ؒہت عمدہ اور نفیس الفاظ ۔ بہت سے خوبصورت اشعار ۔ ۔ ما شا اللہ
میں کب کا توڑ چکا شش جہت کی زنجیریں
یہ کس نے میرے لیے کیسی قید بنوائی
دروغ مصلحت آمیز ہم کو نامنظور
کہ مطمئن ہے جنوں پر ہماری سچائی
پچھلے دنوں جب آپ کی یہ پوسٹ پڑھی تو خیال آیا کہ ان ٰظہیر صاحب ٰ کو سات سال ہو گئے۔ ایک اور شاعر بھی ظہیر احمد ظہیر ہوا کرتے تھے جو بہت سرگرم ہوا کرتے تھے نا جانے کہاں ہیں آج کل۔ آج سب کے مراسلات سے اندازہ ہوا کہ آپ تو وہی ہیں ۔ اپنی بے وقوفی پر بہت ہنسی آئی۔ ظہیر بھائی، خوش آمدید
خوبصورت اشعار سے مزین نظم ۔ واہ! بہت خوب۔
دم بخود رہتا ہوں، رہنے دو مجھے
آگہی جینے نہیں دیتی مجھے
جس طرف دیکھوں، بناوٹ کا رواج
سادگی جینے نہیں دیتی مجھے
زندگی سے بس شکایت ہے یہی
زندگی جینے نہیں دیتی مجھے
کراچی کا موسم اور گہما گہمی کہیں نہیں ۔ اگرچہ لاہور کے کھانے، اسلام آباد کی خوبصورتی اور مری کی آب و ہوا کا بھی جواب نہیں۔ پر کراچی کا اپنا ہی ایک مزاج ہے کہ کہیں دل نہیں لگتا۔