ابنٹو ہارڈی ہیرون بالفاظ دیگر ابنٹو 40۔8 ، پر فائر فاکس 3 اور کنکرر پر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ۔ اوپن آفس 4-2 میں چند الفاظ گڈ مڈ ہو جاتے ہیں، گمپ 6۔2 میں کسی قسم کا مسلہ نہیںہے ۔ پجن انسٹنٹ مسینجر میں بھی سب کچھ ٹھیک ہے ۔
شاکر مسلہ آپ کی سی ایس ایس میں ہے، انٹر نیٹ ایکسپلورر بعض اوقات ان کھلے ٹیگز کو دکھا دیتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کو ایکپلورر میں فانٹ درست نظر آ رہا ہے ۔ اپنے تمام فانٹ فیملی کا بغور جائزہ لیں کہیں کچھ مس کر دیا ہے آپ نے ۔
جن جن جگہوں پر نظر نہیں آ رہا، ان جگہوں پر دیکھیں کہ سی ایس ایس میں کونسی کلاس کا استعمال ہو رہا ہے، پھر سی ایس ایس میں ان جگہوں کا خط بدل دیں ۔
ویسے بلال ایک خوبی جو اس فانٹ کو دیگر اردو فانٹ سے ممتاز کرتی ہے، وہ اس میں انگریزی کی سپورٹ ہے، نہیں تو نفیس ویب نسخ میں انگریزی انتہائی بھدی دکھائی دیتی تھی ۔ البتہ فائر فاکس 2 پر آپ کے بیان کردہ نقائص تو واضح ہیں ۔ ویسے آپ فائرفاکس 3 کیوں نہیں انسٹال کر لیتے؟
طفری کے بارے میں میرا تاثر اچھا ہی ہے، گو کہ ہماری کبھی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی، لیکن گاہے بگاہے پیغامات پر نظر پڑتی رہتی ہے، خصوصی طور پر ان کا غٌلامی کے بارے میں دھاگہ اور بعض مذہبی دھاگے دیکھ کر بہت ہی عمدہ تاثڑ قائم ہوا جو اب بھی دائم ہے
کوئی صاحب یا صاحبہ جو انٹڑ نیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہوں کیا وہ میرے بلاگ پر ایک نظر ڈال کر بتا سکتے ہیں کہ آیا ایکسپلورر 6 میں میرا بلاگ نظر آ رہا ہے یا نہیںِ؟
امجد علوی صاحب، ایک اور بات، ابھی میں نے محفل کو علوی امجد فانٹ میں بدل کر دیکھا ہے، جو الفاظ اوبنٹو پر اوپن آفس میں گڈ مڈ ہو رہے تھے، وہ فائر فاکس میں نہیں ہو رہے، اور صحفہ کی رفتار پر تو جیسے اثر ہی پڑا نستعلیق فانٹ سے، بہت بہت مبارک ہو، ذیل میں محفل کا علوی نستعلیق میں حلیہ...
مجموعی طور پر اوبنٹو پر فانٹ سے میں نہایت مطمعن ہوں، اوبنٹو پر اس سے پہلے صرف فجر نوری نستعلیق ہی درست کام کرتا تھا، لیکن فجر نوری نستعلیق میں الفاظ اور سطروں کا آپس فاصلہ نہایت غیر فطری تھا، جو کہ علوی نستعلیق میں نہیں ہے، جو چند ایک الفاظ گڈ مڈ ہو رہے ہیں انشاللہ ان پر بھی جلد ہی...