نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    نظیر ہولی از نظیر اکبر آبادی

    ہولی از نظیر اکبر آبادی آ دھمکے عیش و طرب کیا کیا جب حسن دکھایا ہولی نے ہر آن خوشی کی دھوم ہوئی یوں لطف جتایا ہولی نے ہر خاطر کو خورسند کیا ہر دل کو لبھایا ہولی نے دف رنگیں نقش سنہری کا جس وقت بجایا ہولی نے بازار گلی اور کوچوں میں غل شور مچایا ہولی نے یا سوانگ کہوں یا رنگ کہوں یا حسن بتاؤں...
  2. فرخ منظور

    کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

    بقیہ لنک شروح غالب
  3. فرخ منظور

    کلیم عاجز اس ناز اس انداز سے تم ہائے چلو ہو ۔ کلیم عاجز

    اس ناز اس انداز سے تم ہائے چلو ہو روز ایک غزل ہم سے کہلوائے چلو ہو رکھنا ہے کہیں پاؤں تو رکھو ہو کہیں پاؤں چلنا ذرا آیا ہے تو اترائے چلو ہو دیوانہ گلِ قیدیِ زنجیر ہیں اور تم کیا ٹھاٹ سے گلشن کی ہوا کھائے چلو ہو مے میں کوئی خامی ہے نہ ساغر میں کوئی کھوٹ پینا نہیں آئے ہے تو چھلکائے چلو...
  4. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    دو نظمیں فلسطین کے لیے فلسطینی شہدا جو پردیس میں کام آئے (ا) میں جہاں پر بھی گیا ارضِ وطن تیری تذلیل کے داغوں کی جلن دل میں لیے تیری حرمت کے چراغوں کی لگن دل میں لیے تیری الفت، تری یادوں کی کسک ساتھ گئی تیرے نارنج شگوفوں کی مہک ساتھ گئی سارے اَن دیکھے رفیقوں کا جِلو ساتھ رہا کتنے ہاتھوں سے ہم...
  5. فرخ منظور

    جون ایلیا ہے بکھرنے کو یہ محفلِ رنگ و بو، تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے ۔ جون ایلیا

    ہے بکھرنے کو یہ محفلِ رنگ و بو، تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے ہر طرف ہو رہی ہے یہی گفتگو، تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے ہر متاعِ نفس نذرِ آہنگ کی، ہم کو یاراں ہوس، تھی بہت رنگ کی گل زمیں سے ابلنے کو ہے اب لہو، تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے اوّلِ شب کا مہتاب بھی جا چکا صحنِ مے خانہ سے اب...
  6. فرخ منظور

    ہم نیں سجن سنا ہے اس شوخ کے دہاں ہے ۔ آبرو شاہ مبارک

    ہم نیں سجن سنا ہے اس شوخ کے دہاں ہے لیکن کبھو نہ دیکھا کیتا ہے اور کہاں ہے ڈھونڈا ہزار تو بھی تیرا نشاں نہ پایا لشکر میں گل رخاں کے تیری مثل کہاں ہے اب تشنگی کا روزہ شاید کھلے ہمارا شام و شفق سجن کا مسی و رنگِ پاں ہے دل میں کیا ہے دعوا انکھیاں ہوئی ہیں منکر تیری کمر کا جھگڑا ان دو کے...
  7. فرخ منظور

    درد خواجہ میر درد :::: سر سبز نیستاں تھا میرے ہی اشکِ غم سے :::: Khwajah Meer Dard

    میرا خیال ہے میں نے یہ سوال مراسلہ نگار سے پوچھا تھا۔ :)
  8. فرخ منظور

    مبارکباد وارث بھیا کو اکیس ہزار مراسلوں کی تکمیل پر مبارک باد!

    بہت مبارک ہو جناب۔ اکیس ہزار مراسلوں میں سے بیس ہزار مراسلے تو جناب نے صرف اپنی بیوی کی برائیاں کرنے میں ہی گزار دئیے۔ :)
  9. فرخ منظور

    پیکر خاکی میں اک سوز نہاں رہنے دیا-برائے اصلاح

    واہ واہ۔ کیا اچھی غزل کہی ہے۔ انتہائی خوبصورت۔ تفصیلی تبصرہ فرصت کے وقت۔ خوش رہیے نمرہ
  10. فرخ منظور

    درد خواجہ میر درد :::: سر سبز نیستاں تھا میرے ہی اشکِ غم سے :::: Khwajah Meer Dard

    دیوانِ درد مطبع نظامی بدایوں سے یہ غزل دیکھ کر درست کی گئی۔ غزل سر سبز نیستاں تھا میرے ہی اشکِ غم سے تھے سینکڑوں ہی نالے وابستہ ایک دَم سے واقف نہ یاں کسو سے ہم ہیں نہ کوئی ہم سے یعنی کہ آگئے ہیں بہکے ہُوئے عَدم سے مَیں گو نہیں ازل سے، پر تا ابد ہُوں باقی میرا حدوث آخر جا ہی بِھڑا قدم سے گر...
  11. فرخ منظور

    داغ نہ ہوا پر نہ ہوا شوق کا دفتر پورا ۔ داغ دہلوی

    نہ ہوا پر نہ ہوا شوق کا دفتر پورا ایک ہی دن میں ہوا قصۂ محشر پورا مجھ کو دم بھر کی بھی فرصت نہ ملی نالوں سے ورنہ گھڑیال ٹھہرتا ہے گھڑی بھر پورا تھک گئے ہاتھ مگر کثرتِ مطلب ہے وہی فکر ہے مجھ کو خطِ شوق ہو کیونکر پورا اپنے حصّے کی بچا لیتے ہیں دینے والے نہ بھرا ساقیِ کم ظرف نے ساغر پورا...
  12. فرخ منظور

    نواز شریف پھر نااہل ہو گئے، نون لیگیوں کو مبارک

    ویاہ وی پارٹنر شپ ای ہوندی اے۔
  13. فرخ منظور

    اس شعر کی کچھ تشریح کیجیے

    نہارنا یعنی غور سے دیکھنا یا محبت بھری نظروں سے دیکھنا۔ نہارا جائے گا یعنی محبت بھری نظروں سے دیکھا جائے گا۔ قفس میں ظاہر ہے پرندہ آسمان کو محبت بھری یا حسرت بھری نظروں سے تک ہی سکتا ہے۔
  14. فرخ منظور

    نواز شریف پھر نااہل ہو گئے، نون لیگیوں کو مبارک

    سنا ہے "وقار" اور "عظمیٰ" کی شادی ہو چکی ہے۔
  15. فرخ منظور

    اس شعر کی کچھ تشریح کیجیے

    اس شعر میں مشکل کیا ہے؟
  16. فرخ منظور

    عدم سمونے میں لگ گیا ہے - منیب الف

    معذرت لیکن پہلی نظر میں میں نے یہ پڑھا کہ "عدم سموسے میں لگ گیا ہے"
Top