نتائج تلاش

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    محبت کے شراروں سے تو دامن ہی جلا بیٹھے

    بہت خوب صورت غزل ہے۔ بہت سی داد۔۔۔۔ طبیعت آشنا تھے اے زمانے خوب تیری ہم مگر پھر بھی نجانے کیوں تمہی سے دل لگا بیٹھے یہ شعر تھوڑا کھٹک رہا ہے۔۔۔ پہلے مصرع میں تیری اور دوسرے میں تمھی ہے ، اگر ایک ہی مخاطب ہے تو شترگربہ ہورہا ہے اور اگر مخاطب الگ الگ ہیں تو ایک ہی شعر میں یہ التفات اچھا نہیں لگ...
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    محبت آزادی ہے۔

    عیب پر پردہ رکھنے کی بھی خوب کہی۔ ادیبوں کی تحریریں اپنے نام سے سر عام شائع کرنا ایسا عیب نہیں کہ اس کی پردہ پوشی کی جاسکے۔ :)
  3. محمد اسامہ سَرسَری

    محاورے کی زبان میں بات کریں ۔۔!

    اگر وہ آب دیدہ ہوگئے ہیں تو میں آبِ زر سے اس مصرع کی آب یاری کے لیے آب ندیدہ موزہ کشیدہ ہوں۔ :)
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا لطیفہ

    کلاس روم میں پڑھائی کے دوران پچھلی سیٹوں پر بیٹھے ایک لڑکے نے اپنے موبائل پر اپنا فیس بک اکاونٹ کھولا ... اور جیسے ہی اس کا اسٹیٹس آن لائن شو ہوا تو پروفیسر صاحب نے جو لیب ٹاپ پر آن لائن تھے کمنٹ کیا کہ نالائق انسان کلاس سے نکل جاؤ، آفس میں بیٹھے پرنسپل نے پروفیسر کے کمنٹ کو لائک کرکے اسکی تائید...
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    محاورے کی زبان میں بات کریں ۔۔!

    علم بھائی ایسا لگ رہا ہے کہ آپ نے نقار خانے میں طوطی کی آواز نہ سننے والی مثل کو شعر کے ایک مصرع میں کہنے کی کوشش کی ہے۔ یا تو شاعری کی مشق کرلیں یا صرف محاورے بازی کریں ، مبادا آپ ”نہ الا الذی ، نہ اُلا الذی“ کا مصداق بن جائیں۔ :)
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    محاورے کی زبان میں بات کریں ۔۔!

    نوکر کے آگے چاکر ، چاکر کے آگے کوکر ، کوکر کے آگے پیش کار ، چار یار ، چاروں بے کار۔
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    ”اردو محفل فورم“ کی کینٹین

    ”مجال“ جو کہ بے چاری ایک محض مونث ہے ، اس کی اتنی مجال کہاں کہ وہ مذکروں میں داخل ہوسکے، اس کے لیے اسے اپنے اکلوتے نقطے سے محروم ہونا پڑے گا جو کہ محال ہے۔:)
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    اسکین دستیاب فکر و فن از حکیم مولانا انجم فوقی بدایونی

    اس کے لیے الگ لڑی کھول لی جائے تو اچھا رہے گا۔
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    بحرہندی کی کل 256 اور بحرزمزمہ کی کل 512 صورتیں اور دونوں کے درمیان فرق

    بحر ہندی اور بحر زمزمہ میں دو بنیادی فرق بحر متقارب مثمن مضاعف اثرم مقبوض محذوف/مقصور یا بحر ہندی (فعلُ فعولُ فعولُ فعولُ فعولُ فعولُ فعولُ فعَل/فعولْ) اور بحر متدارک مثمن مخبون مضاعف یا بحر زمزمہ (فعِلن فعِلن فعِلن فعِلن فعِلن فعِلن فعِلن فعِلن) یہ دونوں بحریں بہت ملتی جلتی ہیں ، مگر ان دونوں...
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    بحرہندی کی کل 256 اور بحرزمزمہ کی کل 512 صورتیں اور دونوں کے درمیان فرق

    بحر زمزمہ ”بحر ہندی“ سے ملتی جلتی ایک اور بحر ہے جو ”بحر زمزمہ“ کے نام سے مشہور ہے۔ اس بحر میں کی کل 512 صورتیں بنتی ہیں جو سب کی سب ایک غزل یا نظم میں جمع کی جاسکتی ہیں۔ علم عروض کی اصطلاح میں اس کا نام ہے: بحر متدارک مثمن مخبون مضاعف اب اسے ”بحر زمزمہ“ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کے اصل...
  11. محمد اسامہ سَرسَری

    بحرہندی کی کل 256 اور بحرزمزمہ کی کل 512 صورتیں اور دونوں کے درمیان فرق

    ابن رضا بھائی! ٹائپو کی نشان دہی کا شکریہ۔ ماشاءاللہ آپ نے بھی خوب چارٹ کی صورت دی ہے۔ :)
  12. محمد اسامہ سَرسَری

    بحرہندی کی کل 256 اور بحرزمزمہ کی کل 512 صورتیں اور دونوں کے درمیان فرق

    استاذ العروض محترم جناب مزمل شیخ بسمل صاحب کا مضمون میر کی ہندی بحر کی حقیقت پڑھ کر دل خوش ہوگیا، اسی خوشی میں شیخ صاحب کے بتائے ہوئے تسکین اوسط کے قاعدے کے مطابق اس بحر کی جملہ صورتیں ، نیز بحر ہندی اور بحر زمزمہ کے دو فرق احبابِ ذوق کی نذر کر رہا ہوں: میر کی ہندی بحر میر کی ہندی بحر کی کل...
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    ”اردو محفل فورم“ کی کینٹین

    وہ تھانیدارنی ہیں ، اپنی چائے کا جو مرضی نام رکھیں۔
  14. محمد اسامہ سَرسَری

    اردو میں مستعمل تمام بحور کے نام بمعہ ارکان چاہئیں؟

    امید ہے اب آپ کی اس تلاش کو منزل مل گئی ہوگی۔ :)
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    ”اردو محفل فورم“ کی کینٹین

    ”جی آپا! ابھی لایا۔“ یہ کہہ کر چھوٹے میاں نے اپنا میلا رومال کندھے پر ڈالا اور سر جھکا کر گھومتے ہوئے باہر چلے گئے۔ (کینٹین سے ہی باہر :) )
  16. محمد اسامہ سَرسَری

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    لفظ متجن عربی زبان میں نہیں پایا جاتا۔ ”مطجن“ بھنے ہوئے اور تلے ہوئے کے معنی میں مستعمل ہے ، اسے ”مطنجن“ بھی کہا جاتا ہے ، مگر یہ بھی معرَّب ہے، عربی الاصل نہیں ، لسان العرب میں لکھا ہے کہ عربی زبان میں ”ط“ اور ”ج“ حروف اصلیہ میں کبھی ایک ساتھ نہیں آتے، اسی وجہ سے لفظ ”طاجن“ اور ”طیجن“ بمعنی...
Top