نتائج تلاش

  1. شاہد شاہنواز

    سنگدل دونوں ہیں برابر کے۔۔۔ برائے تنقید

    شکریہ تو مجھے ادا کرنا چاہئے۔۔۔ غزل کو غزل بنانے میں میری بغیر کسی حیل و حجت کے مدد کی جارہی ہے۔۔۔ناگواری کا سوال ہی نہیں۔ میری دعائیں جناب آسی صاحب آپ کے ساتھ ہمیشہ رہیں گی ان شاء اللہ۔۔۔ اب تک مطلع تو ہوا 1) سنگدل ہو گئے برابر کے تم بھی پتھر کے، ہم بھی پتھر کے باقی کے اشعار۔۔۔۔ 2) ’’دل...
  2. شاہد شاہنواز

    ایک شعر احمد فراز کے نام برائے اصلاح

    شعر میں نزاکت کی کمی محسوس ہوتی ہے۔۔ احمد فراز کی غزل کا مطلع دیکھئے جس پر آپ نے لکھا۔۔۔ سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے آپ نے لکھا چھوڑ کے جانا ہی تھا تو چلو جاتے جاتے کوئی رشتہ کوئی وعدہ ہی نبھاتے جاتے دوسرا مصرع اچھا ہے، پہلا کچھ اور سوچئے کہ ہمیں یہ نہیں...
  3. شاہد شاہنواز

    فخر کرتے ہیں شاعری کرکے ۔۔۔ شعر کہنا کمال ہو جیسے۔۔۔

    فخر کرتے ہیں شاعری کرکے ۔۔۔ شعر کہنا کمال ہو جیسے۔۔۔
  4. شاہد شاہنواز

    سنگدل دونوں ہیں برابر کے۔۔۔ برائے تنقید

    یہ غزل تنقید اور وزن کے اعتبار سے یا معانی میں کوئی کمی بیشی ہو تو نشاندہی کے لیے پیش ہے۔۔۔ سنگ دل دونوں ہیں برابر کے تم بھی پتھر کے، ہم بھی پتھر کے ’’دل ہوا ہے چراغ مفلس کا‘‘ دام کچھ اور بڑھ گئے سر کے اشک میرا ہے، اُن کی آنکھیں ہیں بوند بدلے میں ہے سمندر کے دیکھنے سے نشہ سا ہوتا ہے لائے...
  5. شاہد شاہنواز

    جنہیں قدرت نے بخشا ہی نہیں اندازِ رندانہ

    میری شاعری میں اگر کہیں پختگی اور وزن ہے تو وہ اقبال سے ملا ہے۔۔ دیگر شعراء کو میں نے پڑھا خوب لیکن فلسفے کے حوالےسے ان سے کبھی کچھ نہٰیں لیا۔
  6. شاہد شاہنواز

    جنہیں قدرت نے بخشا ہی نہیں اندازِ رندانہ

    خیر میں تو جو شاعری کر رہا ہوں، یہ بھی اقبال ہی کا احسان ہے۔
  7. شاہد شاہنواز

    جنہیں قدرت نے بخشا ہی نہیں اندازِ رندانہ

    اقبال کی تو اور بھی مثالیں ملیں گی۔۔۔ شکوہ میں رقمطراز ہیں: پھر بھی ہم سے یہ گلہ ہے کہ وفادار نہیں ہم وفادار نہیں، تو بھی تو دلدار نہیں۔۔۔ پھر کہا: آئے عشاق، گئے وعدہء فردا لے کر اب انہیں ڈھونڈ چراغِ رخِ زیبا لے کر ۔۔۔ ایسے اشعار فکری طور پر کافی پریشان کن ہیں میرے لیے۔۔ میں ان کا مطلب سمجھنے سے...
  8. شاہد شاہنواز

    جنہیں قدرت نے بخشا ہی نہیں اندازِ رندانہ

    ساغر صدیقی بھی اسی طرح لکھتا تھا۔۔۔ میں ساغر کے اس شعر کو کفریہ سمجھتا ہوں (غلط ہوں تو میری رہنمائی کیجئے )، لیکن یہ اسی بحر میں ہے: فقط اک ہاتھ میں ٹوٹا ہوا ساغر اٹھانے سے لرز اٹھا ہے اے یزداں تری عظمت کامینارہ ۔۔۔
  9. شاہد شاہنواز

