ڈسکورس کی موبائل ایپ بھی اوپن سورس ہے۔ نئی فورم کے لیے موبائل ایپ مہیا کرنا ممکن ضرور ہے لیکن ہماری پہلی ترجیح فورم سائٹس کو سیٹ اپ کرنا اور ان کے آپریشن کو سٹیبل بنانا ہوگا۔ موبائل ایپ مستقبل کے روڈ میپ میں اس کے بعد آتی ہے۔ ابھی اس امر کی تحقیق بھی باقی ہے کہ موبائل ایپ ملٹی فورم سائٹ میں کس...
سبھی کو اجازت ہوگی۔ استثناء والی بات مذاق تھی۔ :)
کسی بھی نئی فورم سائٹ یا فورم کٹیگری سیٹ اپ کرنے کے لیے اس میں خاطر خواہ سرگرمی کا جواز ضروری ہے۔ میں اور مواقع پر بھی عرض کر چکا ہوں کہ چھوٹے بچوں کے لیے تحریری مواد پڑھنے میں کشش پیدا کرنا نہایت مشکل ہوگا۔ آج کل ہر بچے کے ہاتھ میں سمارٹ...
محفل فورم اور نئی سائٹ ،جس کے نام کا فیصلہ کرنا بھی ابھی باقی ہے، کے آغاز میں کافی فرق ہوگا۔ محفل فورم کسی گیراج میں قائم کی گئی لیبارٹری میں کیے گئے تجربے میں حادثاتی کامیابی کا نتیجہ ہے۔ :) اس کے مقابلے میں اب ہم قدرے بہتر پلاننگ کر رہے ہیں۔ محفل فورم میں تیرہ سال بعد بھی رجسٹرڈ ارکان کی تعداد...
میری معلومات کے مطابق ڈسپلے نیم میں تبدیلی پر کوئی قدغن نہیں ہے، لیکن میرے خیال میں فورم انتظامیہ کے لیے اس پر کنٹرول کی گنجائش ضروری ہے۔
ایک سے زائد فورمز کی وجہ سے فعالیت متاثر ہو سکتی ہے۔ اسی لیے ہماری کوشش ہے کہ مناسب تیاری کے ساتھ نئی سائٹ لانچ کی جائے۔ اس کے لیے نئی فورمز کی نظامت کا...
درست، ڈسکورس پر یوزر آئی ڈی صرف آسکی کریکٹرز میں ہو سکتی ہے۔ لیکن ڈسپلے نیم اپنی مرضی سے منتخب کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:
بالا کا سکرین شاٹ ڈسکورس کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن سے لیا گیا ہے۔ :)
عزیز محفلین، السلام علیکم
محفل فورم کی سالگرہ کے مہینے جولائی کا اختتام ہونے کو ہے۔ اس مرتبہ سالگرہ کی سرگرمیاں قبل از وقت شروع کر دی گئیں اور احباب نے بھی یہ سالگرہ خاصے پررونق انداز میں منائی ہے ۔ :) سالگرہ کی تقریب ختم ہونے کے بعد بھی ہمیں بہرملاقات کوئی نہ کوئی تقریب منعقد کرتے رہنا چاہیے۔...
امریکہ میں کولوراڈو سٹیٹ کیپیٹل کی امریکی صدور کی تصاویر کی گیلری کے زائرین کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا جب انہوں نے کلنٹن، بش اور اوباما کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی بجائے روس کے صدر پوتن کی پورٹریٹ آویزاں پائی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کسی پرینکسٹر کی شرارت ہے۔ :ROFLMAO:
حوالہ:
Prankster put Putin...
اب یہ کچھ سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کی ضرورت بھی بنتا جا رہا ہے۔ آٹوموٹو (automotive) اور ایویانکس (avionics) کی فیلڈز میں تحقیق کچھ ایک سی ہوتی جا رہی ہے۔
حوالہ جات:
Car2X – Fraunhofer Heinrich Hertz Institute
Vehicle-to-grid - Wikipedia
مرکزی سرور ماضی کا قصہ ہے۔ :)
اب کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا زمانہ ہے۔مرکزی سرور سنگل پوائنٹ آف فیلیر بن جاتا ہے اور اس لیے اس کا استعمال سیلف ڈائیونگ کارز کے لیے غیرموزوں رہے گا۔ ٹیسلا کی تمام سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں اگرچہ ایک اپنا ڈرائیونگ ڈیٹا ایک بڑے سپرکمپیوٹر کو بھیجتی ہیں، لیکن اس کا مقصد مرکزی طور...
شکریہ زیک۔
آٹونومس ڈرائیونگ کے میدان میں تحقیق پہلے ہی کافی ایڈوانسڈ ہو چکی ہے۔ اگرچہ مکمل طور پر خودکار ڈرائیونگ کی سطح پر آنے میں کچھ سال لگ سکتے ہیں، لیکن اس وقت بھی خوکار ڈرائیونگ کا نظام حیرت انگیز طور پر ڈرائیور کے عمل دخل کے بغیر گاڑیوں کو عام ٹریفک کے درمیان سے سفر کے بعد ان کی منرل...
نہ جانے مجھے یہ خبر سن کی دلی خوشی کیوں ہوئی۔۔ :)
خبروں کے مطابق 26 جولائی کو، یعنی صرف ایک ہی دن میں فیس بک کی ویلیو میں 120 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کی مثال کپیٹل ازم کی حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ یقینا مارکیٹ انالسٹس ایک طویل عرصے تک فیس بک کی مارکیٹ ویلیو میں تغیر کی توجیہات پیش کرتے...
معلومات کا شکریہ حمیرا بہن۔
میری انفارمیشن کے مطابق اب فلائنگ کارز کا کانسپٹ فکشن اور لیبارٹری سے کافی آگے نکل چکا ہے۔ بلکہ پرواز کرنے والی گاڑیوں کی راہ میں اب ٹیکنالوجی کی کوئی رکاوٹ نہیں رہی ہے، بلکہ اصل رکاوٹ سول ایوی ایشن کی حفاظتی ریکوائرمنٹس کو پورا کرنا اور ان سے اجازت حاصل کرنا ہے۔ شہری...
شکریہ حمیرا عدنان بہن۔
یہ سلسلہ بھی فورم کی سالگرہ کے ضمن میں شروع کیا گیا ہے۔ تمام محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ یہاں حالیہ ٹیکنالوجی کے ٹرینڈز کے حوالے سے معلومات شئیر کریں۔ میرے ذہن میں ذیل کے موضوعات آ رہے ہیں:
- ڈیپ لرننگ
- بگ ڈیٹا
- انٹرنیٹ آف تھنگز
- برقی اڑن کاریں
- بلاک چین
- متفرق...
بلاک چین اور دوسرے بز ورڈز استعمال کرنے والوں کو اس کا مطلب بھی نہیں پتا ہوگا۔ محض عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس طرح تو خبر یہ بھی بنائی جا سکتی ہے کہ ڈیپ نیورل نیٹورک کی خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ کی ٹریفک رک گئی جسے فاسٹ فورئیر ٹرانسفورم کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی گئی۔...