نتائج تلاش

  1. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    معذرت۔ جہانزیب بھائی۔
  2. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    کہا تو نہیں‌ جاتا لیکن میں نے کہہ دیا۔ اصل میں‌ یہ شہر ایک طرف اسطرح واقع ہے کہ پتہ نہیں‌چلتا کہ کہاں‌ کوہاٹ‌ شہر ہے اور کہاں‌ جنگل خیل۔
  3. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    مذاق اور افسوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔متضاد است۔
  4. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    یعنی آپ سب کو پتہ چل گیا کہ سرحد میں نسوار اور طالبان کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔;)
  5. ساجداقبال

    طالبان کے تحت آج ان علاقوں کی صورتحال

    نہ طالبان اور نہ ہی حکومت پاکستان۔ صوبائی خودمختاری :)
  6. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    ذریعہ کوہاٹ کے جڑواں‌ علاقے جنگل خیل میں واقع چشمے۔ گرمیوں‌ میں قریبی علاقوں سے بچے نہانے یہاں‌ آتے ہیں۔ اگلی دفعہ ان شاء اللہ کوشش کرونگا کہ خود سے تصاویر کھینچ کر پیش کروں۔ ختم شد
  7. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    ذریعہ یادگار شہدائے کوہاٹ، قریب میں کچہری ہونے کی وجہ سے اس چوک کو کچہری چوک کہا جاتا ہے۔ یہ یادگار غالباً جلیانوالہ جیسے کسی چھوٹے پیمانے کے واقعہ کی ہے۔
  8. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    ذریعہ شاہ فیصل کے نام پر بنایا گیا”کنگ گیٹ“ یا ”شاہ فیصل گیٹ“۔ پاس ہی اسی نام سے ایک مسجد بھی ہے۔ غالباً یہ گیٹ اور مسجد سعودی امداد سے بنائے گئے تھے۔ گیٹ‌ کی موجودہ حالت شاہ فیصل کی روح کے اضطراب کیلیے کافی ہے۔
  9. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    ذریعہ امرود بیچتے بچے۔ کوہاٹ کا پانی اور امرود بہت مشہور ہیں۔ ناقدین لاڑکانہ کے امرودوں کو بہتر قرار دیتے ہیں۔
  10. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    ذریعہ توغبالا کے مقام پر واقع کیڈٹ کالج کوہاٹ، کوہاٹ‌ کے قدیم تعلیمی اداروں میں‌ سے ایک ہے۔ کالج کے بالکل سے سامنے والی سڑک علاقہ غیر جاتی ہے، جو منشیات کی سمگلنگ کیلیے بدنام ہے۔
  11. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    ذریعہ گھمگھول شریف کا مزار۔ کوہاٹ‌ میں‌ چونکہ لوگ پیروں کو زیادہ لفٹ‌ نہیں کراتے اسلئے زیادہ زائرین کی تعداد پنجاب کے علاقوں سے ہوتی ہے۔
  12. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    ذریعہ تاندہ، کوہاٹ کا سب سے بڑا ڈیم ہے۔ کوہاٹ‌ کی زیادہ زرخیز زمینیں‌ اسی ڈیم اور اسکی نہروں کے گرد واقع ہیں۔
  13. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    ذریعہ کینٹ میں نصب عجب خان آفریدی کا مجسمہ۔ درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے اس حریت پسند کا کوہاٹ‌کی تاریخ‌ میں‌ لازوال کردار ہے۔ اچھے وقت میں لالی ووڈ اور پشتو انڈسٹری نے انکے متعلق فلمیں بھی بنائی تھیں۔
  14. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    ذریعہ کوہاٹ کینٹ میں نصب گھوڑوں‌ کا مجسمہ۔ کوہاٹ کینٹ‌ انگریز دور سے ہی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ کوہاٹ کے آس پاس قبائلی علاقے واقع ہیں۔
  15. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    درہ آدم خیل کا زکر آگیا تو ایک جھلک ضرور دیکھیں۔ درہ آدم خیل اور دیگر کئی قبائلی علاقے ایف آر کوہاٹ‌ کے تحت آتے ہیں۔ باقاعدہ کوہاٹ ضلع کا حصہ تو نہیں لیکن ایڈمنسٹریشن یہی سے ہوتی ہے۔
  16. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    ذریعہ پرانی انڈس ہائے وے، یہ گیٹ درہ آدم خیل کے حدود کے خاتمے اور کوہاٹ کی آمد کا اعلان کرتا ہے۔ تاہم ٹنل بن جانے کے بعد یہ سڑک تقریباً متروک ہو چکی ہے۔ یہ گیٹ‌ برٹش دور کی یادگار ہے۔
  17. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    ذریعہ ٹنل کا اندرونی منظر۔ کوہاٹ‌ ٹنل ہر لحاظ سے ایک عالمی معیار کی ٹنل ہے۔ ہم پہلے اللہ اور پھر جاپان کے شکرگزار ہیں۔
  18. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    جہانزیب اور زینب تھوڑا انتظار کریں، میں ذرا مزید تصاویر ڈال رہا ہوں۔ جہانزیب: میں نے زرائع دے دئیے ہیں۔ میں نے کوہاٹ‌کی فوٹوگرافی نہیں‌کی کبھی۔ :grin: کوہاٹ کا ہو کر بھی۔ زینب: آپکے لئے معذرت لکھ چکا ہوں۔ فلکر آپکے ہاں بین ہے۔
  19. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    ذریعہ کوہاٹ کی ”دوستی ٹنل“ جو جاپان کی مدد سے تعمیر کی گئی۔ ٹنل کی بدولت درہ آدم خیل کا 50 منٹ کا فاصلہ اب 5 منٹ میں طے ہو جاتا ہے۔‌کوہاٹ ٹنل کے بارے میں مزید
  20. ساجداقبال

    کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

    کوہاٹ صوبہ سرحد کے جنوبی حصہ میں واقع ہے۔ کوہاٹ کے بارے میں آپ وکیپیڈیا پر یہاں‌ اور کوہاٹ کے تاریخ پر کتاب ”کوہاٹ تاریخ کے آئینے میں“ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ سردست میں کوہاٹ کی سیر آپکو تصاویر کے ذریعے کرواؤنگا۔ (فلکر کی ”نعمت“ سے محروم ملکوں والے دوستوں سے معذرت) ذریعہ یہ کوہاٹ کے مین بازار سے...
Top