نتائج تلاش

  1. خرم

    قصہ چار جولائی کا

    گزشتہ جمعہ کو امریکہ کا یوم آزادی تھا اور امریکی کیونکہ پاکستانیوں کی طرح محنتی اور جفاکش نہیں ہوتے اس لئے یہاں چار جولائی کو چھٹی ہوتی ہے۔ اس برس ہم نے منشور یہ بنایا کہ چار جولائی کو امریکہ کی وسطی ریاستوں کی سیاحت کی جائے۔ آجکل کیونکہ میرا پراجیکٹ آئیووا میں ہے اس لئے تجویز یہ قرار پائی کہ...
  2. خرم

    شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور وارثان منبر و محراب

    لوجی شروع ہو گیا کام۔ ارے بھائیو کیوں ایسی بحثیں شروع کرتے ہیں؟ آپ حدیث کی اسناد بیان کردیں اور باقی کا معاملہ فاروق بھائی پر چھوڑ دیں۔ اس طرح بال کی کھال اتارنے سے کیا حاصل ہوگا؟ اس دھاگے کا جو مقصد تھا وہ پورا ہوگیا۔ کیا ضروری ہے کہ اسلام پر ہونے والی ہر بات ایک نظریاتی دنگل پر ہی اختتام پذیر...
  3. خرم

    بش کی تذلیل اپنے ہی ملک میں

    بے عزتی تو تب ہوگی جب امریکہ میں انصاف ملنا بند ہوگا، لوگوں کے ساتھ رنگ، نسل اور قومیت کی بنا پر امتیازی برتاؤ ہوگا، جب یہاں لینڈ مافیاز ہوں گے، جب کوئی کام رشوت دئیے بغیر نہ ہوگا، جب ہر رشتہ ہر ناطے سے بڑا ناتا ہوگا روپے کا، جب ملک کے ایک حصہ میں کوئی مذہب کا نام لیکر اپنے ہی ہم مذہب کو کاٹے...
  4. خرم

    لمحۃ فکریہ

    افوہ بھئی فواد آپ کو نہیں پتا۔ یہ نقشہ پاکستان کی تقسیم کے متعلق سی آئی اے نے بنایا ہے اور اس پر کام بھی شروع ہو چکا ہے۔ ہم تو انتظار میں ہیں کہ یہ سازش کامیاب ہو تاکہ ہمیں ہائے وائے کرنے کے لئے ایک اور موقعہ میسر آئے اور آپ ہیں کہ اس عیاشی سے ہمیں محروم کرنا چاہتے ہیں۔ آپ براہِ مہربانی خاموش...
  5. خرم

    Airlines Meals

    شائد اسی سیکٹر کی وجہ سے پی آئی اے پر کچھ مسافر آجاتے ہیں۔ مجھے تو ان کے سیفٹی کارڈ دیکھ کر ہی شرم آگئی تھی اور جب کھانا آیا تو اکبر مارے غیرت کے زمیں میں گڑ گیا والا ہی معاملہ تھا۔ سمجھ نہیں آتا تھا کہ کیا کھائیں اور کیا چھپائیں۔;) آج کل تو احباب بس امارات یا اتحاد کے ہی قصیدے پڑھتے ہیں اور...
  6. خرم

    Airlines Meals

    جی بھائی اگر مل جائے اور تازہ ہو تو کچھ ہمارے ذائقہ کے مطابق ہی ہوتا ہے :)
  7. خرم

    بش کی تذلیل اپنے ہی ملک میں

    مطلب یہ کہ بھیا یہ جو ایک عام خبر کو مرچ مصالحے لگا کر پیش کرتے ہیں اس سے قاری کی صحت پر کافی خراب اثر پڑتا ہے۔ امریکہ میں تو بش کی "تذلیل" سرعام ہوتی ہے۔ ٹی وی پر "little bush" نامی پروگرام آتا ہے، کامیڈین پورے پورے شو کرتے ہیں بش کی نقالی میں۔ ایک نقال جو بُش کا ہمشکل بھی ہے اس نے تو بُش کے...
  8. خرم

    شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور وارثان منبر و محراب

    بھائیو اب بات کو آگے احادیث اور قرآن کے مسئلہ میں نہ الجھائیے گا۔ عمران نے ایک مضمون لکھا، مدحت میں لکھا کہ مذمت میں اس سے غرض نہیں۔ آپ لوگ طاہر القادری صاحب کے بارے میں عمران کے خیالات سے آگاہ ہو گئے۔ آپ اس سے اتفاق کرتے یا اختلاف وہ آپکا ذاتی معاملہ ہے۔ بہتر یہی ہوگا کہ ہم اب اس معاملہ کو یہیں...
  9. خرم

    Airlines Meals

    آپ کہتے ہیں تو مانے دیتے ہیں وگرنہ بن تو ایسے ملتے ہیں کہ آری سے کاٹنا پڑیں اور بٹن دبا کر انتظار کیا کیجئے کہ کوئی احوال پرسی کر لےگا۔ ویسے کچھ حد تک وہ لوگ بھی سچے ہیں کہ عموماً پاکستانی لوگ بدتمیزی بھی بہت کرتے ہیں لیکن پھر سوال کہ یہی پاکستانی دوسری ایئرلائنز پر بدتمیزی کیوں نہیں کرتے؟ ویسے...
  10. خرم

