نتائج تلاش

  1. بلال

    ورڈ پریس اردو پلگ ان کی اپڈیٹ کی تیاری

    کافی اچھی تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب کریں۔ ویسے مارک اٹ اپ پلگ ان کے استعمال والا آپشن بہت بہتر ہے۔ مجھے یہ انتخاب بہت پسند آیا ہے۔ اس سے الفاظ کو لنک وغیرہ دینے کے لئے ٹیگ لکھنے سے تو چھٹکارہ ملے گا۔
  2. بلال

    ویب ڈیویلپمنٹ ایک سادہ اردو ویب صفحہ تیار کرنا

    بہت خوب بڑا زبردست تحفہ ہے۔ اس تحفے نے تو میری کئی مشکلات آسان کر دیں۔ کئی سوال جن کا جواب دیتے دیتے تھک جاتا تھا۔ اب صرف ایک اردو محفل کا لنک اور سارے جواب اسی میں۔ بہت ہی اعلیٰ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر دے۔۔۔آمین
  3. بلال

    ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“

    محترم اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ میں جو ڈاؤن لوڈ کا لنک ہے اسی پر پرانے ورژن کو ختم کر کے نیا شامل کر دیا تھا۔ خیر اب اپڈیٹ نمبر دو میں بھی ڈاؤن لوڈ لنک شامل کر دیا ہے۔
  4. بلال

    ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“

    اپڈیٹ نمبر 2 (29 جون 2011ء) :- 64 bitونڈوز پر اردو انسٹال کرنے کی سہولت بھی ”پاک اردو انسٹالر“ میں شامل کر دی گئی ہے۔ یعنی اب چاہے ونڈوز ایکس پی، وسٹا یا سیون 32bit ہو یا 64bit سب کے لئے ایک ہی ”پاک اردو انسٹالر“ کام کرے گا۔
  5. بلال

    ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“

    اپڈیٹ نمبر 1 (18 جون 2011ء) :- اب ونڈوز کے تینوں ورژن یعنی ایکس پی، وسٹا اور سیون کے لئے ایک ہی ”پاک اردو انسٹالر“ کام کرے گا۔ یعنی اب ہر ونڈوز کے لئے علیحدہ علیحدہ انسٹالر کی بجائے ایک ہی انسٹالر ڈاؤن لوڈ کریں اور پھر جس ونڈوز پر چاہیں انسٹال کریں۔ مزید تفصیل یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
  6. بلال

    ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“

    میری چھوٹی سی کاوش کو پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ ویسے یہ انسٹالر تو خاص طور پر آپ کی رہنمائی، تعاون اور حوصلہ افزائی سے تکمیل تک پہنچ پایا ہے۔ شاید آپ نہیں جانتے لیکن اس انسٹالر کو بنانے میں آپ کی تحقیق سے کافی مدد ملی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے اور اسی طرح دوسروں کی مدد کرنے کی...
  7. بلال

    اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری!

    ایک نظر یہاں بھی دیکھیئے گا اور اپنے قیمتی مشورے ضرور دیجئے گا تاکہ اس انسٹالر کو مزید بہتر کیا جا سکے۔
  8. بلال

    ونڈوز میں اردو انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“

    بسم اللہ الرحمن الرحیم ونڈوز میں مکمل اردو سپورٹ انسٹال کرنے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“ ونڈوز میں اردو پڑھنے اور لکھنے کی مکمل سہولت پہلے سے موجود ہوتی ہے۔ ونڈوز ایکس پی (XP) میں اردو بہتر انداز میں پڑھنے اور لکھنے کے لئے تین کام یعنی اردو ایکٹیو (Active)، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو فونٹس...
  9. بلال

    اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری!

    نبیل بھائی کی بورڈ لے آؤٹ جب بنایا تھا تب کوئی نام ذہن میں نہیں آ رہا تھا تو تب یہی نام رکھ دیا۔ ویسے بھی تب میں اس فیلڈ میں نیا تھا اور بس اپنی ضرورت کے لئے بنایا تھا۔ لگے ہاتھوں کی بورڈ لے آؤٹ پر بھی بات کر لیتے ہیں۔ ویسے اردو پاک سائن کی بورڈ لے آؤٹ باقی فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ جیسا ہی ہے۔ بس...
  10. بلال

    اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری!

    محترم اتنے فونٹ رکھنے سے انسٹالر کا سائز کافی زیادہ ہو جائے گا۔ پاکستان کے بہت زیادہ لوگ آج بھی کم رفتار انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔ ہمیں ان کا خیال بھی رکھنا ہو گا۔ ویسے میرے خیال میں نستعلیق فونٹس میں سے صرف ایک فونٹ کو منتخب کرنا بہتر رہے گا کیونکہ ان کا سائز بہت زیادہ ہے۔ بات تو آپ کی...
  11. بلال

    اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری!

