کوئی بھی مادی وجود، خواہ جاندار ہو یا بے جان، اپنے ماحول کے مختلف اجزاء سے انٹرایکشن کے نتیجے میں شکست و ریخت کا شکار ہوتا ہے۔ جو پیچیدہ سسٹم آپس میں انٹرایکشن کرنے والے بے شمار اجزاء پر مشتمل ہو، وہاں اس آپسی تعامل سے ہی ٹوٹ پھوٹ ہوتی رہتی ہے۔ اگر اس وجود کے مرمت ہونے یا خود کو مرمت کرنے کی شرح...