نتائج تلاش

  1. باذوق

    گوپی چند نارنگ ۔۔۔؟؟

    لفظ زِیاں بھی فیروز اللغات میں شامل ہے۔ یہ لفظ فارسی سے اردو میں در آیا ہے۔ اس کے معنی لغت میں یوں درج ہیں : ضرر ، نقصان ، خسارہ اقبال کے شکوہ کا پہلا ہی مصرع اسی لفظ سے شروع ہوتا ہے : کیوں زیاں کار بنوں، سُود فراموش رہوں وقت کا زیاں یا وقت کا ضیاع دونوں تراکیب درست ہیں۔ مفہوم میں شائد...
  2. باذوق

    اردو میڈیا وکی ورژن 1.15

    کیا یہ مکمل وکی پیکیج ہے ؟ اور کیا اس پیکج کو لوکل سرور پر ٹسٹ کیا جا سکتا ہے؟ اردو میڈیا وکی کا ڈیمو اردو لائبریری سائٹ پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ ربط بھی دے دیں تو مہربانی ہوگی۔
  3. باذوق

    بلاگر پر اردو بلاگ میں اشعار کی فارمیٹنگ کریں

    جی ہاں۔ آئی-ای-6 اور اوپیرا-9 میں یہ اسکرپٹ بالکل بھی کام نہیں کر رہی ہے ! فائرفکس-3 میں ابھی چیک نہیں کیا۔
  4. باذوق

    گوپی چند نارنگ ۔۔۔؟؟

    اس ضمن میں ایک اہم مضمون کافی عرصہ قبل میری نظر سے گزرا تھا۔ مگر مسئلہ وہی کتب و کاغذات کے انبار میں ڈھونڈنے کا ہے یعنی کہ :) اب اسے ڈھونڈ چراغ رخ زیبا لے کر
  5. باذوق

    گوپی چند نارنگ ۔۔۔؟؟

    میرے خیال سے یہ بھی تاریخِ ادبِ اردو کا حصہ شمار ہونا چاہئے۔ اگر ہمارے پاس مطالعے کے لیے وقت نہیں تو اس قسم کے اہم تحقیقی مواد کو "وقت کا زیاں" قرار دینا ، میرے نزدیک کچھ زیادتی ہے۔
  6. باذوق

    تاسف سعودی عرب کے جلیل شیخ ، عبداللہ بن جبرین کی وفات

    إنا لله وإنا إليه راجعون بسم الله الرحمن الرحيم"ولنبلونكم بشيء من الخوف والجوع ونقص من الأموال والأنفس والثمرات وبشر الصابرين * الذين إذا أصابتهم مصيبة قالوا إنا لله وإنا إليه راجعون * أولئك عليهم صلوات من ربهم ورحمة وأولئك هم المهتدون". بروز پیر 13-جولائی-2009ء (م: 20-رجب-1430ھ) دو بجے ظہر...
  7. باذوق

    ڈیجیٹل اردو لائبریری- شعبہ پروف ریڈنگ

    آپ کا بہت بہت شکریہ محترم الف عین صاحب۔ اس طرح میں یہ فائل اپنے کچھ دوستوں کو بھی فارورڈ کر سکتا ہوں۔ ورڈ کے اردو اسپیل چیکر کے بارے میں بھی آپ نے یہیں کہیں لکھا تھا ، اگر اس کا لنک یہاں شئر کر دیں تو نوازش ہوگی۔
  8. باذوق

    آج کا بلاگ - آپ کے بلاگ پر نئی پوسٹ کا اقتباس!

    * ناول "پتھر کا خون" میں عمران نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر کبھی اس کی لڑائی فریدی سے ہو جائے تو فریدی کو چھ ماہ کی چھٹی پر چلا جانا پڑے گا۔ * ناول "زمین کے بادل" میں فریدی ، عمران کی ذہانت کا اعتراف حمید سے کرتے ہوئے کہتا ہے کہ : عمران بااصول آدمی نہیں ہے لیکن اگر میرے ساتھ صرف ایک سال گزار لے تو...
  9. باذوق

    کاش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چھوٹی سی نظم

    معذرت کے ساتھ کہوں گا کہ ۔۔۔۔ وصی شاہ جیسے آج کے کئی بچے ایک کے اوپر ایک کندھے پر کھڑے ہو جائیں تو ۔۔۔۔ قتیل شفائی جیسے قدآور تو چھوڑیں امجد اسلام امجد کے شانے تک بھی نہیں پہنچ پائیں گے !!
  10. باذوق

    چوتھی سالگرہ اردو محفل انٹرویو

    1۔آپ کو محفل کا کب اور کیسے پتہ لگا؟ ج: شاید 2005ء اواخر میں اردو ویب بلاگ پر نبیل کی تحریر سے 2۔محفل میں پہلا ذاتی پیغام کس کو کیا /کس کا آیا؟ شائد شمشاد بھائی کا 3۔محفل پر پہلا دوست؟ شمشاد بھائی 4۔آپ کے پسندیدہ تین سیکشنز؟ اسلامی تعلیمات ، سیرت سرور کائینات ، اسلام اور عصر حاضر...
  11. باذوق

    توجہ :: ابن صفی جاسوسی ناول اور کاپی رائیٹ حقوق

    محترم بھائی راشد اشرف صاحب نے انٹرنیٹ مہم چلا رکھی ہے کہ ابن صفی کے ناولوں کی "غیر قانونی" پ-ڈ-ف فائلوں کے روابط ہر جگہ سے ہٹا دئے جائیں۔ اسی ضمن میں وہ لکھتے ہیں :
  12. باذوق

