نتائج تلاش

  1. مقبول

    “مَیں” مارنا

    محترم یاسر علی صاحب بہت شُکریہ بالکل ۔ پنجابی میں شاید اور بھی اس طرح کے حوالہ جات موجود ہوں گے
  2. مقبول

    “مَیں” مارنا

    محترم محمد وارث صاحب بہت شُکریہ کیا یہ محاورہ کبھی اردو میں بھی استعمال ہوا؟ میں نے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی حوالہ نہیں ملا۔ آپ سے تصدیق چاہتا ہوں اگر ممکن ہو
  3. مقبول

    “مَیں” مارنا

    کئی دفعہ سننے کو ملتا ہے کہ اپنی “میں” مارنا پڑتی ہے کیا “میں مارنا” کوئی محاورہ ہے؟ تمام اساتذہ کرام اور دیگر اہلِ علم سے رہنمائی کی درخواست ہے۔ شُکریہ
  4. مقبول

    منصور آفاق

    ویسے ہی تمہیں وہم ہے، افلاک نشیں ہیں تم لوگ بڑے لوگ ہو، ہم خاک نشیں ہیں خس خانہ و برفاب کی خواہش نہیں رکھتے ہم دھوپ صفت لوگ ہیں خاشاک نشیں ہیں امید بغاوت کی ہم ایسوں سے نہ رکھو ہم ظلم کے نخچیر ہیں ، فتراک نشیں ہیں اطراف میں بکھری ہوئی ہے سوختہ بستی ہم راکھ اڑاتے ہوئے املاک نشیں ہیں معلوم ہے...
  5. مقبول

    برائے اصلاح: زمیں پہ رہتے رہتے مجھ کو آسمان مل گیا

    سر، بہت بہت شُکریہ رہنمائی کے لیے
  6. مقبول

    برائے اصلاح: زمیں پہ رہتے رہتے مجھ کو آسمان مل گیا

    محترم الف عین صاحب ، شُکریہ سر، یہ خیال کیسا رہے گا خُدا نہ پا سکے وُہ جن کو ناز تھا سجود پر نہ جن کو تھا کوئی غرور اُن کو گیان مل گیا
  7. مقبول

    برائے اصلاح: زمیں پہ رہتے رہتے مجھ کو آسمان مل گیا

    محترم الف عین صاحب سر، یہ مصرعہ دیکھیے میں پھر رہا تھا در بدر کہ سائبان مل گیا یہ مصرعہ دیکھیے ہلکی سی تبدیلی کے بعد پڑی مگر تری نگاہ مجھ کو گیان مل گیا
  8. مقبول

    برائے اصلاح: زمیں پہ رہتے رہتے مجھ کو آسمان مل گیا

    محترم الف عین صاحب سر، یہ کیسا رہے گا بھٹک رہا تھا آ گیا میں تیری زلف کے تلے تھی خاک میں بسر، مہکتا سائبان مل گیا بالکل ۔ ان دونوں میں سے کوئی استعمال کر سکتا ہوں ان کے علاوہ، ایک مصرعہ ذہن میں آیا ۔ اس پر آپ کی کیا رائے ہو گی۔ خاص طور پر “جوں” کے “وں” کو ساقط کرنے پر نہ پا سکا میں عمر...
  9. مقبول

    برائے اصلاح: زمیں پہ رہتے رہتے مجھ کو آسمان مل گیا

    محترم الف عین صاحب تبصرے کا شُکریہ سر، بدقسمتی سے یہ بحر کوئی ایسا لفظ قبول نہیں کر رہی جس کی تقطیع میں دو ہجائے بلند جُڑے ہوے ہوں ۔ دوبارہ کہنے کی کوشش کی ہے ۔ ملاحظہ فرمائیے بھٹک رہا تھا، آ گیا میں تیری زلف کے تلے پھروں تھا در بدر ، مہکتا سائبان مل گیا سر، میں نے سوچا کہ مسلمان ہونے...
  10. مقبول

