نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    دیکھ مت دل کی طرف اتنی فراوانی سے

    آصف کی کچھ غزلیں میرے پاس ہیں۔ کوشش کروں گا۔
  2. نوید صادق

    تاسف احمد فراز انتقال کر گئے

    کچھ نقصان ایسے ہوتے ہیں جن کی وضاحت ممکن نہیں ہوتی یہ احمد فراز مرحوم کا بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔
  3. نوید صادق

    تاسف احمد فراز انتقال کر گئے

    فراز صحنِ چمن میں بہار کا موسم نہ فیض دیکھ سکے تھے نہ ہم ہی دیکھیں گے
  4. نوید صادق

    تاسف احمد فراز انتقال کر گئے

    دل کے ٹکڑوں کو کہاں جوڑ سکا ہے کوئی پھر بھی آوازہء آئینہ گراں کھینچتا ہے (احمد فراز) انا للہ و انا الیہ راجعون
  5. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال: آپ کی اتنی کتابیں چھپی ہیں اور چھپتی رہتی ہیں پاکستان میں تو یہاں جو رائلٹی ملنے کی صورتِ حال ہے اس سے آپ کس حد تک مطمئن میں؟ ف ر: بالکل نہیں سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ مجھے تو آج تک ایک پیسہ بھی نہیں ملا ہے کبھی۔ ماسوا احمد فراز کے جو مقدمے کرنے کے لیے مشہور ہیں، کسی کو بھی ایک پیسہ...
  6. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال: یہ تو دونوں آپ سے بھی سینئر ہی ہیں؟ (سوال کے درمیان، ف ر: جی ہاں۔) میں میں آپ کے بعد آنے والوں کی بات کر رہا تھا؟ ف ر: یہ جو نئے لکھنے والے ہیں؟ عجیب بات ہے کہ ہندوستان میں اردو کی جگہ ہندی کا سکرپٹ آ گیا اور یہ تھا کہ اب اردو کا کیا ہو گا سوائے فلموں کے؟ لیکن وہاں سے بعض اچھے لکھنے...
  7. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال: اب کیا ہے؟ ادب معکوس رخ پر جا رہا ہے یا کچھ امکانات نظر آتے ہیں؟ ف ر: دیکھیں، دنیا کے ادب میں، خاص طور پر تیسری دنیا سے بڑی بڑی اچھی چیزیں آ رہی ہیں۔ اردو میں دو کتابیں لکھی گئی۔ ایک تو شمس الرحمٰن کی ’کئی چاند تھے سرِ آسماں‘۔ اردو میں اس سے پہلے اس طرح کی کتاب موجود نہیں تھی۔ بہت ہی...
  8. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال: کمیونسٹ تو انہیں کیمونسٹ نہیں مانتے تھے اور وہ خود کو مارکسسٹ کہتے تھے؟ ف ر: ان کا کہنا ہے کہ مارکسسزم کے وسط میں ایک خلاء ہے جہاں فرد کو ہونا چاہیے تھا اور میں اس خلاء کو بھرنے کی کوشش کر رہا ہوں، وہ کتنے سیاست سے نتھی رہتے تھے۔ عالمی عدالتیں بنانے کے لیے وہ تیار، الجزائر کی تحریک...
  9. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال: آپ نے ترقی پسند تحریک کی بات کی، کیا ادب کو نظریے کا پابند ہونا چاہیے؟ ف ر: یہ بات اکثر کی جاتی ہے پروگریسو ازم کے خلاف۔ اس میں بھی جانے کی ضرورت ہے۔ اب آپ دیکھیں، ٹالسٹائی، ان کا بھی ایک پورا نظریہ تھا کہ اس طرح عیسائیت کے اصولوں پر چلنے کے بعد ہم نجات حاصل کر سکیں گے، ٹھیک ہے نا،...
  10. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال: لیکن منٹو اور عصمت کو تو، دونوں کو اور منٹو کو تو شاید قدرے زیادہ فیس کرنا پڑا۔ تو کیا آپ کی بات کا اطلاق اس پر کیا جا سکتا ہے؟ ف ر: عصمت چغتائی کے زمانے کا پورا ماحول شاید ہم سے بہتر تھا، ایک پوری تحریک تھی بڑی طاقتور، عصمت کا ساتھ دینے والے زیادہ تھے۔ اور یہ درست ہے کے عصمت اور...
  11. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال: بلیکس کی بات کی آپ نے ابھی یا دلتوں کی بات کی تو اس کااصرار یہ ہے کہ انہیں بلیکس کے طور پر یا دلت کے طور پر مت دیکھو۔ ہماری شاعری ہمارے ادب کو ایک الگ مہر لگا کر مت دیکھو، اس کا الگ سے ایک مقام مرتب کرنے کی کوشش مت کرو، برابر کے انسان کے طور پر دیکھو ۔ ۔ ۔ ف ر: نہیں کالوں کا یہ اصرار...
