نتائج تلاش

  1. میر انیس

    بیہ یا بہی پکانے کی ترکیب چاہئے

    چلیں آئیندہ آزمائیں گے آپ کی ترکیب کو اب تو کافی دن ہوگئے ۔بہر حال آپ کا شکریہ کے آپ نے توجہ تو دی
  2. میر انیس

    لڑیئے جھگڑیئے مگر باادب رہیئے -- (ایک نیا سلسلہ) -- اولین دھاگہ

    ویسے یہاں بیل زیادہ مناسب تھا۔پر جو بھی ہو شوہر بہت معصوم ہوتا ہے اسکی ثبوت بھی آپ لوگ ہی خود دیتی ہیں۔اگر بہنوں کے پاس جائو تو وہ کہتی ہیں ہمارا بھائی بہت معصوم ہے ہماری بھابھی اور انکے گھر والے یقین کرو اتنا بے وقوف بناتے ہیں اور یہ ہیں کہ انکی محبت میں بس لٹتے ہی رہتے ہیں۔ جبکہ بیوی اپنے...
  3. میر انیس

    آپ نے سینما میں پہلی بار کونسی فلم دیکھی تھی؟

    واقعی عثمان نے صحیح کہا ۔ ہمیں اپنا ماضی نہیں بھولنا چاہیئے۔پر ہر آنے والے حر کیلئے دروازہ بھی کھلا رکھنا چاہیئے۔
  4. میر انیس

    آپ نے سینما میں پہلی بار کونسی فلم دیکھی تھی؟

    ہا ہا ہا صحیح پکڑا ہے۔ دراصل ہوا یوں کہ جیسے ہی بیگم صاحبہ گھر پر آئیں انہوں نے سب سے پہلے تو ہر قسم کے گانے سننے پر پابندی لگادی ۔ پھر اسکے بعد باقاعدہ جو درس وہ جمعہ کے روز اپنی شاگردائوں کو دیتی تھیں مجھکو بھی دینا شروع کردیا۔پہلے پہل تو میں انکے میکے جاتے ہی اپنی پرانی فطرت پر لوٹ آتا...
  5. میر انیس

    مایا خان سے سوال کرتی تصاویر

    اسی حوالے سے پرسوں یا شاید ترسوں اے آر وائی ٹی وی پرپروگرام با خبر سویرا میں کافی بات ہوئی تھی اس پروگرام کا موضوع ہی یہ تھا کہ میڈیا سب کا احتساب کرتا ہے پر میڈیا کا احتساب کون کرے گا۔ لوگوں کی نجی زندگی کو ا ٹھا کر لوگوں میں لے آنا جس سے چاہے جسطرح بات کرلینا۔ جس کے چاہے آفس میں بغیر اجازت گھس...
  6. میر انیس

    لڑیئے جھگڑیئے مگر باادب رہیئے -- (ایک نیا سلسلہ) -- اولین دھاگہ

    جی اسی بات کا فائدہ اٹھا کر بیویاں شوہر کو خوب کچوکے لگاتی ہیں۔
  7. میر انیس

    آپ نے سینما میں پہلی بار کونسی فلم دیکھی تھی؟

    میں نے زندگی میں پہلی فلم جو سینما میں دیکھی وہ زرقا تھی اس زمانے میں بہت اچھی پاکستانی فلمیں بنا کرتی تھیں اور کافی ہٹ بھی ہوتی تھیں۔ یہ بات 70 کی دہائی کی ہے اسکے ہدایتکار ریاض شاہد تھے اور نیلو اور اعجاز اس فلم میں شامل تھے ۔ اسکا ہی مشہور گانا تھا ۔ رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے۔میں اس...
  8. میر انیس

    لڑیئے جھگڑیئے مگر باادب رہیئے -- (ایک نیا سلسلہ) -- اولین دھاگہ

    یہی تو میں بھی کہنا چاہ ہا تھا آج کل کی خواتین کو بس بے چارے شوہر مل جاتے ہیں لڑنے کیلئے ۔ چاہے جتنا خیال کریں پر انکا دن نہیں گذرے گا جب تک ایک آدھ بار شوہر کو برا بھلا نہ کہ لیں۔اب آپ اپنے آپ کو دیکھ لیں جو مسٹر آپ کا اتنا خیال رکھتے ہیں پر آپ کو لڑنا آتا بھی ہے تو صرف ان سے
  9. میر انیس

    لڑیئے جھگڑیئے مگر باادب رہیئے -- (ایک نیا سلسلہ) -- اولین دھاگہ

    ارے یہ دھاگہ تو ہماری بیگم صاحبہ کے لیئے بہت ہی جچتا پر وہ چاہتے ہوئے بھی یہاں اب لاگ ان نہیں ہوپارہی ہیں۔شاید اب محفل میں فیس بک سے براہراست لاگ ان نہیں ہوسکتے۔ اور محفل ایک جنگجو سے محروم ہوگئی۔
  10. میر انیس

    اسکین دستیاب لائبریری ٹیگ کھیل

    صفحہ ۱۳۶ رئیس کو زبردستی لے جاکر کونسل میں بٹھادے تو وہ بیچارہ سوائے کہ ٹکر ٹکر بیٹھا دیکھا کرے اور بے فائدہ لوگوں کی نظر میں خفیف ہو' کیا کرسکے گا۔ کونسل کے ممبر ہیں کہ باہم رد و قدح کر رہے ہیں اور یہ سمجھتا بوجھتا خاک نہیں' اسی سوچ میں ہے کہ لاٹ صاحب کس کو ملے ہیں۔آخر جب ادائے رسم کو طور پر اس...
  11. میر انیس

