نتائج تلاش

  1. محمد سعد

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    یعنی کہ بوڑھوں کی اکثریت کو ہم پہلے ہی رخصت کر چکے ہیں؟ یہ بھی تو ممکن ہے کہ جس فیکٹر کی وجہ سے بوڑھے کم زندہ بچے ہیں، اس کی وجہ سے جوان بھی خطرے میں ہوں۔
  2. محمد سعد

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    نقص امن سے بچنے کے لیے فی الحال موضوع پر واپس آتے ہیں۔ وہ صاحب امید ہے کہ عنقریب ایک نئے روپ میں آ کر اپنی شناخت کروا ہی دیں گے۔ فی الحال کے لیے جو کچھ گزشتہ دنوں ان صاحب کے بغیر ہی ہو چکا، اس سے نصیحت پکڑیں۔
  3. محمد سعد

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    آف لائن دنیا میں زندہ ہیں خدا کے حکم سے۔ صرف فورم سے رخصت لی۔ تین بار۔
  4. محمد سعد

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    فورم ہذا پر ایک صاحب ہوا کرتے تھے۔ ہمہ وقت کسی نہ کسی کی دماغی کیفیت کا تجزیہ پیش کرنا ان کا محبوب مشغلہ ہوا کرتا تھا۔ آج اگر ہمارے بیچ ہوتے تو یقیناً ان کے وسیع علم سے استفادہ کرنے کا موقع ملتا۔
  5. محمد سعد

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    فیملی پر منحصر ہے۔ :rolleyes::ROFLMAO:
  6. محمد سعد

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    آج کل لوگ گھروں میں بند رہ رہ کر پاگل ہو رہے ہیں۔ تھوڑی آئسولیشن کے اثرات کی گنجائش رکھیں۔ :ROFLMAO:
  7. محمد سعد

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    مجھے رگڑا بھی لگتا رہا ہے اور کئی گنا کم درجے کا جواب دینے پر یہ بھی سننے کو ملتا رہا ہے کہ "دونوں طرف" سے زیادتی ہوئی ہے۔ :bulgy-eyes:
  8. محمد سعد

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    اس طرح مسئلہ حل تو نہیں ہو گا اگر بڑا مجمع لازمی لگانا ہے۔ وہی لوگ وائرس لے کر کیا گھروں کو نہیں جائیں گے؟
  9. محمد سعد

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    اس کا ایک حل یہ بھی ہو سکتا ہے جو عدنان عمر بھائی شئیر کر چکے ہیں۔ دو تین نوجوانوں کو وہاں اعتکاف میں بٹھا دیا جائے، باقی لوگ گھروں میں نماز ادا کریں۔ ہاں دورانیہ میری رائے میں تین چار روز سے زیادہ ہو۔ دو ہفتے ہو سکے تو بہتر۔
  10. محمد سعد

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    اب تک جتنے بھی علماء نے طبی ماہرین کو سنجیدگی سے یا ہے، سب ہی کہہ رہے ہیں کہ ان حالات میں اجتماعات خواہ وہ مساجد میں ہی ہوں نقصان دہ ہیں اور نمازیں گھروں پر ادا کرنی چاہئیں۔ اتنا کافی ہونا چاہیے بات کو سمجھنے کے لیے۔
  11. محمد سعد

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    کیا ایک وباء کو روکنے کے سلسلے میں، جو کہ خالصتاً ایک طبی معاملہ ہے، کسی ایسے عالم دین کو اولو الامر سمجھنا چاہیے جسے اس بات کا ادراک نہ ہو کہ وباء کا پھیلاؤ کیوں ہو رہا ہے اور روکنے کے لیے کیا کرنا پڑے گا؟ حکومت کا بھی یہی معاملہ ہوتا۔ اگر اس معاملے میں نادانی کا مظاہرہ کرتی تو میں اس کو اس...
  12. محمد سعد

    کیا فضائی آلودگی وائرس کے پھیلنے میں معاون ہوتی ہے؟

    بظاہر تو لگ رہا ہے لیکن تسلی سے کچھ کہنے کے لیے مجھے کافی مطالعے کی ضرورت پڑے گی۔ فی الحال مجھے اس حوالے سے یہ مٹیریل ملا ہے۔ Viruses -- lots of them -- are falling from the sky: An astonishing number of viruses are circulating around the Earth's atmosphere -- and falling from it
  13. محمد سعد

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    حکومت کو اموات چھپانے میں کیا فائدہ ہے جبکہ اس کے برعکس تعداد بڑھا کر ظاہر کرنے پر وہ پوری دنیا سے کروڑوں ڈالر حاصل کر سکتی ہو؟ بندہ چن چڑھائے تو تھوڑا سوچ کے تو چڑھائے کہ یقین کرنے کے قابل بھی ہو۔ :confused:
  14. محمد سعد

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    اب ان کو بندہ کیسے سمجھائے کہ اصل مسئلہ پیدا کرنے والا حصہ "تبلیغی" نہیں بلکہ "اجتماع" ہے۔ وائرس اس بات کا لحاظ نہیں کرتے کہ آپ نے اجتماع تبلیغ کے لیے کیا ہے یا فٹ بال میچ دیکھنے کے لیے۔ کچھ دن کی احتیاط سے اس وبا کا زور توڑا جا سکتا ہے (یا تھا)۔ اس دوران اگر یہ چاہیں تو تبلیغی سرگرمیوں کے لیے...
  15. محمد سعد

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    مزید کیسز بہت تیزی سے سامنے آنے لگے ہیں۔ اسلام آباد، تبلیغی جماعت میں کروناوائرس کی تصدیق، علاقہ بند
  16. محمد سعد

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    اجتماع منعقد ہوا تھا۔ صرف وقت سے پہلے ختم کیا گیا۔ وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کے لیے چند گھنٹے کا اجتماع کافی ہوتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے کئی بار درخواست کرنے کے باوجود اتنے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے۔ خاص طور پر جب ہم ایران میں ایسا کرنے کا نتیجہ دیکھ چکے تھے۔
  17. محمد سعد

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    احتیاط کی سنت اختیار نہ کر کے پاکستانیوں نے فلسطین کی بھی لٹیا ڈبو دی۔ دونوں متاثر ہونے والے حضرات تبلیغی اجتماع میں شریک ہو کر واپس لوٹے تھے۔ Fear, anxiety as besieged Gaza confirms first 2 coronavirus cases
  18. محمد سعد

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    یہ اچھا طریقہ ہے۔ اس طرح غیر ضروری کرفیو نافذ کرنے سے بھی بچا جا سکتا ہے اور غیر ضروری باہر گھومنے والوں کو بھی تھوڑی اٹھک بیٹھک کروائی جا سکتی ہے۔
  19. محمد سعد

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    مستقبل کے فیصلے ماضی کی غلطیوں کی طرز پر کرنا ضروری نہیں۔ اگر آپ کو دلچسپی اس میں ہے کہ موجودہ صورت حال میں کیا طریقہ بہتر ہے تو ماضی کی غلطی پر اصرار کرنا غلط ہے۔ اگر آپ اس بات کا احساس دلانا چاہتے ہیں کہ ماضی میں کیے وہ کام غلط تھے تو ایک دو بار کہہ دینا کافی ہے۔ غالب گمان ہے کہ پیغام پہنچ گیا...
  20. محمد سعد

    دعائے صحت

    اللہ تعالیٰ اچھی صحت عطا فرمائے اور سب گھر والوں کو محفوظ رکھے۔ آمین۔
Top