نتائج تلاش

  1. ابوشامل

    مسجد میں مزاح

    ہمارے گھر گاؤں سے ایک بزرگ خاتون مہمان آئیں۔ ان سے ملنے کے لیے ہمارے ایک رشتہ دار اپنی اہلیہ سمیت آئے۔ جس وقت وہ جانے لگے تو ہماری امی نے اصرار کیا کہ وہ بیگم کو چھوڑ جائیں لیکن وہ لے جانے پر مصر تھے۔ ابھی یہ بحث جاری ہی تھی کہ بزرگ خاتون، جو اس وقت نماز پڑھ رہی تھیں، حالت نماز ہی میں بول پڑیں...
  2. ابوشامل

    مسجد میں مزاح

    ہمارے محلے میں نماز عید کے موقع پر امام صاحب دوسری رکعت میں زائد تکبیر کہنے کے بجائے رکوع میں چلے گئے۔ پریشان عوام جب تک یہ سوچتی کہ کرنا کیا ہے تب تک امام صاحب رکوع سے کھڑے ہو گئے۔ اب آدھی عوام رکوع میں چلی گئی یوں عجیب تماشا ہو گیا کوئی رکوع میں ہے کوئی کھڑا ہے۔ بعد ازاں نماز دوبارہ پڑھوائی...
  3. ابوشامل

    نعمان کی لائبریری

    ان شاء اللہ ضرور ۔۔۔۔
  4. ابوشامل

    غبارِ خاطر

    اعجاز صاحب! میں نے خط نمبر 19 آپ کو پروف کے لیے ارسال کر دیا ہے۔
  5. ابوشامل

    مسجد میں مزاح

    1990ء کی دہائی کے ابتدائی دنوں میں کراچی لسانی فسادات کا گڑھ بنا ہوا تھا۔ انہی حالات میں ہمارے علاقے کی ایک مسجد میں ظہر کی نماز ہو رہی تھی۔ نماز کے دوران اچانک مسجد کی ایک ٹیوب لائٹ گر گئی۔ اس کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔ سوائے امام صاحب، موذن اور دو مزید افراد کے تمام جماعت مسجد سے بھاگ کھڑی ہوئی۔
  6. ابوشامل

    نعمان کی لائبریری

    نعمان صاحب آپ نے تو کمال کر دیا۔۔۔۔ مجھے کتنی خوشی ہوئی اس بارے میں میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔ آپ نے بہت اچھا کیا کہ اسے پی ڈی ایف میں کمپائل کر لیا۔ جے پی جی کی الگ الگ فائلز میں اپ لوڈ کرنا بھی مشکل ہوتا اور ڈاؤن لوڈ کرنا بھی۔ چلیں اس کتاب کے مطالعے کے بعد آپ کی لائبریری سے دوسری کتابیں بھی...
  7. ابوشامل

    غبارِ خاطر

    میں آج ہی آپ کو ارسال کرتا ہوں۔
  8. ابوشامل

    ہفتہ لائبریری : آغاز

    یہاں پاکستان میں کچھ نسخے دستیاب ہیں جن میں فارسی و عربی اشعار کے تراجم بھی ہیں۔ میں اب تک مکتبۂ رشیدیہ اور مکتبۂ جمال کے نسخوں میں فارسی و عربی اشعار کے تراجم دیکھ چکا ہوں۔ بہرحال جو نسخہ شگفتہ صاحبہ اسکین کرنے جا رہی ہیں اس میں بھی اشعار کے تراجم شامل ہیں۔
  9. ابوشامل

    لطیفے

    بہت ہی اعلیٰ ۔۔۔۔ اللہ بٹیا کو سلامت رکھے۔ میں نے دیکھا ہے کہ آجکل کے بچوں کی حس مزاح بہت اعلیٰ ہے۔ ہمارے خاندان بھر کے بچوں کا محبوب مشغلہ بھی لطیفے سننا اور سنانا ہی ہے۔
  10. ابوشامل