    جنہیں قدرت نے بخشا ہی نہیں اندازِ رندانہ

    نامعلوم یہ شعر کس کا ہے ، انداز آپ کےشعر میں بھی محمد احمد بھائی، اقبال کا لگتا ہے اور اس شعر میں بھی جو میں نے کہیں لکھا ہوا دیکھا تھا مقام شکر ہے صوفی خداکے ہاتھ ہے روزی اگر یہ حق بھی بندوں کو دیاہوتا توکیا ہوتا؟
  10. شاہد شاہنواز

    القلم تاج نستعلیق کی تخلیق پر سید شاکر القادری کے اعزاز میں تقریب

    ڈیلی موشن اور میٹا کیفے بھی ہے۔۔ یوٹیوب ہی کیوں ۔۔ وہ تو بند پڑی ہے پاکستان میں۔۔۔
  11. شاہد شاہنواز

    کیا یہ قوافی ہو سکتے ہیں؟

    میں الجھا نہیں ہوں بلکہ جو پہلے سمجھتا آیا ہوں اور جو اب تک سمجھ رہا ہوں، صرف وہ بیان کیا ہے۔ میں ایسے قافیے کو جس میں سوائے ایک حرف کے ، کچھ بھی آپس میں نہ ملتا ہو، صوتی قافیہ کہتا اور سمجھتا رہا ہوں۔۔۔ اور آپ ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ صوتی قافیہ نام کی کوئی چیز اردو شاعری میں نہیں ہوا کرتی۔۔۔ تو...
  12. شاہد شاہنواز

    جناب میرے پاس کلیات اقبال مکمل سافٹ کاپی ہی موجود ہے ، لیکن یہ ٹائپ میں نہیں بلکہ پی ڈی ایف میں...

    جناب میرے پاس کلیات اقبال مکمل سافٹ کاپی ہی موجود ہے ، لیکن یہ ٹائپ میں نہیں بلکہ پی ڈی ایف میں ہے۔۔۔ چاہیے تو ضرور پیش کروں گا۔۔۔
  13. شاہد شاہنواز

    ایران سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں 12گولے فائر

    سیاق و سباق تو مجھے اب یاد نہیں کہ میں ہوش میں ذرا کم ہی رہتا ہوں۔۔۔ ہاں آپ کے لیے اس رپورٹ کے متن کے کچھ اقتباسات پیش کردوں گا، جیسے ہی موقع ملتا ہے۔۔۔
  14. شاہد شاہنواز

    اس قدر زندگی بے ثمر تو نہیں ۔۔۔ برائے تنقید

    نظم کی فضا میرے خیال میں کچھ الگ ہوتی ہے۔ صرف عنوان رکھ لینے سے غزل نظم نہیں بن سکتی۔۔۔اس کے علاوہ میں نے جس طرح یہ اشعار لکھے ہیں، اس میں باقاعدہ ایک مطلع ہے، ایک مقطع ہے، مقطعے میں تخلص لایا گیا ہے اور درمیان کے جتنے اشعار ہیں، سب ایک ہی قافیے کی پیروی کر رہے ہیں، ان سب باتوں کی توقع صرف غزل...
  15. شاہد شاہنواز

    اس قدر زندگی بے ثمر تو نہیں ۔۔۔ برائے تنقید

    میں نے اس کو ’’زندگی کی غزل‘‘ لکھ کر پوسٹ کیا تھا فیس بک پر تو کسی نے کہا شاہد غزل کا عنوان نہیں ہوتا۔۔۔ آپ نے اس کو عنوان کیوں دیا؟ اس لیے یہاں بغیر عنوان کے پوسٹ کی ہے۔ چونکہ سارے اشعار ایک ہی موضوع پر ہیں تو غزل مسلسل کا تو علم نہیں، ہاں موضوعاتی غزل کہہ سکتے ہیں۔۔۔
Top