بہت شکریہ انکل، آپ نے وقت نکال کر میرے اشعار پڑھے، میرے لیے یہ بھی کسی اعزاز سے کم نہیں :)
باقی سلانے کی تو شاعر اپنی ہی بات کر رہا ہے، شاید صحیح طرح بیان نہیں ہو رہا خیال۔
اصلاحی بھائی آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ مجھے تخلیق کار سمجھتے ہیں ورنہ مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس جتنے الفاظ تھے ان کے جتنے اشعار لکھ سکا، لکھ چکا اب تو بس نثرپر آگیا ہوں کہ چلو جو خیالات ذہن میں کلبلاتے ہیں وہ کچے پکے طریقے سے کسی نہ کسی صورت تو کاغذ پر اتاروں :)
اور گاؤں کے حوالے سے تو میں نے کچھ...
عاطف بھائی، جوان سمجھنے کا بہت بہت شکریہ لیکن اب جب کہ لکھا نہیں جاتا تو اب بڑھاپا آ گیا ہے بس۔
آپ کی نشاندہی کا شکریہ، میں اگر جلتی آنکھوں کر لوں تو چلے گا؟ یا جھکتی پلکوں ہی ٹھیک ہے؟
اب کی بار اصلاح میں شریک کر دیا کروں گا کیونکہ میری ہر غزل کو داد سے زیادہ اصلاح ہی کی ضرورت ہے :p
اوہ واقعی، مجھے زبردست دبانا تھا، غلطی سے پر مزاح دبا بیٹھا۔
غزل اس قدر خوبصورت ہے کہ زبردست سے اوپر کا بھی کوئی بٹن ہوتا تو وہی دباتا، شاید تب بھی غلطی سے کوئی اور بٹن ہی دبا دیتا :(
جوانی کی دنوں کے کچھ کچے پکے اشعار ملاحظہ کریں اور اساتذہ تنقید بھری نگاہوں سے پڑھتے ہوئے اصلاح بھی فرما دیں۔ شکریہ
بزمِ انجم میں قمر اب نہ بلایا جائے
بس رخِ یار سے آنچل کو ہٹایا جائے
جانے کس آس پہ اس بار یہ غنچے چپ ہیں
آج گلشن میں اسی شخص کو لایا جائے
تشنہ لب بھول گئے اشک کی لذت پھر سے
آج دل...
کسی درندے کے ناپاک ہاتھوں سے وہ مقدس وجود ناپاک نہیں ہو سکتا۔ وہ مقدس ہی رہے گی، اپنے والدین کے لیے، اپنے گھر والوں کے لیے اور ان سب کے لیے جو پاکی یا ناپاکی کا اندازہ وجود سے نہیں روح کی پاکیزگی سے لگاتے ہیں :cry:
والدین کا رشتہ تو وہ احساس ہے جو حیات ہوں یا نہ ہوں، ہر دم ہمارے آس پاس ہوتا ہے۔ اللہ کرے کہ ہمارے بزرگوں کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم رہے، یا جب تک بھی رہے اللہ ہمیں ان سے پیار اور ان کا احترام کرنے کی توفیق دے اور جو اس دنیا میں نہیں رہے ان کے لیے مغفرت کی دعا مانگتے رہنے کی بھی توفیق دے۔ آمین
بہت بہترین اور ماں کے پیار میں گندھا ہوا خط۔ خوش قسمت ہیں ماہی احمد آپ کہ آپ کی امی جان اتنے اچھے الفاظ میں اپنے احساسات کو بیان کر لیتی ہیں اور آپ دونوں میں انہی الفاظ کے تبادلوں سے پیار بڑھتا جاتا ہو گا۔ اللہ آپ دونوں کو خوش و خرم اور قائم و دائم رکھے۔ آمین
بہت ہی عمدہ نینے۔ واقعی قیصرانی بھائی کی بات صحیح ہے کہ بہت دن بعد ہنسایا ہے کسی تحریر نے۔
اور میں سنجیدہ تحریر پر بھی ہنس لیتا ہوں اور یہ تیرے اگلے پیغام کا جواب ہے :p
میرے تو دل کا پرائمری خانہ اکلوتی بیگم کے لیے مخصوص ہے، باقی یہ شہروں کی محبت والی بات تو دوسرے خانے کی ہو رہی ہے جہاں پر ساری "دوسری تیسری" محبتیں پائی جاتی ہیں۔ باقی دو خانے ابھی فی الحال مقفل ہیں اور ان کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا :p