نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    غبار خاطر خط نمبر 19

    چڑیا چڑے کی کہانی قلعۂ احمد نگر 17 مارچ 1943ء صدیق مکرم زندگی میں بہت سی کہانیاں بنائیں۔ خود زندگی ایسی گزری جیسے ایک کہانی ہو: ہے آج جو سرگزشت اپنی کل اس کی کہانیاں بنیں گی آئیے آج آپ کو چڑیا چڑے کی کہانی سناؤں: دگر ہا شنیدستی، ایں ہم شنو یہاں کمرے جو ہمیں رہنے کو ملے ہیں،...
  2. ابوشامل

    غبار خاطر خط نمبر 14

    ژو این ویل نے ایک دوسرا واقعہ "دی اولڈ مین آف دی ماؤنٹین" کی سفارت کا نقل کیا ہے۔ یعنے کوہستان الموت کے "شیخ الجبال" کی سفارت کا۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ "شیخ الجبال" کے لقب سے پہلے حسن بن صباح ملقب ہوا تھا پھر اس کا ہر جانشین اسی لقب سے پکارا جانے لگا۔ فرقہ باطنیہ کی دعوت کا یہ عجیب و غریب...
  3. ابوشامل

    غبار خاطر خط نمبر 14

    قلعۂ احمد نگر 5 دسمبر 1942ء صدیق مکرم پانچویں صلیبی حملہ کی سرگزشت ایک فرانسیسی مجاہد "Crusader' ژے آن دو ژواین ویل(Jean De Jain Ville) نامی نے بطور یادداشت کے قلم بند کی ہے۔ اس کے کئی انگریزی ترجمے شائع ہو چکے ہیں۔ زیادہ متداول نسخہ ایوری مینس لائبریری کا ہے۔ پانچواں صلیبی حملہ سینٹ...
  4. ابوشامل

    غبار خاطر خط نمبر 15

    ایک دقیق سوال اس نوعیت کا بھی ہے۔ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ جو شکر ہر چیز میں ڈالی جا سکتی ہے، وہی چائے میں بھی ڈالنی چاہیے۔ اس کے لیے کسی خاص شکر کا اہتمام ضروری نہیں۔ چنانچہ باریک دانوں کی دوبارہ شکر جو پہلے جاوا اور ماریشس سے آتی تھی اور اب ہندوستان میں بننے لگی ہے، چائے کے لیے بھی استعمال...
  5. ابوشامل

    غبار خاطر خط نمبر 15

    قلعۂ احمد نگر 17 دسمبر 1942ء صِدیقِ مکرم وقت وہی ہے مگر افسوس، وہ چائے نہیں ہے جو طبعِ شورش پسند کو سرمستیوں کی اور فکر عالم آشوب کو آسودگیوں کی دعوت دیا کرتی تھی۔ پھر دیکھیے اندازِ گل افشانیِ گفتار رکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے وہ چینی چائے جس کا عادی تھا، کئی دن ہوئے ختم ہو...
  6. ابوشامل

    سندھ اسمبلی کی مائیکل جیکسن کے مرنے کے غم میں ایک منٹ کی خاموشی!

    حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں یہ دیکھئے۔ روزنامہ ایکسپریس 30 جون 2009ء بروز منگل کی خبر اور تصویر (معذرت کہ میں صوبائی وزیر اطلاعات سمجھا تھا، اصل میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت اس تقریب میں شریک تھیں) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سسی پلیجو بائیں...
  7. ابوشامل

    آج کا بلاگ - آپ کے بلاگ پر نئی پوسٹ کا اقتباس!

    خبر کے ساتھ اجتماعی زیادتی
  8. ابوشامل

    ابو شامل : لائبریری پراجیکٹ میں شرکت

    آپ دونوں کے شکوے بالکل بجا ہیں ۔۔۔۔ کوتاہی میری جانب ہی سے رہی۔ شاید لائبریری پروجیکٹ کو ابھی تک صحیح انداز میں سمجھ نہیں سکا۔ تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
  9. ابوشامل

    ہفتہ لائبریری : آغاز

    ٹائپنگ اور ٹائٹل ڈیزائننگ کے لیے خدمات پیش کر سکتا ہوں۔ یہ بتائیے کہ جو کمپوز اور پروف شدہ تین خطوط ہیں وہ کہاں پیش کروں؟
  10. ابوشامل

    ابو شامل : لائبریری پراجیکٹ میں شرکت

    درست فرمایا جناب۔ اب خطبات بہاولپور کے پروجیکٹ ہی کو دیکھ لیجیے۔ سال سے اوپر ہو چکا ہے، اس پر کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہوا۔ خاور منصوبہ شروع کر کے اسے کسی کے حوالے کیے بغیر غائب ہو گئے۔ دیکھتا ہوں اگر غبار خاطر مکمل ہو جائے تو خطبات بہاولپور کو بھی ٹھکانے لگواؤں۔
  11. ابوشامل

    فیض لاہوری نستعلیق یونیکوڈ کے اسنیپس۔

    ایک اور چھکا !!!!!!!!!! جس سفر کا آغاز علوی نستعلیق سے ہوا اس کا ایک اور اہم سنگ میل عبور ہونے جا رہا ہے۔
  12. ابوشامل

    تھیم فوٹوگرافی کھیل فوٹوگرافی کھیل 22: ماضی/تاریخ

    ادی تعبیر! اردو وکیپیڈیا کا یہ لنک دیکھئے باقی اس کے بارے میں مزید سمجھنے کے لیے فلم "Gladiator" دیکھ لیں :)
  13. ابوشامل

    تاسف زین کے والد صاحب کے لیے دعا کی درخواست

    اللہ رحم فرمائے اور زین کے اہل خانہ کو فوری و مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین
  14. ابوشامل

    ابو شامل : لائبریری پراجیکٹ میں شرکت

    یہ جو مضمون شیئر کیا گیا تھا اقبالیات میں ( تہذیب، خنجر، خودکشی، شاخِ نازک اور آشیانہ) یہ لائبریری میں کیوں شامل کیا گیا ہے؟ علاوہ ازیں میں "سنت کی آئینی حیثیت از سید مودودی" کے پروجیکٹ میں بھی شامل تھا۔ جبکہ جاری پروجیکٹ "خطبات بہاولپور از محمد حمید اللہ" میں بھی میرا حصہ ہے۔
  15. ابوشامل

    سندھ اسمبلی کی مائیکل جیکسن کے مرنے کے غم میں ایک منٹ کی خاموشی!

    ایک منٹ کی خاموشی تو درکنار، حیدر آباد میں حکومت کی جانب سے مائیکل جیکسن کی یاد میں ایک محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات تھیں :eek: اس کی خبر اور تصویر روزنامہ ایکسپریس کراچی میں شایع ہوئی تھی۔ اگر مل جاتی ہے تو میں یہاں پیش کردوں گا۔
  16. ابوشامل

    مسجد میں مزاح

    رمضان کے آخری دنوں میں 27 ویں شب گزرتے ہی گویا کئی لوگوں کا رمضان ختم ہو جاتا ہے۔ بازاروں میں رونقیں خوب جمنے لگتی ہیں اور زیادہ تر لوگ عید کی تیاریوں میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ جب آتش جوان تھا ان دنوں 29 ویں شب کو محلے کی مسجد میں دوستوں کے ساتھ جاگنے کا پروگرام بنایا۔ رات کو 2 بجے کے بعد ترتیل...
  17. ابوشامل

    رومی کی تلاش

    اوہووو! میں سمجھا کہ آپ دورۂ ترکی کر آئے ہيں، اس بہانے آپ سے بہت ساری معلومات حاصل ہو جاتی ۔۔۔۔ خیر اس مرتبہ اطالیہ پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔ امید ہے کہ فیضیاب فرمائیں گے۔
  18. ابوشامل

    نعمان کی لائبریری

    گزشتہ کئی ماہ سے یہ کتاب ڈھونڈ رہا تھا۔ کہیں نہیں مل کر دی ۔۔۔ یوں اچانک مل گئی تو خوشی نہ ہوگی کیا؟؟؟ :)
  19. ابوشامل

    مسجد میں مزاح

    واقعی بہت ہی شاندااااااااااااار !
Top