نتائج تلاش

  1. شاہد شاہنواز

    سوال ہے : شاعری کے حوالے سے حدیث اور قرآ ن کیا کہتے ہیں؟

    شعر و شاعری اسلام میں جائز ہے اور بالکل اس کی اجازت ہے جیسا کہ میں نے پڑھا ہے ’’شعر بمثل کلام کے ہے‘‘ اگر کلام میں جھوٹ کی ممانعت ہے تو شعر میں بھی ہے۔ یہ کس حدیث کا مفہوم ہے؟ شعر و شاعری جائز ہے تو کیسے اور ناجائز ہے تو کیونکر؟ یہ حدیث کے حوالوں سے بتانے کی درخواست ہے۔۔۔ اگر قرآن کے بھی حوالہ...
  2. شاہد شاہنواز

    تعارف نمرہ عارف کا تعارف

    وعلیکم السلام تو ہم بھی کہے دیتے ہیں، حالانکہ سلام ہمیں نہیں کیا گیا، لیکن خدا کے لیے اتنے خطرناک دانت تو مت نکالیے۔۔۔ خوش آمدید کہنے کا نہیں، یہ ڈرانے کا طریقہ ہے۔۔۔
  3. شاہد شاہنواز

    زمین لگتی نہیں آسماں نہیں لگتا۔۔ و دیگر بغرض تنقید

    وہ اشعار تو اشعار ہی نہیں جن میں یہ لفظ استعمال ہوا تھا، سو میرے لیے یہ بحث مستقبل کے لیے تو فائدہ مند ہے، فی الحال تو میں مرحوم ہونے والے اشعار کے غم میں نڈھال ہوں۔۔۔ آپ کی اس علمی بحث سے اپنا ہی ایک شعر یاد آگیا۔۔۔ بحث اس پہ چل نکلی، کس نے اس کو مارا ہے جس کی جاں بچانی تھی، اس کی جان جانے تک
  4. شاہد شاہنواز

    زمین لگتی نہیں آسماں نہیں لگتا۔۔ و دیگر بغرض تنقید

    اس سے پہلے لکھا تھا: ہمارے ہیں یہ زمیں آسماں نہیں لگتا۔۔۔ ہمیں ہمارا جہاں، یہ جہاں نہیں لگتا۔۔۔ پھر شک ہوا کہ یہ وزن میں نہیں تو ہٹا دیا۔۔۔ ۔۔۔ مقطعے کی بھی پہلی صورت کچھ یوں تھی: چراغِ آخرِ شب جو نشاں دکھاتا ہے نشانِ منزلِ عمرِ رواں نہیں لگتا ÷÷÷ حالانکہ بقول جناب فیضاء الرحمن ، وہ مقطع نہیں...
  5. شاہد شاہنواز

    زمین لگتی نہیں آسماں نہیں لگتا۔۔ و دیگر بغرض تنقید

    اس بات پر انہوں نے خود کہا کہ علامہ نے لفظ رمز کو بطور مؤنث استعمال کیا ہے تو اس پر انگلی نہیں اٹھائی جاسکتی لیکن آپ سمیت تمام دیگر شعراء ایسا نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔ شاید یہی صورت خضر کے لفظ کی بھی ہوسکتی ہے۔۔۔
  6. شاہد شاہنواز

    زمین لگتی نہیں آسماں نہیں لگتا۔۔ و دیگر بغرض تنقید

    ایک پوری غزل یادہے مجھے، اس کے کچھ اشعار ہیں: کنارِ دریا خضر نے مجھ سے کہا بہ اندازِ محرمانہ، سکندری ہو، قلندری ہو، یہ سب طریقے ہیں ساحرانہ خبر نہیں کیا ہے نام اس کا خدا فریبی کہ خود فریبی ؟ عمل سے فارغ ہوا مسلماں بنا کے تقدیر کا بہانہ غلام قوموں کے علم و عرفاں کی ہے یہی رمز آشکارا، سکندری ہو،...
  7. شاہد شاہنواز

    تبادلہ خیال بنیادی کورس ۔ سالم تقسیم (ٰInteger Division) اور بقایا (Reminder) - تبصرے

    پائتھون کی اگر ابتدا اسی دھاگے سے ہوئی ہے تو اس کا تعارف نہیں دیا گیا اور اگر تعارف موجود ہے کہ یہ کس کام آتی ہے اور ہم اسے کیوں سیکھیں ، تو اس کا لنک چاہئے براہ کرم۔۔۔
  8. شاہد شاہنواز