    دو ٹن مٹی کا بوچھ (مائیکل جیکسن پر جاوید چوہدری کا کالم)

    اس میں شک نہیں کہ چودھری صاحب لفظوں کے کھلاڑی ہیں۔ کئی بار کی طرح اس دفعہ بھی عمدہ لکھا ہے۔
  13. باذوق

    توجہ :: ابن صفی جاسوسی ناول اور کاپی رائیٹ حقوق

    میرا خیال ہے کہ لائیبریری والے کام کے متعلق ڈاکٹر احمد صفی سے گفتگو کر لی جائے تو شائد کوئی دوسری راہ نکل آئے۔
  14. باذوق

    توجہ :: ابن صفی جاسوسی ناول اور کاپی رائیٹ حقوق

    السلام علیکم درج ذیل موضوع پر اہم توجہ درکار ہے : ابن صفی کے جاسوسی ناول اور کاپی رائیٹ حقوق کا معاملہ !! جیسا کہ علم ہوگا کہ میں نے یہاں ابن صفی کے نام معنون اردو یونیکوڈ کا اولین بلاگ شروع کیا تھا۔ اس سے قبل میں نے پی-ایچ-پی-بی-بی پر فیصل عظیم کے تعاون سے ابن صفی فورم کی داغ بیل بھی...
  15. باذوق

    آج کا بلاگ - آپ کے بلاگ پر نئی پوسٹ کا اقتباس!

    ابنِ صفی کے ' عمران سیریز ' ناولوں میں قوس قزح کی طرح دلکش اور دلفریب سات رنگوں پر مشتمل سات معروف کردار واضح طور پر نظر آتے ہیں : صفدر ، جولیا ، سنگ ہی ، تھریسیا ، جوزف ، سلیمان اور علی عمران ! اِن سب میں گہرا اور دلآویز رنگ خود علی عمران کا ہے! علی عمران ، جو ایم ایس سی ، پی ایچ ڈی (آکسن)...
  16. باذوق

    چوتھی سالگرہ محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر!

    نبیل ، آپ کا یہ جائزہ بہت عمدہ اور مکمل رہا ہے۔ اس میں شک نہیں کہ اردو کمپیوٹنگ کے تعلق سے علمی و تحقیقی رحجانات محفل کے حوالے سے ہی قائم ہوتے رہے ہیں جس میں آپ کا اور دیگر قابل ساتھیوں کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔ بعض زمروں کی موڈریشن کے بعد امید ہے کہ اردو کی ترقی و ترویج کا سفر درست سمت میں جاری رہے...
  17. باذوق

    مغربی تہذیب و تربیت کا امنڈتا سیلاب اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    حالانکہ زیک صاحب خود یہاں مغربی معاشرے کے بدترین حصوں کا اعتراف کر چکے ہیں اور اگر وہ چاہیں تو لنکس پر مبنی ایک لمبی لسٹ انہی بدترین حصوں کے حوالے سے پیش کر سکتے ہیں مگر مجھے معلوم ہے وہ اس طرح وقت ضائع کرنے کے عادی نہیں ‌ہیں ;) آپ مشرقی نہیں‌ ہیں ؟؟؟ :rolleyes:
  18. باذوق

    مغربی تہذیب و تربیت کا امنڈتا سیلاب اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آپ نے شائد غور نہیں کیا کہ میں نے آپ کے کسی بھی جملے یا فقرے پر اپنے کوئی تاثرات نہیں دئے۔ صرف آپ کا وہ جملہ ایک صحیح حدیث کے خلاف تھا جس کو کوٹ کر کے میں نے حدیث بیان کر دی۔ اس کو آپ ضرور "جذباتیت" کا نام دیجئے مگر ہمارے اساتذہ نے اسی بات کو تبلیغ کا ایک حصہ بتایا ہے جو کہ آپ کو بھی علم ہوگا...
  19. باذوق

    مغربی تہذیب و تربیت کا امنڈتا سیلاب اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    یہ بھی ایک عجیب تجزیہ ہے۔ یہ آپ سے کس نے کہہ دیا کہ ۔۔۔۔۔ بیٹیوں کو دفن کرنا ، بیٹوں کو عاق کرنا ، مارپیٹ کرنا ، تحمل اور روداری نہ برتنا ۔۔۔۔ اسلامی تہذیب ہے؟؟ عجیب بات ہے بھائی۔ چار شیطان ذہن لوگ مل کر "اسلام" کے نام پر یا "جہاد" کے نام پر کسی علاقے میں قتل و غارت گری شروع کر دیں تو آپ اس...
  20. باذوق

    مغربی تہذیب و تربیت کا امنڈتا سیلاب اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بچوں کو ادب و اخلاق سکھانے کے لئے تاریخ و شخصیات کا روشن باب سامنے لانا چاہئے یا تاریک باب ؟؟ اور جو شخص اپنی تاریکیوں سمیت مر گیا ، اب اس کا معاملہ اللہ کے پاس ہے ، آپ کیوں اس کی ذات یا اس کے شخصیت کے تاریک پہلوؤں کو سامنے لانے پر مصر ہیں؟؟ کیا کسی کے برے رویے یا برے اعمال سے بچوں یا نوجوانوں...
Top