بڑی محبت ہے آپ کی ، احمد بھائی! اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے!
یقین کیجیے آپ صاحبانِ ذوق کی طرف سے یہ قدر افزائی ہی یہاں کھینچ کھینچ لاتی ہے ۔ اللّٰہ یہ محبتیں اور عنایتیں قائم رکھے !
بہت شکریہ ، نوازش، تابش بھائی!
ایک زمانے میں ہر ہفتے ایک غزل پوسٹ کررہا تھا اور وہ مراسلوں میں کہیں دب دبا جاتی تھیں۔ یہ اسی وقت کی بات ہے اس لئے آپ کی نظر سے رہ گئی ورنہ تو عموماً آپ اولین قارئین میں سے ہوتے ہیں ۔:)
اللّٰہ کریم آپ کو تروتازہ رکھے ، شاد و آباد رہیں ۔ آپ اہلِ ذوق حضرات کی...
بہت بہت شکریہ خاتون و حضرات! آپ دوستوں اور کرم فرماؤں کی ذرہ نوازی ہے کہ میرے ہر اچھے برے کلام کو اس محبت سے نوازتے ہیں ۔ اللّہ کریم آپ کو خوش و خرم رکھے ، آباد رکھے! آمین ۔
نیرنگ خیال ، یہ ہوتی ہے بے ایمانی۔
یعنی یہ خاتونِ محترم جب اتنا شگفتہ اور اجلا اجلا لکھ سکتی ہیں تو پھر کیوں اپنے آپ کو کیفیت ناموں تک محدود کررکھا ہے؟
یہ تو باسمتی اُدھرچھپا کر ہمیں ٹوٹا پر ٹرخانے والی بات ہوئی ۔ :)
خواہرم ، مزا آیا آپ کا تبصرہ پڑھ کر ۔ مزاح نگاروں سے نبٹنے کا صحیح طریقہ...
میں اپنی کرسی پر آرام سے بیٹھا کمر ٹکائے پاؤں پھیلائے فکرِ سخن میں مصروف تھا کہ اچانک کرسی کےبرابر سے کسی کے سبکیاں لینے کی آواز آئی۔ کاغذ قلم گود میں رکھ کر میں نے ہاتھوں سے عینک درست کی۔ دیکھا تو ایک مطلع منہ بسورے کرسی کے برابر میں کھڑا سسک رہا تھا۔ کان سرخ ہورہے تھے ، گال سوجے ہوئے اور گردن...
کتابی باتیں :D
انگریزی مقولے کے مطابق عنوان گویا کیک پر آئسنگ ہے۔
احمد بھائی ، یہ کتابی باتیں تو اب رفتہ رفتہ عملی زندگی کی باتوں میں بدلتی جارہی ہیں ۔ :)
خواہرم جاسمن
الحمدللّٰہ ، ثم الحمدللّٰہ۔ مالک کا بہت کرم ہے ۔ اس طرف سب بالکل ٹھیک ٹھاک ہے ۔ بچے جاچکے ہیں ۔ سو گھر میں سناٹا ہے ۔ میں بیگم کو یکایک نظر آنے لگا ہوں ۔ آج کل انہی کے زیرِ سایہ گزر بسر ہورہی ہے۔ :D:D:D
نماز روزے تومجھ سمیت اکثر مسلمانوں کے ایسے ہی ہیں ۔ اللہ کریم نظرِکرم فرمائے اور ہمارے یہ ٹوٹے پھوٹے نذرانے قبول فرمائے ۔ ہمارا باطن بدل دے! آمین ۔
یاسر ، شعر واقعی بہت اچھا ہے ۔ مقبول و مشہور عام ہے ۔
ایسا مخلص و مہربان شارح اگر میؔر کو میسر آجاتا تو آج چھ کے بجائے ان کا ایک ہی دیوان ہوتا۔ اور ان کے بعد آنے والے کئی شعرا تو شاعری سے توبہ ہی کرلیتے ۔
میٹرک کے طلبا کو بھی امتحانی پرچوں میں شعر کی تشریح سےنجات مل جاتی ، نین بھائی ۔ ہمیشہ دیر کردیتے ہیں ۔۔۔۔
عرفان بھائی ، آپ نے بالکل درست نوٹ کیا ۔ میں خود لکھتے وقت متذبذب تھا کہ آیا میں نے آپ کا سوال درست سمجھا بھی ہے یا نہیں۔ اردو گرامر میں عموماً صفت کو اسم ہی کے ذیل میں لکھا جاتا ہے اور اسے اسمِ صفت کا نام دیا جاتا ہے ۔ اسی طرح اسمِ کیفیت کو بھی اسم ہی کی قسم کے ذیل میں رکھا جاتا ہے ۔ اس میں...
کلاسیکی نثر میں تو جو کچھ سامنے آئے پڑھتے جائیے۔ آپ کی دلچسپی پر ہے ۔ بچپن میں تو حکایتیں اور کہانیاں اچھی لگتی تھیں ۔ اب پرانے تذکرے اور سوانح پڑھنا اچھا لگتا ہے۔
محمد عبدالرؤوف ، گمان اغلب ہے کہ آپ سے ٹائپو سرزد ہوگیا ۔ پرہیز مذکر ہے ، خواہ صاحب کریں یا صاحبہ ۔ :)
بس احتیاطاً نشاندہی کررہا ہوں تاکہ کوئی اور قاری گمراہ نہ ہوجائے ۔ :)