    اسلام اور علم دست شناسی

    امر صاحب، فاروق بھائی کی پوسٹ میں کچھ سوالات ہیں جو جواب کے متقاضی ہیں۔ ابن سعید بھائی نے بھی کچھ سوالات کئے ہیں علم دست شناسی کے بارے میں۔ آپ کا ان کے متعلق کیا خیال ہے؟
  11. خرم

    Airlines Meals

    بالکل بھیا۔ بیگم کہیں کہ پاکستان جانا ہے اور ہم اگر کہہ دیں کہ پی آئی اے کا ٹکٹ کتنے کا آتا ہے تو بس دھمکیاں شروع کہ خبردار جو پی آئی اے کا نام لیا وغیرہ وغیرہ۔ میں نے کہا کہ آپ بزنس کلاس میں چلی جانا تو ارشاد ہوتا ہے کہ بزنس کلاس ہے تو کیا، ہوگی تو پی آئی اے کی ہی نا۔ کیا بہتری کر لیں گے وہ؟...
  12. خرم

    شہرِ قائد میں بم دھماکے

    شمشاد بھائی جب یہی عام آدمی ذات، برادری، رنگ، نسل، مذہبی و قومی عصبیت کی بنا پر آوے ای آوے کے نعرے لگاتا ہے، اپنے محبوب قائدین کے ہر جائز و ناجائز کام کی حمایت کرتا ہے، ان کے جلسوں میں جاتا ہے، ان کے اقدامات کو عین "حق" سمجھتا ہے تو پھر جب اس کے محبوب اس سے خون کا خراج مانگتے ہیں تو پھر...
  13. خرم

    Airlines Meals

    آہو جی اسی لئے اب پی آئی اے کے نام سے ہی ہمارے گھر میں بلوہ ہو جاتا ہے۔
  14. خرم

    شہرِ قائد میں بم دھماکے

    شمشاد بھائی اپنے عملوں کی ہی تو سزا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ ہم اسے دوسرے کے عمل کی سزا سمجھتے اور کہتے ہیں اور اسی طرح آنکھیں بند کئے بیٹھے رہنے پر مصر ہیں۔ اب اس کا کیا حل ماسوائے اس کے اپنی آنکھیں کھولی جائیں؟ مگر ہمیں تو آنکھ کے سامنے کھڑا گدھا بھی اسپ تازی دکھتا ہے کہ شائد ہی کوئی آنکھ ہو جس...
  15. خرم

    شہرِ قائد میں بم دھماکے

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا قرآن پاک میں ارشاد ہے "لیس للانسان الا ما سعٰی"۔ کیا پاکستانیوں کی سعی ایک خوشحال، مستحکم، منصف مزاج پاکستان کے لئے ہے؟ یہاں‌ لفظ "سعی" ہے خواہش نہیں اور اس سوال کے جواب میں آپکا اور ہمارا سب کا مقدر پنہاں ہے۔...
  16. خرم

    لمحۃ فکریہ

    تاریخ کو کون بدل سکتا ہے؟ اس سے نظریں چرانا کیا نتائج دیتا ہے ہماری قومی تاریخ گواہ ہے۔ لیاقت علی خان نے پہلا دورہ کب کیا امریکہ کا، اس کے معاملے میں ہی ہمارے بیانات نہیں ملتے۔ اتنی سی تو ریسرچ ہو سکتی ہے بھائی؟
  17. خرم

    زرداری کی چھ گیندیں

    مغل صاحب آپ کیا فاٹا میں جاری " قبائلی اسلامائزیشن" سے متفق ہیں؟ اور اگر ہیں تو کیا آپ اپنے اہل خانہ سمیت وہاں جا بسنے پر تیار ہیں؟ سوال ترش ہے لیکن کسی چیز کی حمایت اسی صورت کی جاسکتی ہے جب آپ اپنے لئے بھی وہی بہتر سمجھیں جو آپ اوروں کے لئے پسند کرتے ہیں۔ طالبان صرف اور صرف دین کی انتہائی غلط...
  18. خرم

    زرداری کی چھ گیندیں

    ارے بھولے ہمت بھائی۔ گیند کرائے پر دی جاتی ہے ہمیشہ۔ اس لئے کہ کسی میں بھی جرات نہیں کہ اس گیند کو اپنا سکے۔ سارے ہی کرایہ طے کرتے ہیں اور کچھ دیر گیند ہوا میں اچھال کر پھر یا تو خود ہی واپس کر دیتے ہیں یا پھر یہ ان سے واپس لے لی جاتی ہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ جب آپ نے ایک چیز کرائے پر لی کسی سے تو...
  19. خرم

    زرداری کی چھ گیندیں

    ہمت بھائی زرداری تو خود ملٹری اور امریکہ سے سمجھوتے کر کے اقتدار میں آیا ہے۔ اس سے گیند لیکر ملٹری اور کسی کو گیند کیوں دے گی؟ جو پسندیدہ ہیں وہ ابھی تک انتقام کو نہیں بھولے اس لئے گیند ابھی زرداری کے پاس ہی رہے گی۔:)
  20. خرم

    لمحۃ فکریہ

    کوئی بتلائے انہیں کہ ہم بتلائیں کیا۔ بھائی پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر گوگل پر ہی سرچ کر لو۔ اپنی تاریخ سے اسقدر بے نیازی اور دعوٰی دنیا کی امامت کا؟ کاش کہ آرزوئیں گھوڑے ہوتیں اور ہم سب ان پر سواری کرتے۔
Top