالیشن چلادی۔ مائکروسافٹ کا میسج آتا رہا کہ ونڈوز کو ایکٹویٹ کرلیں لیکن کیسے کرتے۔ جب کوئی ایک ماہ گذر گیا تو میسج آیا کہ اگر آپ ایکٹیویٹ نہیں کریں گے تو استعمال تو کرسکتے ہیں لیکن...
  5. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    ہماری کلاس کی ساری گرلز سوائے ایک آدھ کے لائق اور پڑھنے والی تھیں جو ایک آدھ نالائق تھی وہ بھی ہوم پورا کرتی تھی اس لئے ان کو سزا کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا تھا۔:)
  6. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    ہمارے اسکول میں جو سزائیں معروف تھیں ان میں الٹے ہاتھ پر کھڑے اسکیل سے مارنا، کلاس کے سامنے ہاتھ اوپر کرکے کھڑا ہونا اور منہ پر تھپڑ کھانا۔ اول الذکر دونوں سزاؤں سے ہماری جان جاتی تھی۔ خاص طور ہاتھ اوپر کرکے کھڑے ہونے کی سزا۔ جو شروع کے چند منٹ تو محسوس نہیں ہوتی تھی لیکن زیادہ دیر کھڑے رہنے پر...
  7. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    صرف ایک واقعہ ذکر کیا ہے آپ نے پوری زندگی پر کیسے محیط سمجھ لیا؟:)
  8. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    پھر رات کو ابو کام سے واپس آئے اور ۔۔۔۔۔۔۔ آگے کے دُکھ تو ہمارے آپ کے مشترکہ ہی ہوں گے سمجھ جائیں۔:p ساتھ یہ حکم صادر ہوا کہ ابھی جاکر کرن کے گھر سے معاشرتی علوم کی کاپی لاؤ اور پچھلا سارا ہوم ورک مکمل کرو۔ اب جب دوبارہ اسی کے گھر گئے کاپی مانگنے تو یہ بستی الگ بونس میں برداشت کی۔:)
  9. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    ہمیں یاد آیا کہ پانچویں جماعت میں ہمارے ایک ہم جماعت کی اچھی خاصی داڑھی مونچھیں تھیں۔ اسکی وجہ وہ یہ بتایا کرتا تھا کہ نائی نے بلیڈ مار دیا تھا۔ میٹرک میں ہمارے ایک ہم جماعت کی عمر 18 سال تھی اور جب ہمیں پتہ لگا تو یہ سوچ سوچ کر اکثر حیران ہوتے کہ دو سال بعد یہ پورے بیس سال کا ہوجائے گا۔:)
  10. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    ایک مرتبہ معاشرتی علوم کے ٹیچر نے ہماری کاپی دیکھی تو صرف چند صفحات پر ہی کام کیا ہوا تھا باقی پوری کاپی خالی۔ سر نے پوچھا اس کے گھر کے قریب کون رہتا ہے۔ ہمارے گھر کے قریب ایک ہی لڑکی رہتی تھی اس نے ہاتھ کھڑا کردیا۔ سر نے کہا اس کے ابو کو جاکر بتانا کہ یہ ہوم ورک بالکل بھی نہیں کرتا۔ اس لڑکی سے...
  11. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    ہاہاہا۔ یہ تو ہم بھی کیا کرتے تھے۔:p املی سے یاد آیا کہ ہمارے اسکول کے قریب ایک املی کا درخت ہوتا تھا۔ ہمارے جیب خرچ میں املی کی گنجائش اگر نہ ہوتی تو املی کے درخت کے پتے ہی توڑ کر جیبوں میں ٹھونس لیتے کہ ان کو چبانے کا بھی الگ ہی مزہ تھا۔:)
  12. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    ہمارا اسکول پرائیویٹ تھا لیکن تھا اردو میڈیم۔ لوگ سمجھتے تھے کہ پرائیویٹ اسکول میں پڑھتا ہے تو انگریزی میڈیم ہوگا لیکن جب انہیں بتاتے تھے کہ انگریزی کی وہی ایک کتاب ہے جو سرکاری اسکول میں ہوتی ہے تو حیران ہوتے تھے۔ لیکن بہرحال اسکول اچھا تھا۔ فیس بہت ہی مناسب تھی۔
  13. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    بھائی سچی بات ہے ہم نے تو پہلی بار ہی یہ اصطلاح سنی ہے۔ آپ کے لنک سے پتہ لگا کہ یہ انگریزی لفظ ہے ورنہ ہم تو اردو والا پپی سمجھے تھے۔:)
  14. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    اسکول کے زمانے میں ہم گپیں بھی بڑی بڑی ہانکتے تھے اور دوسروں کی گپوں پر یقین بھی بڑی آسانی سے کرلیا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ ایک لڑکا کلاس میں پستے لے کر آیا۔ ایک دو دانے ہمیں بھی دئیے۔ کہنے لگا ہمارے گھر میں پانچھ الماریاں بھری ہوئی ہیں پستوں سے۔ ہم بڑے مرعوب سے ہوگئے کہ اس کے تو مزے ہیں پانچ...
  15. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    جی بالکل انتظار رہے گا۔ سب محفلین اگر شئیر کریں گے تو یہ بھی پتہ لگے گا کہ کتنی ہی باتیں ہم سب میں اسکول کے زمانے تک مشترک ہوتی تھیں۔ بہت لطف رہے گا اگر سب حصہ لیں۔:)
  16. رانا

    اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کریں

    اسکول کا زمانہ کس کو یاد نہیں آتا۔ وہ کلاسز، کلاس فیلوز ٹیچرز اور کلاس ٹیچرز اور بہت سی یادیں۔ ٹیچرز سے مار کھانا، ساتھیوں سے شرارتیں کرنا اور کبھی کبھی لڑائی کرکے پیٹنا اور پٹنا ۔یہاں محفلین سے گذارش ہے کہ اپنے اسکول کی یادیں شئیر کریں۔ سب تو ظاہر ہے ایک ساتھ یاد نہیں آجاتیں اس لئے جیسے جیسے...
  17. رانا

    مبارکباد اس چمن (اردو محفل) میں یہ بہار تیرے دم سے

    ہماری کیا مجال جناب ہم نے تو آپ کے ہی تبصرے پر تبصرہ مارا تھا۔:)
  18. رانا

    کبھی پیشہ ورانہ زندگی میں بُرے پھنسے ہوں تو ادھر آجائیں

    بہت خوب۔ یہ تو آپ نے بتایا نہیں کہ آپ کی بعد میں کیا درگت بنی۔:) ویسے بڑی ہمت کی آپ نے اور ایسا ہی ہونا چاہئے بندے کو۔ پتہ نہیں لوگ شکایت نامہ لکھنے سے ڈرتے کیوں ہیں۔ ہادیہ بہنا بالکل ایسا ہی ایک واقعہ ابھی اگست میں ہمارے آفس میں ہوا۔ دبئی سے ایک ڈائریکٹر صاحب تشریف لائے جن کو خاکسار نہیں جانتا...
  19. رانا

    مبارکباد اس چمن (اردو محفل) میں یہ بہار تیرے دم سے

    مخاطب لاریب ہیں لیکن ہم خوب جانتے ہیں کہ اصل میں آپ محفلین پر سے اپنے پٹھان ہونے کا تاثر ختم کرنا چاہ رہی ہیں۔:p لیکن بے سود ہم سب اچھی طرح جان چکے ہیں کہ آپ وزیرستان سے ہیں۔ چلیں وہاں کے کچھ واقعات تو شئیر کریں۔ دیکھیں ملالہ سوات کے واقعات لکھ لکھ کر کہاں پہنچ گئی۔ آپ بھی ہمت کریں چلیں یہیں...
  20. رانا

    مبارکباد اس چمن (اردو محفل) میں یہ بہار تیرے دم سے

    مطلب یہ کہ جو بے چارے ان کی جناتی اردو سے تنگ ہیں وہ تو چاہیں گے کہ ان کی اردو خراب ہوجائے چاہے آپ کو سکھاتے ہوئے ہوجائے۔:)
Top