جس کو ایڈٹ کرنے کی کوشش کی تھی بس وہاں جا کر پیسٹ کر دیں، پچھلا مٹا دیں، سیو کر کے ری اسٹارٹ کر لیں۔ جب پاکستانی کی بورڈ منتخب ہوا تو اردو ویب والا ہو گا سارا کچھ۔
ٹیکنالوجی لکھتے ہیں، جیسے بالر لکھتے تھے۔ انگریزی کے تلفظ کے زیرِ اثر اب ٹیکنولوجی بھی لکھنے لگے ہیں۔ ڈالفن اور ڈولفن، الیکٹران اور الیکٹرون وغیرہ وغیرہ۔
ایک اور عرض کرتا چلوں لائبریریاں بھی ویران ہو رہی ہیں۔ لوگ دو روپے یومیہ بھرنے کو بھی تیار نہیں کتاب کرائے پر پڑھنے کے لیے۔ جی مفت مل جاتی ہے نیٹ سے، تو ہمارا لائبریرین خاصا اکتایا لگ رہا تھا کل پرسوں جب یہ ذکر چھڑا تو۔
پاکستان میں ناشرین کی جانب سے جملہ حقوق زبردستی اپنے نام محفوظ کروا لینا، اور مصنفین کو جائز حق سے محروم رکھنا جیسے افعال پر سوال اٹھایا جا سکتا ہے، لیکن یہ پی ڈی ایف والا ڈوگی خانہ واقعی لائقِ توجہ ہے۔
درد دماغ میں محسوس ہوتا ہے جی اور ذمہ دار نیوران ہوتے ہیں۔ جو ڈیمیج کا پیغام کھوپڑی تک لے کر جاتے ہیں۔ اب اس سے جلد کاکوئی مطلب نکلتا ہو تو ست بسم اللہ۔