اصل میں ٹکسال اس کارخانے کو کہتے ہیں جہاں سکے اور کرنسی نوٹ وغیرہ بنتے ہیں ۔ اب چونکہ وہاں بننے والے سکے جعلی نہیں ہوتے بلکہ خالص اور کھرے ہوتے ہیں ، اس لیے کسی چیز کو اس ٹکسالی کہاجاتا ہے ، مراد یہ کہ وہ چیز بالکل کھری ہے اور اس میں کھوٹ نہیں ہے ۔
اصل میں ٹکسالی کے ساتھ اور الفاظ بھی استعمال...