مستقبل کا اصل علم سوائے اللہ تعالی کے کسی کو نہیں ہے، البتہ ہم ماضی اور حال کے کچھ حقائق کا جائزہ لے کر مستقبل کے بارے میں کچھ اندازے لگا سکتے ہیں۔ مستقبل کے منظر نامے کو کسی حد تک جاننے کے لیے جن فیکٹرز کا مطالعہ کیا جاتا ہے انہیں میگاٹرینڈز کہا جاتا ہے۔ اور اگر ٹیکنالوجی کے مستقبل کا اندازہ...