انسان کی جسمانی بناوٹ سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی بقاء کے لیے اس کے جسم کی دو خاص ضرورتیں پوری کرنی پڑتی ہیں ۔ ایک تو یہ ضرورت ہے جس سے اس کے جسم کے پرورش ہو ، اس کے نشوونما ہو اور دوسری ضرورت وہ ہے جس جس سے نسل انسانی قائم رہے ۔ پہلے فعل میں خوراک کا ہضم کرنا ، تنفس اور فضلات کا اخراج وغیرہ...