نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    انڈین انتخابات

    جاسم صاحب المعروف عارف صاحب نے اس کا جواب تو خیر دے ہی دیا لیکن انڈین پاپولسٹ سیاست اس وجہ سے زیادہ خطرناک ہے کہ وہ عوام کے ووٹوں اور عوام کی کایا پلٹ سے اس نہج تک آئی ہے جب کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ تو اپنے سگے باپ کی بھی سگی نہیں ہے، آج یہ ہے کل وہ ہے پرسوں کوئی اور ہوگا لیکن انڈین سیاست میں مودی...
  2. محمد وارث

    چائے پئیں

    آپ فکر نہ کریں میں یہیں ہوں، یہ جملہ صرف چچا کا خوبصورت شعر "ریلیونٹ" کرنے کے لیے پھینک دیا تھا۔ :)
  3. محمد وارث

    چائے پئیں

    ہمارے لیے تو صرف اس کا ذکرہی "دو من" ہے قبلہ۔ :)
  4. محمد وارث

    چائے پئیں

    آپ کو اپنا چائے خانہ مبارک ہو، کوئی بات نہیں ہم رند اٹھ جاتے ہیں، بقول چچا جب میکدہ چھٹا تو پھر اب کیا جگہ کی قید مسجد ہو مدرسہ ہو کوئی خانقاہ ہو :)
  5. محمد وارث

    چائے پئیں

    میں نے ترجمے میں اسی لیے "بے حساب" ڈال دیا تھا، ویسے شاید چمن کے قافیے کے لیے من استعمال ہو گیا لیکن اس عہد کے دریا نوشوں سے بعید بھی کچھ نہیں۔ کچھ شہزادوں نے تو اپنے باغوں میں شراب کے حوض بنوائے ہوتے تھے۔
  6. محمد وارث

    چائے پئیں

    شاعر کے دوست بھی ویسے ہی ہونگے مگر تین لوگوں کے لیے بھی یہ بہت زیادہ ہے، دو چار ہفتے وہیں باغ میں رہنے کا ارادہ ہے شاید ان کا۔
  7. محمد وارث

    ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

    آپ اپنی چائے کو "اشرف المشروبات" ہی رہنے دیں، یہ اُم المشروبات، اُم الخبائث بھی ہے بد قسمتی سے۔ :)
  8. محمد وارث

    پاکستان کا دورہ انگلینڈ

    اس سے مجھے ایک بات یاد آ گئی۔ 1980ء کی دہائی میں ساؤتھ افریقہ میں نسلی امتیاز کی پالیسیوں کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ بین تھی تو ان کے بورڈ نے زیادہ پیسے دے کر "ریبل ٹورز" کروائے۔ ویسٹ انڈیز کے باغی کھلاڑیوں کی ٹیم وہاں گئی تو نیا مسئلہ کھڑا ہو گیا کہ ان کے پارکس، ہوٹلز وغیرہ کالوں کے لیے نو انٹری...
  9. محمد وارث

    ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

    "اُم المشروبات" کہیے جناب۔ :)
  10. محمد وارث

    چائے پئیں

    میں منگواتا ہوں، دو تین آن لائن شاپس سے: لبرٹی بُکس ریڈنگز اوپر والے ان دو سیلرز کا میرا بہت اچھا تجربہ ہے لیکن یہ زیادہ تر انگریزی کتابیں بیچتے ہیں۔ نیچے والے دو سیلرز اردو کے لیے مشہور ہیں لیکن میرا ان سے منگوانے کا تجربہ نہیں ہے: سنگِ میل جہلم بک کارنر
  11. محمد وارث

    چائے پئیں

    ابھی اوپر مختار مسعود کی فارسی دانی کا ذکر ہو رہا تھا، اس کا ذکر مشتاق احمد یوسفی مرحوم نے "آبِ گم" کے دیباچے میں بھی کیا ہے کہ کیسے مختار مسعود مرحوم ان پر فارسی اشعار کی چاند ماری کیا کرتے تھے۔ لکھنا یہ چاہ رہا تھا کہ مختار مسعود صاحب کی کتب کے نام بھی فارسی اشعار سے ماخوذ ہیں۔ آوازِ دوست،...
  12. محمد وارث

    چائے پئیں

    آپ کی شفقت ہے جس کے لیے سراپا ممنون ہوں۔ ویسے آپ کی ترمیم سے غالب اور میر دونوں ہی اپنی اپنی قبور میں تڑپ اٹھے ہونگے۔ :)
  13. محمد وارث

    چائے پئیں

    یہ پڑھ لیں تو مختار مسعود کی کتاب "آوازِ دوست" بھی ضرور پڑھیں، بلکہ ہو سکے تو "لوحِ ایام" سے پہلے آواز دوست پڑھیں تا کہ آپ زمانی طور پر بھی مصنف کے ساتھ ساتھ رہیں۔ :) (یہ جملہ یہ قیاس کر کے لکھا ہے کہ آپ نے ابھی تک آواز دوست نہیں پڑھی، اگر پڑھ رکھی ہے تو سبحان اللہ)۔ :)
  14. محمد وارث

    چائے پئیں

    یہ شہرہ آفاق اور ضرب المثل مصرع حافظ شیرازی کا ہے۔ برصغیر میں عام طور پر حافظ کے اس شعر کا ایک ہی مصرع مشہور ہے اور یہی پڑھا جاتا ہے کیونکہ دوسرے میں حافظ نے کتاب کے ساتھ ساتھ دیگر مشاغل کا بھی ذکر کیا ہے۔ خیر افادہ عام کے لیے مکمل شعر حاضر ہے۔ :) دو یار زیرک و از بادۂ کہن دو منے فراغتے و...
  15. محمد وارث

    چائے پئیں

    جی مختار مسعود کالج کے دور میں میرے پسندیدہ مصنف تھے اور تبھی ان کی کتابیں پڑھی تھیں بشمول لوحِ ایام۔ اب بھی ہیں، لیکن یہ کتابیں پڑھے ہوئے اب بہت مدت ہو گئی، بہرحال انقلابِ ایران کے حوالے سے یہ کتاب اہم ہے۔
  16. محمد وارث

    ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

    بالکل بھی نہیں۔ ہاں سردیوں میں اگر ویک اینڈ پر دیر رات تک جاگوں تو ایک کپ چائے خود بنا لیتا ہوں۔ :)
  17. محمد وارث

    ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

    فقط عادت کی وجہ سے۔برسہا برس کی ڈیڈ روٹین کے ساتھ، ایک کپ ناشتے میں، دو کپ دفتر میں مخصوص وقت پر، دفتر میں چھٹی ہو تو ان دو کپوں کی بھی چھٹی۔ :)
  18. محمد وارث

    جی انصاری صاحب ایسا ہی سمجھیے۔ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ دیدار کی شرط یا حد خاطرِ محبوب کے قبول...

    جی انصاری صاحب ایسا ہی سمجھیے۔ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ دیدار کی شرط یا حد خاطرِ محبوب کے قبول کرنے تک ہی ہے۔
  19. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہ قمار خانہ رفتم، ہمہ پاکباز دیدم چو بہ صومعہ رسیدم، ہمہ یافتم دغائی شیخ فخرالدین عراقی میں قمار خانے میں گیا تو وہاں میں نے سارے کے سارے پاکباز لوگ دیکھے (جو اپنا کام ایمانداری سے کر رہے تھے)، اور جب میں عبادت گاہوں میں پہنچا تو وہاں مجھے سارے کے سارے ریا کار اور دغا باز ملے۔
Top