نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    میں انگریزی فلمیں اردو میں نہیں دیکھتا۔ اس لیے مجھے نہیں معلوم

    میں انگریزی فلمیں اردو میں نہیں دیکھتا۔ اس لیے مجھے نہیں معلوم
  2. فرخ منظور

    خیر ہے سیدہ؟ ہوا کیا؟

    خیر ہے سیدہ؟ ہوا کیا؟
  3. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی ماہ و سال

    ماہ و سال اُسی روِش پہ ہے قائم مزاجِ دیدۂ و دل لہو میں اب بھی تڑپتی ہیں بجلیاں کہ نہیں زمیں پہ اب بھی اُترتا ہے آسماں کہ نہیں ؟ کسی کی جیب و گریباں کی آزمائش میں کبھی خود اپنی قبا کا خیال آتا ہے ذرا سا وسوسۂ ماہ و سال آتا ہے کبھی یہ بات بھی سوچی کہ منتظر آنکھیں غبارِ راہ گزر میں اُجڑ گئی ہوں...
  4. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    کیا کریں مری تری نگاہ میں جو لاکھ انتظار ہیں جو میرے تیرے تن بدن میں لاکھ دل فگار ہیں جو میری تیری انگلیوں کی بے حسی سے سب قلم نزار ہیں جو میرے تیرے شہر کی ہر اک گلی میں میرے تیرے نقش ِ پا کے بے نشاں مزار ہیں جو میری تیری رات کے ستارے زخم زخم ہیں جو میری تیری صبح کے گلاب چاک چاک ہیں یہ زخم سارے...
  5. فرخ منظور

    پشیمانی ۔ کیفی اعظمی

    شکریہ۔ پہلے ایسا نہیں تھا ۔
  6. فرخ منظور

    پشیمانی ۔ کیفی اعظمی

    اب ہم ایڈمن حضرات کے رحم و کرم پر ہیں۔ ہم عنوان نہیں بدل سکتے۔
  7. فرخ منظور

    پشیمانی ۔ کیفی اعظمی

    پشیمانی (کیفی اعظمی) میں یہ سوچ کر اس کے در سے اٹھا تھا کہ وہ روک لے گی منا لے گی مجھ کو ہواؤں میں لہراتا آتا تھا دامن کہ دامن پکڑ کر بٹھا لے گی مجھ کو قدم ایسے انداز سے اٹھ رہے تھے کہ آواز دے کر بلا لے گی مجھ کو مگر اس نے روکا نہ مجھ کو منایا نہ دامن ہی پکڑا نہ مجھ کو بٹھایا نہ آواز ہی...
  8. فرخ منظور

    کلکتے کا نہ ذکر کروں گا میں ہم نشیں ۔ جمیل الدین عالی

    کلکتے کا نہ ذکر کروں گا میں ہم نشیں میں نے وہاں وہ وقت گزارا کہ ہائے ہائے بچپن میں اک تعلقِ خاطر کسی سے تھا وہ سادگی وہ روئے دلِ آرا کہ ہائے ہائے سولہ برس کے بعد عجب اتفاق سے ملنا ہوا وہ اس سے دوبارہ کہ ہائے ہائے اِک اِک ادا نے عمر کے دھندلے نقوش کو ایسے تڑپ تڑپ کے ابھارا کہ ہائے ہائے آبِ...
  9. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    قوّالی جلا پھر صبر کا خرمن، پھر آہوں کا دھواں اٹھّا ہوا پھر نذرِ صرصر ہر نشیمن کا ہر اِک تنکا ہوئی پھر صبحِ ماتم آنسوؤں سے بھر گئے دریا چلا پھر سوئے گردوں کاروانِ نالۂ شب ہا ہر اِک جانب فضا میں پھر مچا کہرامِ یارب ہا امڈ آئی کہیں سے پھر گھٹا وحشی زمانوں کی فضا میں بجلیاں لہرائیں پھر سے...
  10. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    اسی خاطر تو قتلِ عاشقاں سے منع کرتے تھے اکیلے پھر رہے ہو یوسفِ بے کارواں ہو کر (از دفترِ فصاحت، وزیرؔ لکھنوی)
  11. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    کسی کے آتے ہی ساقی کے یہ حواس گئے شراب سیخ پہ ڈالی، کباب شیشے میں (از دفترِ فصاحت، وزیرؔ لکھنوی)
  12. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    پیرس دن ڈھلا کوچہ و بازار میں صف بستہ ہوئیں زرد رُو روشنیاں ان میں ہر ایک کے کشکول سے برسیں رم جھم اس بھرے شہر کی ناسودگیاں دور پس منظرِ افلاک میں دھندلانے لگے عظمتِ رفتہ کے نشاں پیش منظر میں کسی سایۂ دیوار سے لپٹا ہوا سایہ کوئی دوسرے سائے کی موہوم سی امید لیے روزمرہ کی طرح زیرِ لب شرحِ بےدردیِ...
  13. فرخ منظور

    کلیات و دواوین کے مختلف نسخے

    کلیات کسی بھی شاعر کے کُل کلام کو کہا جاتا ہے۔ کسی بھی شاعر کے کلیات اس کے تمام کلام کا احاطہ کرتے ہیں۔ ویسے آج کل شعرا کے کلیات کہنے کی بجائے ان کا نام رکھ دیے جاتے ہیں۔ مثلاً فیض احمد فیض کے کلیات کا نام "نسخہ ہائے وفا" ہے۔
  14. فرخ منظور

    عہد پُختہ کیا رِندوں نے یہ پیمانے سے ۔ نصیر الدین نصیر

    آتے رہا کیجیے زیادہ دل پر نہ لیا کریں۔ ہمیشہ خوش رہیں۔
  15. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    مقتل میں نہ مسجد نہ خرابات میں کوئی ہم کس کی امانت میں غمِ کارِ جہاں دیں شاید کوئی ان میں سے کفن پھاڑ کے نکلے اب جائیں شہیدوں کے مزاروں پہ اذاں دیں بیروت 79 ؁
  16. فرخ منظور

    عہد پُختہ کیا رِندوں نے یہ پیمانے سے ۔ نصیر الدین نصیر

    عہد پُختہ کیا رِندوں نے یہ پیمانے سے خاک ہو جائیں گے نِکلیں گے نہ میخانے سے میرے ساقی ہو عطا مُجھ کو بھی پیمانے سے فیض پاتا ہے زمانہ ترے میخانے سے یک بہ یک اور بھڑک اُٹھتا ہے سمجھانے سے کوئی کیا بات کرے آپ کے دیوانے سے رِند مِل مِل کے گلے روئے تھے پیمانے سے جب مری لاش اُٹھائی گئی میخانے سے...
  17. فرخ منظور

    'منھ' یا 'منہ'

    دراصل بنیادی بات یہ ہے کہ ہندی یا سنسکرت الفاظ کے ساتھ دو چشمی ھ لگتی ہے جبکہ عربی اور فارسی ہ کے ساتھ دو چشمی ھ لگانا درست نہیں اسی طرح ہندی الفاظ کے ساتھ عربی فارسی کی ہ لگانا درست نہیں۔ پرانی کتب میں املا کی ان باتوں کا خیال نہیں رکھا جاتا تھا لٰہذا "چھری" بھی آپ کو "چہری" لکھی ملے گی اور بھی...
  18. فرخ منظور

    'منھ' یا 'منہ'

    "منھ" سے مجھے بتا کہ یوں؟ :)
Top