    یہ کراچی ہے۔

    بہت خوبصورت تصویر ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ مصطفٰی کمال صاحب کے دور میں کراچی کو بہت ہی تبدیل کردیا گیا تھا میرا اورنگی ٹائون جانے کا اتفاق ہوا کچھ سال پہلے کا اورنگی ٹائون بالکل ان تصویروں جیسا ہی تھا جیسی arifkarim صاحب نے پیش کیں تھیں پر اب جو میں نے دیکھا تو لگ ہی نہیں رہا تھا کہ یہ اورنگی ٹائون ہے...
  12. میر انیس

    بیہ یا بہی پکانے کی ترکیب چاہئے

    نہیں یہ بہہ نہیں ہے۔ جو میرے پاس ہے وہ شکر قندی سے ملتی جھلتی پر اس سے لمبی ہے ارے سارہ اگر آپ کے پاس ترکیب ہے تو پھر انتظار کس بات کا کر رہی ہیں جلدی سے ترکیب بھیجیں ۔ میرے پاس اب تک بہہ موجود ہے میرے خیال میں اب تک صحیح حالت میں ہے کیونکہ فرج میں رکھی ہوئی تھی اب باقی اللہ کو معلوم ہے کہ اب...
  13. میر انیس

    آئی ٹی ٹاور لاہور

    فاتح یہ کتنی منزلہ عمارت ہے مجھ کو لگتا ہے یہ پاکستان کی سب سے بلند عمارت ہوگی جیسا کہ تصویر سے اندازہ ہورہا ہے۔ اور پنجاب حکومت کا یہ ایک احسن قدم ہے کہ اس نے اسکواس ہونہار بچی سے منسوب کردیا جو خود تو چلی گئی پر پاکستان کا نام روشن کرگئی
  14. میر انیس

    اسکین دستیاب لائبریری ٹیگ کھیل

    صفحہ 98 نوبل صاحب: آپ اپنی فرمائیے'میرے جتنے دوست ہیں سب ہی تو آپ کی ملاقات کے مشتاق ہیں بلکہ بعض تو متقاضی ہیں۔اس بات کو تو میرا دل نہیں چاہتا کہ انگریزی سوسائٹی میں اس طرح آپ کی تقریب کروں کہ گویا آپ اہلِ غرض ہیں یا امیدوارِ خدمت۔ اس وقت ساری انگریزی سوسائٹی خیر خواہی کی وجہ سے آپ کو نظرِ وقعت...
  15. میر انیس

    اسکین دستیاب لائبریری ٹیگ کھیل

    صفحہ 96 فصل ہشتم نوبل صاحب ابن الوقت کو رفارمر بناتے ہیں نوبل صاحب نے اس قصے کو بہت غوراور توجہ سے سنا۔ بیچ بیچ میں کبھی مسکرانے لگتےاور کبھی استکراہ ان کے چہرے سے ظاہر ہوتا مگر انہوں نے ابن الوقت کی بات کو نہیں کاٹا ۔ جب ابن الوقت نے بات پوری کی تو فرمانے لگےکہ ہمیشہ سے میری یہ رائے ہےکہ انگریز...
  16. میر انیس

    اسکین دستیاب لائبریری ٹیگ کھیل

    مقدس مجھ کو ٹیگ کردیتیں میں آج بالکل فارغ تھا
  17. میر انیس

    میرا یار کمپیوٹر بولا ”اردو صرف اردو ہے“

    اپنی بات کتنی خوبصورت طریقہ سے آپ نے لوگوں تک پہنچائی ہے کہ پڑہنے میں بھی مزہ آئے اور تحریر کا مقصد بھی حاصل ہو جائے۔
  18. میر انیس

    پادریوں کی بے راہ روی کے واقعات بڑھ گئے

    محترم میں اسی لئے تو کہتا ہوں کو اگر ہم میں بحث تعمیری اور علمی ہو تو ہم کسی کو فائدہ پہنچاسکتے ہیں پر غیر ضروری باتوں پر بحث کرنا وہ بھی جو ایک طبقہ کو ناراض کرنے کے مترادف ہو صحیح نہیں ہے۔ خدا نوخواستہ مجھ کو صدیق صاحب کی نیت پر بالکل شک نہیں ہے میں ے تو ایک بڑے بھائی کے ناطے ان کو سمجھانے کی...
  19. میر انیس

    روزانہ ورد سورۃ فاتحہ مکمل

    بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ2. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ3. الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ4. مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ5. إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ6. اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ7. صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا...
  20. میر انیس

    پادریوں کی بے راہ روی کے واقعات بڑھ گئے

    آپ نے بالکل صحیح کہا اور ہونا بھی یہی چاہیئےایک خبر خبر ہی رہے پر میرا نظریہ اس سے الگ ہے وہ یہ کہ ایسی باتوں میں پڑا ہی کیوں جائے ۔دیکھیں یہ بات ہم سمجھ سکتے ہیں پر ہوسکتا ہے ہر کسی کے ذہن میں نہ آئے ۔یہ واقعی ہر سماج کا مسئلہ ہے تو ہم اپنے مسائل پہلے کیوں نہ دور کریں اب یہ بات تو شاید کسی کے...
Top