  12. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال: یہ اردو میں ہی نہیں ہے دنیا کی دوسری زبانوں میں بھی ہے کہ گاڑی میں کچھ ڈبے خواتین کے لیے مخصوص کر دیے جاتے ہیں اور خواتین بھی اس پر اصرار کرتی ہیں یہ کہاں تک درست ہے اور کیوں ہے؟ ف ر: دیکھیں اس سے تو آپ بھی اتفاق کریں گے کہ تاریخی طور پر خواتین ایک ایسا طبقہ ہیں جس کو برابر کا تو...
  13. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال: اتنا کچھ کرنے کے بعد اب فہمیدہ ریاض اپنے بارے میں کیا سوچتی ہے، کیا کرنے کی کوشش کی کتنا ہو پایا نہیں ہو پایا؟ ف ر: میرے خیال میں اچھا خاصا ہو گیا۔ اگر میں آج صبح نہ اٹھتی یا ’سخی حسن‘ (کراچی کا ایک قبرستان) کا رخ ہوتا تو کوئی افسوس نہیں تھا اس لحاظ سے۔ جو کرنا تھا بہت کچھ کر دیا۔...
  14. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال: آپ درمیان میں ہیں۔ ایک طرف آپ غزل کے حق میں نہیں ہیں دوسری طرف آپ نثری شاعری کے حق میں نہیں ہیں اس طرح سے۔ ۔ ۔ ف ر: نہیں نہیں یہ سچ نہیں ہے۔ میں تو نثری شاعری کو بہت پسند کرتی ہوں۔ میں ایک پوری کتاب تم دیکھو گے نثری نظم میں ہی لکھی ہے ’کیا تم پورا چاند نہیں دیکھو گے‘۔ اس کے سات چیپٹر...
  15. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال: ایک عرصے تک شاعری کے بعد آپ نثر کی طرف آئی ہیں اس کی کوئی خاص وجہ ہے، ایسی باتیں جو آپ کو لگا کہ شاعری میں نہیں آ سکتیں؟ ف ر: میں شروع سے بھی کہانیاں لکھتی رہی ہوں۔ ایک چوٹا سا مجموعہ چھپا ہے: ’خطِ مرموز‘ اس میں تو فنون میں شائع ہونے والی کالج کے زمانے کی شارٹ سٹوریز بھی ہیں۔ تو میں...
  16. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال: ستاسی میں ایک تبدیلی آئی، سنسر شپ وغیرہ ختم ہوئی، اخباروں کے لیے ڈیکلیئریشن وغیرہ ملنے لگے۔ اس کے بعد اب یہ دور آیا ہے، کیا لگتا ہے، اس میں کچھ آزادی ہے یا یہ بھی لگتا ہے کہ یہ بھی صرف دیکھنے ہی ۔ ۔ ۔ ؟ ف ر: میرے خیال میں یہ بڑی ہی زیادتی ہوگی اگر ہم یہ کہیں کہ فریڈم نہیں ہے بالکل...
  17. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال : اس کے بعد اب صورتحال کیسے نظر آتی ہے؟ ف ر : یہ تو بہت لمبی چھلانگ لگا رہے ہیں ہم، اس کے بعد تو بہت کچھ ہوا، ضیاالحق صاحب کا دور آیا پھروہ دور تقریباً ختم ہوگیا، ضیاالحق صاحب نہیں رہے۔ پھر بینظیر صاحبہ کی حکومت آئی، پھر وہ ختم ہوئی۔ جس میں میں نے نیشنل بک کونسل میں کام کیا تو پتہ چلا...
  18. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال : آپ نے آر لناٹس کے علاوہ کیا ملازمت کی؟ ف ر : لنٹاس کے بعد میں نے دوسری اور کوئی ملازمت نہیں کی تھی اور وہ چھوڑ دی تھی۔ کیوں کہ ہم نے سوچا تھا کہ ہم سرمایہ داروں کی خدمت تو نہیں کریں گے۔ مگر بہرالحال نوکری تو کہیں کرنی تھی، تو پھر میں ایس کے این ایف جو فارماسیوٹیکل کمپنی ہے، وہاں...
  19. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال : یہ تو ایک طرح کا جزوی کام تھا شاید، پہلی ملازمت کہاں اختیار کی؟ ف ر : پہلی ملازمت میں نے لندن میں کی تھی، ایک میرین انشورنس کمپنی میں ایک کلیریکل جاب تھی، بینک کے ایریا میں۔ پاکستان آنے کے بعد میں نے آر لنٹاس میں کام کیا۔ وہاں فلمیں بناتی تھی اور ہیڈ آف کریٹیو ڈیپارٹمنٹ تھی۔ یہ تھا...
  20. نوید صادق

    شاعرہ فہمیدہ ریاض سے ملاقات ( بشکریہ: بی بی سی اردو منظرنامہ)

    سوال: پریزینٹر کے طور پر؟ ف ر : ہاں پریزینٹر کے طور پر، لکھتی بھی تھی ریڈیو کے لیے۔ سوال : اسٹاف آرٹسٹ کے طور ؟ ف ر: حقیقت میں ہوتی تو وہ تنخواہ ہی تھی، مگر کنٹریکٹ تھا۔ آرٹسٹ کی حیثیت سے تو نہیں شاید ابھی اسے آؤٹ سائیڈ کنٹری بیوٹر سمجھا جاتا ہے۔ لیکن وہ ایک تنخواہ والی ملازمت...
Top