محفل، موسم، نیوی، سفر، ہندوستان، یونیورسٹی، نظام تعلیم، حلال کھانے، P vs NP...
مزاج میں سدا بہار گرمجوشی اور اور تدبر میں مزید وسعت۔
ملاقات چونکہ اب معمول ہے تو تفصیل غیر ضروری ٹھہری۔
سعود کے توسط سے ایک اور محفلین سے بھی فون پر بہت عمدہ گفتگو رہی۔
اس خبر میں خبر یہ ہے کہ ایک اخبار نے اسے ایک خبر سمجھا۔
پاکستان "دنیا کا واحد ملک" نہیں ہے۔ ایسی حرکتیں سوشل میڈیا میں عام ہیں اور تمام خطوں کے لوگ ایسا کرتے رہتے ہیں۔
اخبار کے نزدیک یہ خبر "سائنس اور ٹیکنالوجی" کے زمرے سے تعلق رکھتی ہے۔
سرخی اور متن کو پڑھ کر محسوس ہوتا ہے کہ اخبار آرا اور...
ایک عاقل اور بالغ شخص کو ایک تجرباتی طبی طریقہ کار کے خدشات بیان کرنے کے بعد اس سے اس کو لاحق کسی بیماری کے علاج کے لیے consent لینا آسان ہے۔
دوسری طرف ایک ایمبریو جو ابھی پیدا نہ ہوا ہو اسے مزید ایک ایسے تجرباتی طبی مرحلہ سے گذارنا کہ جس کے طویل مدتی نتائج واضح نہ ہوں ایک چیلنج ہے جس کے لیے...
زیدان حامد کو مبارک ہو!
"کیمسٹری کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ"؟ غالباً یاداشت کا کوئز لگ رہا ہے ورنہ تو "سپیلنگ بی" کو بھی "انگریزی ادب یا لسانیات کے عالمی مقابلے" میں شمار کیا جائے۔ مقابلے کی کوئی تفصیل بھی خبر کے متن میں موجود نہیں۔
آپ کی طرف سے یہ دھاگہ کھولنے پر کچھ حیرت ہوئی۔
عمدہ شہر ہے۔ شہر کے مرکزی قدیم حصوں میں آوارہ گردی کی۔ میوزیم دیکھے۔ ایک معروف پلانٹیشن اور ایکوریم کی بھی سیر کی۔ کھانے کے معاملے میں البتہ سادگی ہی رکھی۔
کچھ دنوں پہلے ایک دھاگے میں ایک لنک لگایا تھا جس میں ایک معتبر اور معروف ادارے کا پاکستان کے اساتذہ اور طالبات کے توسط سے ایک سروے تھا کہ لڑکیاں تعلیم میں کیوں پیچھے ہیں؟
اس رپورٹ کے مطابق زبان اور نصاب تعلیم حصول تعلیم کے راستے میں ایسی کوئی رکاوٹ نہیں ہیں۔ اس مسئلہ کی بنیاد نجی، معاشرتی اور...
جو چھوٹ آپ نے مدارس کو دی ہے وہی بخشش آپ برطانوی/مغربی نظام تعلیم والوں کو بھی تو دے سکتے ہیں۔ کیا آئی بی یا اے لیول والوں نے بتایا کہ انہیں نصاب کے سلسلے میں مسائل درپیش ہیں اور مدد کا تقاضا ہے؟ جو مسئلہ جن لوگوں کو درپیش ہی نہیں انہیں زبردستی اس کا حل کیوں تھمایا جا رہا ہے؟
ان مختلف طبقات کو ایک معیار پر کیسے راضی کریں گے؟
مثلاً "برطانوی نظام تعلیم" میں سے وہ کون کون سی باتیں نکال دی جائیں کہ یہ اہل مدرسہ کے لیے ناصرف قابل قبول بلکہ معیاری بھی ہوجائے۔ برطانوی نظام تعلیم سے مستفید ہونے والے کیونکر اس تبدیلی پر راضی ہونگے؟
ان طبقات کو اپنا اپنا معیار بہتر کرنے لیے...