    تعارف نمرہ عارف کا تعارف

    اردو محفل میں خوش آمدید ۔۔۔ تعارف تو بے انتہا ادھورا ہے۔۔۔ اردو محفل میں شمولیت کی خاص وجہ اور مشاغل کا علم ہو تو بہتر ہے۔۔
  9. شاہد شاہنواز

    زمین لگتی نہیں آسماں نہیں لگتا۔۔ و دیگر بغرض تنقید

    جناب محمد یعقوب آسی صاحب! آپ کے قیمتی جواب اور وقت کے لیے ممنون ہوں۔۔۔ میرے پاس ابھی آپ کی کتاب ’’فاعلات‘‘ آئی ہے، دیکھتے ہیں وہ کس حد تک میری مدد کرسکتی ہے کیونکہ میں کتاب کے معاملے میں کافی کند ذہن واقع ہوا ہوں۔۔۔ دوسروں کے اشعار پر تنقید کرنا ہو تو مجھے زیادہ مشکل پیش نہیں آتی لیکن اپنے اشعار...
  10. شاہد شاہنواز

    زمین لگتی نہیں آسماں نہیں لگتا۔۔ و دیگر بغرض تنقید

    اس بحر کی تقطیع نہیں کرسکتا۔۔۔ صرف اندازے پر لکھتاہوں، سو معذرت کے ساتھ پیش ہے: زمین لگتی نہیں آسماں نہیں لگتا ہمیں ہمارا جہاں، یہ جہاں نہیں لگتا یوں زیرِ سایہء اشجار دھوپ چبھتی ہے کہ سائباں بھی ہمیں سائباں نہیں لگتا وہ مجھ کو دیکھ رہا ہے ، میں اس کو تکتا ہوں کوئی خیال مگر درمیاں نہیں لگتا...
  11. شاہد شاہنواز

    سخت تنقید و اصلاح : دل میں جو شعر آئے وہ لکھ دیجئے

    میری کتاب ’’بات کا جادو‘‘ میں ایک جملہ لکھا ہے۔۔۔ شاید آپ کے کام آسکے۔۔۔ ’’سوچنے سمجھنے پر وہی بات مجبور کرسکتی ہے جو کچھ سوچ سمجھ کر کہی گئی ہو۔۔۔ ‘‘ آپ کے سب جملے ’’فی البدیہہ‘‘ معلوم ہوتے ہیں۔۔۔ بہتر ہے آپ لکھئے ، لیکن اپنی بات میں وزن بھی رکھئے تاکہ لوگ پڑھیں تو غصہ نہ کریں۔۔۔ خوش ہوں۔۔
  12. شاہد شاہنواز

    بدل پائے جسے تدبیر، وہ تقدیر ہی کیا ہے؟ اور تین قطعات برائے تنقید

    اس پوری غزل اور اس پر آنے والے آپ اساتذہ کے تاثرات سے میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ غزل میں اصل چیز تاثر ہے۔۔۔ اگر صوتی قافیہ باندھا گیا تھا (میں اسے صوتی ہی کہوں گا)، تو اس کے ہر شعر کا تاثر ہی ایسا ہونا چاہئے تھا کہ اس مسئلے کی طرف دھیان ہی نہ جاتا۔۔۔ یہاں ہر شعر قدم قدم پر اپنی کمزوری بتا رہا...
  13. شاہد شاہنواز

    بدل پائے جسے تدبیر، وہ تقدیر ہی کیا ہے؟ اور تین قطعات برائے تنقید

    غزل میں ایک ہی شعر سمجھ میں آرہا ہے اب تک: وہی ہے چار دیواری بھی، چھت بھی قید خانے کی وہی سب کچھ ہے اس گھر میں جہاں اپنا بسیرا ہے ابھی تک میرے ساتھ جو مسائل پیش آئے ،وہ ہیں تلفظ ، بے وزن اشعار، معنوی بے ربطگی اور آج کل یہ عجز بیان۔۔ مجھے عیوب شعر کو سمجھنا اور ان سے نجات کی تدبیر کرنا ہے۔۔...
  14. شاہد شاہنواز

    بدل پائے جسے تدبیر، وہ تقدیر ہی کیا ہے؟ اور تین قطعات برائے تنقید

    غزل پر عرض گزارش بعد میں آکے کرتا ہوں، ۔۔۔ فی الحال قطعے کا حل کچھ یوں سوجھا ہے: فریب ماضی سے بد تر ہے عہدِ حاضر کا کہ جس کا سنتے تھے وہ حال سر پہ آپہنچا صدائیں آنے لگی ہیں کہ جنگ لازم ہے عذابِ فتنہ دجال سرپہ آپہنچا ۔۔۔ ۔۔۔۔ کیافرماتے ہیں آپ بیچ اس مسئلے کے؟
Top