    برائے اصلاح: زمیں پہ رہتے رہتے مجھ کو آسمان مل گیا

    محترم الف عین صاحب محترم ظہیراحمدظہیر صاحب آپ کا قیمتی آراء اور وقت دینے کا بہت شُکریہ۔ کچھ بہتری لانے کی کوشش کی ہے ۔ آپ کے جائزے کے لیے پیش کر رہا ہوں زمیں پہ رہ رہا تھا مُجھ کو آسمان مل گیا ملے ہو جب سے تُم مُجھے تو کُل جہان مل گیا اِسے میں مُعجزہ کہوں کہ جان تیرا اعتراف مرے بیان سے...
  11. مقبول

    برائے اصلاح: زمیں پہ رہتے رہتے مجھ کو آسمان مل گیا

    قابلِ احترام الف عین محمّد احسن سمیع :راحل: ظہیراحمدظہیر صاحبان اور دیگر اساتذہ کرام سے رہنمائی کی درخواست ہے “گیان” کی تقطیع (=- یا -=-) کے لحاظ سے استعمال پر آپ کی خاص توجہ کا طالب ہوں زمیں پہ رہتے رہتے مُجھ کو آسمان مل گیا ملے ہو جب سے تُم مُجھے مِرا جہان مل گیا اِسے میں مُعجزہ کہوں...
  12. مقبول

    “نَے” کا استعمال

    سر، آپ کی جسمانی قد و قامت جو بھی ہو، آپ کے شاعرانہ قد پر اثرانداز نہیں ہو سکتی۔ آپ ماشاالّلہ بڑے شاعر ہیں۔ انشاالّلہ آپ کی قدم بوسی کا شرف بھی کبھی حاصل کو گا۔ “نے “ کے استعمال پر آپ نے جو روشنی ڈالی ہے۔ اس کے لیے بہت شُکریہ
  13. مقبول

    “نَے” کا استعمال

    درست فرمایا آپ نے!!
  14. مقبول

    “نَے” کا استعمال

    سر، یہ تو اچھی بات ہے۔ کیا آپ “نَے” کے استعمال پر روشنی ڈالنا پسند فرمائیں گے ۔ موجودہ دور میں یہ متروک تو نہیں ہو گیا؟ شُکریہ
  15. مقبول

    “نَے” کا استعمال

    سر، آپ نہ صرف بڑے شاعر ہیں بلکہ آپ کی مزاح کی حس بھی کمال کی ہے:in-love::in-love:
  16. مقبول

    “نَے” کا استعمال

    الف عین محمّد احسن سمیع :راحل: اور دیگر اساتذۂ کرام! کیا “نَے” کا استعمال اب بھی کیا جا سکتا ہے؟ اگر کیا جا سکتا ہے تو کن صورتوں میں اجازت ہے اور کہاں ممنوع ہے؟ رہنمائی کی درخواست ہے۔ بہت شُکریہ
  17. مقبول

    کرتا رہا انکار میں برداشت مسلسل

    الف عین سر، میں اس غزل کو بہتر کرنے کے لیے رہنمائی مہیا کرنے پر آپ کا تہہ دل سے ممنون ہوں اور اس محفل میں آپ جیسے اساتذہ کی موجودگی کو اپنے لیے نعمت سمجھتا ہوں بہت شُکریہ
  18. مقبول

    کرتا رہا انکار میں برداشت مسلسل

    الف عین سر! اگر “ہوں” کا “و”اور “بھلا” کا الف گرانے کی اجازت کو تو میں نے جب عروض ڈاٹ کام پر دیکھا تو “یہ” کی تقطیع دو حرفی لفظ کے طور پر = جبکہ”ہوں” کا و اور “بھلا” کا الف گرا کر - - ہو رہی ہے بالکل یہی تقطیع یہ کی جگہ میں کے استعمال پر بھی دکھ رہی ہے پھر میں نے یہی چیز عروض گاہ پر...
Top