نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اُردو کی تلاش میں ۔۔۔

    کسی تعصب کے بغیر اگر لکھا جائے (کہ صاحب لڑی نے خود پختون اور کراچی کے اہلِ زبان کا ذکر کیا ہے) تو اردو کی حالت مختلف علاقوں کے حساب سے کچھ ایسی بنتی ہے: پختون برادران: ان کو اکثر تذکیر اور تانیث کا مسئلہ ہوتا ہے اور اس سے بعض اوقات کافی دلچسپ صورتحال بن جاتی ہے۔ اسی طرح دو چشمی ھ کے ساتھ مل کر...
  2. محمد وارث

    “مَیں” مارنا

    پنجابی محاورہ ہے، اردو میں اس کو اپنی انا کچلنے یا ہستی فنا کرنے سے تعبیر کر سکتے ہیں۔
  3. محمد وارث

    اُردو کی تلاش میں ۔۔۔

    جی سید صاحب آپ نے درست کہا لیکن یہ الفاظ پاکستان میں بھی بالی وڈ کے صدقے میں عام ہو گئے ہیں۔ اسی طرح کا ایک موقع جب سر پیٹنے کو جی چاہتا ہے وہ "اپنے" کی جگہ "میرے" کا استعمال ہے، جیسے میں میری ماں سے بہت محبت کرتا ہوں یا میں میرے ابا کی بہت عزت کرتا ہوں۔ :)
  4. محمد وارث

    اُردو کی تلاش میں ۔۔۔

    یہاں پر ایک فرق غلط العام اورغلط العوام کا ملحوظ رکھنا بھی ضرور ی ہے۔ میری طبیعت پر بھی "کرا" اور "تھوڑی نہ" بہت گراں گزرتے ہیں لیکن بہرحال یہ غلط العوام ہیں اور کبھی مستند کا درجہ حاصل نہیں کر سکتے۔
  5. محمد وارث

    اُردو کی تلاش میں ۔۔۔

    آپ کی بات درست ہے لیکن اردو زبان میں مقامی الفاظ یا لہجوں کا در آنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اردو الفاظ کو پنجابی تلفظ نے بھی کم "خراب " نہیں کیا لیکن اردو کا ایک معیار بہرحال موجود ہے ۔
  6. محمد وارث

    وزیراعظم کا کراچی کے لیے 1100 ارب روپےکے پیکیج کا اعلان

    مرکزی اور صوبائی حکومت کی طرف سے اب تک ہونے والی بیان بازی سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ دونوں حکومتوں کو ٹیکس گزاروں کی رقم (کہیں بھی) خرچ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اعتراض صرف اس بات پر ہے کہ یہ رقم خرچ کون کرے گا۔ لگے رہو۔۔۔۔۔۔۔!
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہرِ قطعِ گفتگو تیغِ زبانَت دادہ اند تو گماں داری کہ از بہرِ بیانت دادہ اند صائب تبریزی یہ تیغِ زباں تجھے گفتگو قطع اور ختم کرنے کے لیے دی گئی ہے اور اور تُو اِس وہم و گمان میں ہے کہ یہ تجھے بیان بازیوں کے لیے دی گئی ہے۔
  8. محمد وارث

    وزیراعظم کا کراچی کے لیے 1100 ارب روپےکے پیکیج کا اعلان

    رقم براہ راست سندھ کو نہیں دے سکتے، وفاقی حکومت وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نےکہا کہ کراچی پیکیج کی سرپرستی وفاق ہی کرے گا،کراچی پیکیج کے فنڈز سندھ حکومت کو نہیں دے سکتے، پیسوں کیلئے سندھ حکومت پر اعتبار نہیں ، فنڈز کے معاملے میں سندھ حکومت کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔
  9. محمد وارث

    چائے

    یا الٰہی، یہ بیگمات بڑی، چھوٹی بھی ہوتی ہیں، نہ جانے کن کی۔ :)
  10. محمد وارث

    چائے

    میں نے یہ لطیفہ پہلے بھی یہیں کہیں سنا تھا اور لکھ دیا تھا کہ یہ لطیفہ کسی کنوارے نے گھڑا ہے۔:)
  11. محمد وارث

    وزیراعظم کا کراچی کے لیے 1100 ارب روپےکے پیکیج کا اعلان

    ہزاروں ڈیم، سینکڑوں یونیورسٹیاں، بیسیوں۔۔۔۔ و علیٰ ہذا القیاس۔ :)
  12. محمد وارث

    وزیراعظم کا کراچی کے لیے 1100 ارب روپےکے پیکیج کا اعلان

    کہہ رہے ہیں کہ اس میں سندھ حکومت بھی حصہ ڈالے گی، مزید یہ کہ مجوزہ رقم ایک سال میں نہیں ملنی بلکہ منصوبے بنا کر ان پر لگائی جائے گی۔ اب منصوبے ہی کئی کئی سالوں پر محیط ہونگے، پھر یہ قطرہ قطرہ پہنچے گا تو کراچی میں "دریا" بن ہی جائے گا، انشاءاللہ۔ :)
  13. محمد وارث

    وزیراعظم کا کراچی کے لیے 1100 ارب روپےکے پیکیج کا اعلان

    موجودہ مالی سال کا کل بجٹ قریب سات ہزار تین سو ارب روپے ہے۔ Salient Features of Federal Budget 2020-21
  14. محمد وارث

    اردو الفاظ کی جامعیت

    ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا لطیفہ
  15. محمد وارث

    تعارف

    خوش آمدید بخاری صاحب۔
  16. محمد وارث

    وزیراعظم کا کراچی کے لیے 1100 ارب روپےکے پیکیج کا اعلان

    پنجابی میں کہتے ہیں، "وَنڈ کھاؤ تے کھنڈ کھاؤ" یعنی اگر مل جل کر بانٹ کر کھائیں تو اس میں شیریں پن آ جاتا ہے سب کے لیے میٹھا میٹھا ہو جاتا ہے۔ :)
  17. محمد وارث

    وزیراعظم کا کراچی کے لیے 1100 ارب روپےکے پیکیج کا اعلان

    اب کی بار کراچی والوں کو کچھ ملے نہ ملے کراچی میں حکومت کرنے والوں کو مل سکتا ہے!
  18. محمد وارث

    وزیراعظم کا کراچی کے لیے 1100 ارب روپےکے پیکیج کا اعلان

    اقی کراچی والوں کے حصے میں اس رقم میں سے جوآنا ہے وہ سب کو معلوم ہی ہے۔
  19. محمد وارث

    وزیراعظم کا کراچی کے لیے 1100 ارب روپےکے پیکیج کا اعلان

    کیا وزیراعلیٰ سندھ نے پہلی بار اس وزیراعظم کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا ہے؟ یا کیا پہلی بار ا کراچی میں اکھٹے کسی میٹنگ میں بیٹھے ہیں؟ قریب تین سال پہلے پچھلے سینٹ الیکشنز میں یہ دو پارٹیاں بہت قریب آ گئی تھیں، کیا اب بھی کوئی ایسا سین بن رہا ہے کہ مارچ قریب ہی ہے؟ کیا ایک زرداری اب بھی سب پر...
  20. محمد وارث

    وادی جنت نظیر ناران

    چلیں ایک آدھ دسمبر کی تو خیر ہے، اس کے بعد آپ گلیوں گلیوں "اسے کہنا دسمبر آ گیا ہے" گاتے پھریں گے۔ :)
Top