    مرقع زرین

    بہت خوب ۔۔۔۔ اتنی شاندار نستعلیق خطاطی دیکھ کر تو آنکھیں ٹھنڈی ہو گئیں۔ تاج زریں رقم کی خطاطی میں نستعلیق کا حسن اپنے عروج پر دکھائی دیتا ہے۔ بہت شکریہ محمد صابر
  11. ابوشامل

    مضمون پیٹا بائٹ

    بہت مفید معلومات ہیں ۔۔۔۔ "محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی"
  12. ابوشامل

    ہفتہ لائبریری : آغاز

    شگفتہ صاحبہ! ہماری اطلاعات کے مطابق تو 2009ء کے آغاز کے ساتھ ہی مولانا ابو الکلام آزاد کی تمام کتب حقوق سے آزاد ہو چکی ہیں اس لیے ہم بے خوف و خطر غبار خاطر اور مولانا کی دیگر کتب کو برقیا سکتے ہیں۔ باقی مجھے انتظار رہے گا کہ کب اسکین شدہ متن منظر عام پر آتا ہے۔ علاوہ یہ بات بتائیے کہ فارسی...
  13. ابوشامل

    غبارِ خاطر

    معاف کیجیے گا نایاب صاحب! آپ کچھ بات سمجھ نہیں پائے۔ دراصل تقریبا سال قبل غبار خاطر کو برقیانے کی سفارش کی تھی لیکن پھر اس کے کاپی رائٹ حقوق کا مسئلہ درپیش آیا جن کے بارے میں معلوم ہوا کہ 2009ء شروع ہوتے ہی حقوق سے آزاد ہو جائے گی۔ میں نے اسی زمانے میں غبار خاطر میں شامل 3 خطوط کمپوز کیے تھے۔ ان...
  14. ابوشامل

    لطیفے

    اتنا بھاری لطیفہ؟؟؟ ماشآ اللہ بٹیا رانی تو خوب تیز ہیں۔۔۔۔ یہ تو پہلی دفعہ میں ہمیں ہی سمجھ نہ آیا تھا حالانکہ خود کو عقلِ کل سمجھتے ہیں۔ :(
  15. ابوشامل

    آج کا بلاگ - آپ کے بلاگ پر نئی پوسٹ کا اقتباس!

    21 ویں صدی کا ہنڈا؟
  16. ابوشامل

    غبارِ خاطر

    مبارک ہو تیسرا خط مل گیا !!!!! اب خط نمبر 4 ، 14 اور 19 میرے پاس کمپوز شدہ صورت میں موجود ہیں۔
  17. ابوشامل

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ثروت صولت مرحوم کی کتاب "ترکی اور ترک" جدید ترکی، ترک ادب، شخصیات اور واقعات کے حوالے سے ایک بہترین کتاب کہی جا سکتی ہے۔ گو کہ میں نے گزشتہ ماہ خریدی ہے لیکن ایڈیشن 1974ء کا ہے اور امید یہی ہے کہ دوسرا ایڈیشن شایع نہیں ہوا ہوگا :)
  18. ابوشامل

    محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر اردو گرافکس کا مقابلہ!

    وہ تو تیار ہے بھیا۔۔۔۔ آج ہی ارسال کرتا ہوں۔
  19. ابوشامل

    نعمان کی لائبریری

    نعمان صاحب! بہت شکریہ اس دعوت کا۔ میرے خیال میں مستعار لینے کے لیے تگ و دو کرنے سے کہیں زیادہ بہتر اسے اسکین کر کے پیش کرنا ہے۔ بہت سارے لوگ مستفید ہو سکیں گے۔
  20. ابوشامل

    ڈیجیٹل اردو لائبریری- شعبہ پروف ریڈنگ

    اعجاز صاحب! پروف ریڈنگ کے حوالے سے آپ نے بہت اہم ٹیوٹوریل لکھا ہے۔ ہجے کی اغلاط کے علاوہ یہ وہ انتہائی عام غلطیاں ہیں جو اچھے خاصے افراد کر جاتے ہیں۔ کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے آپ کے اس ٹیوٹوریل سے۔ بہت شکریہ۔
Top