    نبیل بھائی usp10.dll کا نیا ورژن کہاں سے ملے گا؟ اس کے علاوہ کیا نیا ورژن جو ونڈوز 7 وغیرہ میں ہے وہ ایکس پی میں کاپی کرنے سے کوئی مسئلہ تو نہیں ہو گا؟ ویسے میرے پاس ونڈوز سیون میں usp10.dll کا ورژن 1.626.7600.16385 ہے۔ کیا یہ چلے گا یا اس سے بھی نیا مل سکتا ہے اور وہ ونڈوز ایکس پی کے ساتھ ٹھیک...
  12. بلال

    اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری!

    اللہ کے فضل سے اور آپ سب دوستوں کے تعاون اور دعاؤں سے میں نے اردو انسٹالر تیار کر لیا ہے۔ جس سے ونڈوز ایکس پی میں اردو سپورٹ شامل ہونے کے ساتھ اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور دیگر ضروری فائلز اور فونٹ بھی شامل کر لیے ہیں۔ ابھی یہاں انسٹالر دینا تھا لیکن اس سے پہلے آپ سے ایک ضروری مشورہ کرنا ہے کہ اردو...
  13. بلال

    اردو لینگویج انسٹالرز کی تیاری!

    جب سے ابو شامل بھائی نے اس مسئلہ پر پوسٹ کی ہے میں اس وقت سے اس پر کام کر رہا ہوں اور اللہ کے فضل سے کافی حد تک کامیاب بھی ہو گیا ہوں۔ ونڈوز ایکس پی کے لئے اردو سپورٹ بھی شامل کر لی ہے لیکن پھر بھی کچھ مسائل باقی ہیں۔ نبیل بھائی کیا مجھے "ونڈوز ایکس پی کے لیے اردو لینگویج سپورٹ انسٹالر" کا سورس...
  14. بلال

    ان پیج سے کاپی کرنا

    پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر
  15. بلال

    تعارف تعارف: ڈاکٹر معظم

    اردو محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا اور آپ اردو محفل میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔
  16. بلال

    تاسف دعائے مغفرت کی درخواست

    انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت، درجات بلند اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔۔۔آمین
  17. بلال

    اردو پریس کی تھیم میں جمیل نوری نستعلیق کیسے ڈالیں؟

    تھیم کی style.css فائل کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے نوٹ پیڈ وغیرہ میں کھولیں اور ہر اس جگہ جہاں کسی دوسرے فونٹ کا نام لکھا ہے اس کو ختم کر کے وہاں پر Jameel Noori Nastaleeq لکھ دیں۔ ویسے عام طور پر فونٹ کے نام سے پہلے font-family: لکھا ہوتا ہے اور پھر ایک یا ایک سے زیادہ فونٹس کا نام ہوتا ہے اور آخر...
  18. بلال

    مبارکباد پاپا جانی مبارک ہو

    اور ہمیں ایک فون آیا جس میں فون کرنے والے نے کہا پہلے مجھے مبارکباد دو پھر بتاتا ہوں کیا بات ہے۔ خیر ہم نے مبارکباد دی تو جب پتہ چلا کہ جناب ہمارے شاعر دوست کو اللہ تعالیٰ نے بیٹا عطا کیا ہے تو پھر ہم نے تین چار دفعہ مبارکباد دی اور پھر بزرگوں کی طرح ڈھیر ساری دعائیں دیں۔ خیر اللہ تعالیٰ آپ کے...
  19. بلال

    جمیل نوری نستعلیق کے مسائل یہاں بیان کریں!

    جمیل نستعلیق کی ٹیم سے گذارش ہے کہ جن چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی نشان دہی ہوئی تھی انہیں دور کر کے نیا ورژن دے ہی دیں۔ کیونکہ اب تو ان غلطیوں کی نشان دہی ہوئے کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ اسی طرح ا+ن+ت+ی+س بھی ٹھیک نہیں لکھا جاتا۔ اسی طرح کی چند اور غلطیاں تھیں۔ جن کی نشان دہی ہوئے تقریبا دو سال ہو گئے ہیں۔...
  20. بلال

    اردو اور بلاگ (مکمل کتاب)

    سب سے پہلے تو میرا کام پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ رہی بات چھپوانے کی تو دوستوں کے مشورے کی وجہ سے اس بات پر غور کیا جا رہا ہے۔ ویسے آخر پر اردو ہیلپ لائن کا جو ای میل دیا ہے وہ کوئی اشتہار نہیں بلکہ جو لوگ وہاں پر ای میلز کا جواب دے رہے ہیں وہ تو بیچارے خود اتنی زیادہ ای میلز کا جواب دیتے دیتے...
Top