نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    ایک وقت تھا کہ فیس بُک پر جوش ملیح آبادی کے الفاظ میں "منافقت" دیکھ کر دل اوب جاتا تھا تو محفل میں آ کر سکون کا سانس لیتے تھے، آج کل اردو محفل اسی "منافقت" کی لپیٹ میں ہے، یا للعجب!
  2. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    لاعلمی ہزار نعمت ہے۔ :)
  3. محمد وارث

    ثوبت یا پینڈا (ثرید)

    اللہ اللہ انسان کتنا کھائے گا اور کیا کیا کھائے گا، مطلب روٹی تو روٹی ہوتی ہے، یہ روٹی کی قسمیں کہاں سے ایجاد ہو گئیں۔ :)
  4. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    اردو محفل پر کیسا وقت آ گیا ہے کہ ایک فیک آئی ڈی دوسری فیک آئی ڈی کو "مضحکہ خیز" سمجھتی ہے، اللہ اللہ!
  5. محمد وارث

    ثوبت یا پینڈا (ثرید)

    شکریہ سید صاحب ٹیگ کے لیے لیکن میں کھانے کا کم ہی شوقین ہوں۔ سچ پوچھیں تو کھانا کھانا مجھے زہر لگتا ہے۔ کھانے کے شوقین احباب سے معذرت لیکن میں چاہتا ہوں کہ دنیا میں یہ رنگ برنگے کھانے ہوں ہی ناں، یا تو انسان زبان سے ذائقے والے رگ نکلوا دے تا کہ کچھ بھی کھائے اسے علم ہی نہ ہو کہ کیا کھا رہا ہے...
  6. محمد وارث

    مرقع اُردو کا سبق ’’ایک پنجابی زمیندار کی کہانی‘‘

    جی میں نے یہ کتاب تو نہیں پڑھی تھی لیکن یہ کہانی پڑھی تھی کہ ہمارے نصاب میں بھی تھی (میں نے 1988ء میں میڑک کیا تھا) :) ویسے چوہدری افضل حق کا بہت ذکر آغا شورش کاشمیری مرحوم کی کتب میں ہے اور انہوں نے انکی کتابوں کا بھی ذکر کیا ہے اور ایسی سبق آموز کہانیوں کا بھی۔
  7. محمد وارث

    مرقع اُردو کا سبق ’’ایک پنجابی زمیندار کی کہانی‘‘

    آپ کی مطلوبہ کہانی چوہدری افضل حق محروم کی کتاب "زندگی" میں ہے۔ Zindagi by Chaudhry Afzal Haq
  8. محمد وارث

    چائے پئیں

    ہمیں بھی بتائیں قبلہ۔ :) اس کی تفصیل بہت عرصہ پہلے یہیں محفل پر کہیں لکھی تھی اب یاد نہیں کہاں۔ social drinker noun noun: social drinker; plural noun: social drinkers a person who drinks alcohol chiefly on social occasions and only in moderate quantities.
  9. محمد وارث

    مرقع اُردو کا سبق ’’ایک پنجابی زمیندار کی کہانی‘‘

    جہاں تک مجھے یاد ہے یہ وہ کہانی تھی جس میں ایک زمیندار شادی یا جنازے وغیرہ کے لیے قرضہ لیتا ہے۔ اس کے مصنف مجلس احرار کے بانی چوہدری افضل حق ہیں۔ ان کی کئی تصانیف مشہور ہیں، آپ ریختہ پر چیک کر لیں، امید ہے مل جائے گی۔
  10. محمد وارث

    چائے پئیں

    اس سے مجھے ایک بات یاد آ گئی۔ خواجہ حافظ شیرازی کی شاعری میں مے کا بہت ذکر ہے ،مولانا شبلی نعمانی کی تحقیق کے مطابق وہ اصل مے نوش تھے جب کہ برصغیر کے صوفیوں میں انکی مے استعارے کے طور پر لی گئی ہے اور اس سے مراد وہ بے خودی اور عرفان لیتے ہیں اور ا ن کی غزلوں پر مبنی قوالیوں پر سر دھنتے اور حال...
  11. محمد وارث

    چائے پئیں

    نہیں باقاعدہ تو نہیں پڑھا، ہاں تذکروں وغیرہ میں ان کا ذکر اور کچھ منتخب کلام نظر سے گزرتا رہا ہے۔ عنیقہ ناز مرحومہ یاد آ گئیں، انہوں نے چرکین پر ایک بلاگ لکھا تھا کبھی۔
  12. محمد وارث

    شاہین بچے

    عمدہ روداد لکھی آپ نے۔ بچوں کی تصویریں بھی ہونگی آپ کے پاس وہ بھی لگا دیتیں۔ :)
  13. محمد وارث

    انڈین انتخابات

    کس دنیا میں رہتے ہیں جاسم صاحب، کل یہی اسٹیبلشمنٹ تحریک انصاف کو لات مار دے گی تو آپ اور آپ کی تحریک انصاف سب سے بڑے جمہوریت کے چیمپئن بن کر اپنے آپ کو پیش کریں گے اور "وہ" کسی اور جماعت کے ساتھ مک مکا کر لیں گے جب کہ ہر پاکستانی سیاسی جماعت تیار بیٹھی ہے کہ "کوئی" ان کے سر پر دستِ شفقت رکھ دے۔
  14. محمد وارث

    انڈین انتخابات

    یہ فصلی بٹیرے ہیں، آنی جانی چیز ہیں، آج ہیں کل ان کا اتا پتا بھی نہیں ہوگا۔
  15. محمد وارث

    چٹنی کی تاریخ اور اس کے اجزائے ترکیبی

    جی اب تو نہیں کھاتا، آپ کی بھابھی دہی کی چٹنی زبردستی کھلانے کی کوشش کرتی ہے کہ بلڈ پریشر کے لیے بقول اُس کے اچھی ہوتی ہے، لیکن لڑکپن میں پودینے کی چٹنی میں خود بنا کر کھا لیا کرتا تھا۔ :)
  16. محمد وارث

    چٹنی کی تاریخ اور اس کے اجزائے ترکیبی

    ایک مصرع ابھی ابھی ہو گیا ہے: ع - سالیوں کے شوق میں پھر کر لیا میں نے نکاح دوسرا مصرع "بشرطِ زندگی" کہنے کی کوشش کرونگا۔ :)
  17. محمد وارث

    چٹنی کی تاریخ اور اس کے اجزائے ترکیبی

    پتا نہیں کن خوش قسمتوں کی سالیاں ہوتی ہیں، ہماری تو نہ بڑی ہے نہ چھوٹی۔ :)
  18. محمد وارث

    چائے پئیں

    میں نے اصل "دریا نوشوں" کے نام لکھے تھے، ویسے توشاید بیشمار مل جائیں۔ :)
  19. محمد وارث

    چٹنی کی تاریخ اور اس کے اجزائے ترکیبی

    سسر، سالا، ساس کے ساتھ یہ سسرالیوں والا سلوک خوب ہوا۔ لیکن سالی کو آپ نے ایسے ہی پیس ڈالا، سالی تو اس سے بہت بہتر سلوک کی حقدار ہوتی ہے بیچاری۔ :)
  20. محمد وارث

    چائے پئیں

    مے کو استعارے یا پھر شعر برائے شعر کے لیے بہت سے شعرا نے استعمال کیا ہے۔ اصل مے نوش شاعر تو خیر گنتی ہی کے ہیں، اردو کی بات کریں تو غالب، جوش، مجاز، عدم وغیرہ۔ :)
Top