نتائج تلاش

  1. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    بات اک رات کی صرف بے “عزّت شدہ“ شعرا ہی نہیں، کانپور کی ساری شاعر برادری بشارت کے خون کی پیاسی تھی۔ ان شاعروں نے ان کے خلاف اتنا پروپیگنڈا کیا کہ چند ایک نثر نگار بھی ان کو کچا چبا جانے کو تیار بیٹھے تھے۔ کانپور میں ہر جگہ اس مشاعرے کے چرچے تھے۔ دھیرج گنج جانے والے شاعرون نے اپنی ذلّت و خواری...
  2. رضوان

    العربیہ چینل

    دیکھتا ہوں اگر کوئی انٹرویو ملا تو ضرور ۔ خاصے کی چیز ہوگا۔ ویسے بھی اس ایلیٹ کلاس (اشرافیہ) کے کمپلکسس بھی الگ ہیں اور معیار بھی۔ عزت بے عزتی صرف مڈل کلاس کا مسئلہ ہوتا ہے۔ نچلے غریب طبقے کو اس کے وجود کا بھی علم نہیں ہے۔ اور اوپر والوں کے لیے who cares
  3. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    ترے کوچے سے ہم نکلے ہنگامے کے بعد کسی کو مہمان شاعروں کا ہوش نہ رہا۔ جس کے جہاں سینگ سمائے وہیں چلا گیا۔ اور جو خود اس لائق نہ تھا اسے دوسرے سینگوں پر اُٹھا کے لے گئے۔ کچھ رات کی ہڑبونگ کی خفت، کچھ روپیہ نہ ہونے کے سبب بدانتظامی، بشارت اس لائق نہ رہے کہ صبح شاعروں کو منھ دکھا سکیں۔ مولی مجّن کے...
  4. رضوان

    العربیہ چینل

    یہ ڈاکٹر شیر افگن صاحب پارلیمانی وزیر ہیں۔ پہلے اکبر اعظم کے دور میں پیدا ہوئے تھے اور ملا فیضی انکا نام تھا۔ اتنا کافی نہیں ہے کیونکہ سیاست پر گفتگو ۔۔۔۔۔۔۔ گالیاں دینا میں پسند نہیں کرتا اور اس سے کم میں مدعا ادا نہیں ہوتا۔
  5. رضوان

    العربیہ چینل

    تو کیا پورا پاکستان اس کے خلاف کچھ کر رہا ہے خاموشی نیم رضامندی نہیں ہوتی؟؟؟؟؟ لغاری ، لاشاری، مزاری، میاں، ٹوانے جمالی، ارباب سب ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔ آپ تشریف لائیں گے تو اپنا پاکستان ملاحظہ فرمائیں گے۔ ایک شخصیت ایسی ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں شاید نہ گزری ہو نام بھی ہے شیر افگن...
  6. رضوان

    العربیہ چینل

    قیصرانی بھائی اگر 16 تاریخ کا بی بی سی اردو دیکھیں تو کیا تصویر سامنے آتی ہے؟ دو استانیوں کا قتل ایک صحافی کا قتل توہینِ رسالت کے مبینہ ملزم کا قتل قرآن کی بیحرمتی کے الزام میں قتل (قاتل پورا مجمع ) (جب آج الدعوہ والے تھے تو کل مجھ سے اور آپ سے بھی کوئی ملاں یا شریر شخص اپنی دشمنی نکال سکتا...
  7. رضوان

    (آبِ گم) تبصرے اور تجاویز

    بالکل درست فرمایا آپ نے نئی کتاب شروع کرنے سے پہلے مشورہ کر لیا جائے اور تمام پہلو مدِ نظر رکھ کر چلیں۔
  8. رضوان

    چراغ تلے تبصرے اور جائزے

    چندا اگر سیدھے ہوسکتے تو میں نہ کر دیتا۔ ہمارے وقتوں میں تو کسی ٹرنک یا تختے کے نیچے رکھ دیتے تھے سیدھے ہو جاتے تھے۔ :lol: :lol:
  9. رضوان

    لائبریری پراجیکٹ کی دو کتابوں کی تکمیل

    تکمیل کی خوشی تو وہ جانتا ہے کہ جس نے کی بورڈ توڑ محنت کی ہو۔ بلاشبہ پوری ٹیم یکساں مبارکباد کی مستحق ہے کہ اسقدر عرق ریزی اور لگن سے ان دونوں کتابوں کو مکمل کر کے محفل کی زینت بنایا۔ اسطرح سے نہ صرف یہ کہ محفل کی شان میں اضافہ ہوا بلکہ زاویہ اور زاویہ 2 پوری دنیا میں جہاں کہیں بھی اردو لکھنے...
  10. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    یہ کون حضرتِ آتش کا ہم زبان نکلا اس مین شک نہیں کہ بعضا بعضا شعر بڑا دَم پُخت نکالتا تھا۔ کچھ شعر تو واوعی ایسے تھے کہ میر و آتش بھی ان پر ناز کرتے جس کی ایک وجہ یہ تھی کہ ی انھیں کے تھے! خود کو یکے از تلامیذ الرحمان اور اپنے کلام کو الہامی بتاتا تھا۔ چنانچہ ایک عرصے تک اس کے نیازمند اسی خوش...
  11. رضوان

    امریکہ بمقابلہ اٹلی

    بڑھ چڑھ کر حملے ہو رہے ہیں اور انتہائی پر جوش میچ ہو رہا ہے ۔
  12. رضوان

    (آبِ گم) تبصرے اور تجاویز

    یہی تو کہہ رہا تھا کہ پی ڈی ایف نہیں بن رہا درست طریقے سے کتاب تو صحیح رخ پر تھی مگر فائل میں اس طرح کچھ الٹ پلٹ ہوگئے ہیں۔ ظفری کو بھی ایسی ہی بھیجی ہے اور قیصرانی کو بھی اسی طرح بھیج رہا ہوں بہت وقت لگایا ہے مگر گڑ بڑ ہے۔ کام چل جائے گا یا پھر ؟؟؟
  13. رضوان

    امریکہ بمقابلہ اٹلی

    کل ہالینڈ اور کوسٹاریکا کا عمدہ میچ مِس کیا آج یہ بھی جا رہا ہے۔ ذکریا یہ کھیل بھی رہے ہیں یا صرف گول کرنے پر زور ہے؟
  14. رضوان

    چراغ تلے تبصرے اور جائزے

    بھائی یہ قیصرانی کا پروجیکٹ ہے وہ جانے ان کا کام ہم نے تو عکس فراہم کرنے تھے اس میں بھی دیر ہو گئی گو کہ کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا۔ محب آپ اپنی برکتیں سنبھال کر رکھیں کام آئیں گی۔ کچھ عمل انگیز (catalyst) تعامل کی رفتار بڑھانے میں اور کچھ کم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں لیکن اہمیت تو دونوں کی...
  15. رضوان

    چراغ تلے تبصرے اور جائزے

    قیصرانی ایک باب“ پڑیے گر بیمار“ (تمہارے تو حسبِ حال ہے آجکل) تو بھجواچکا ہوں۔ اگر کچھ مشکل ہو تو پی ڈی ایف فائل بھجواسکتا ہوں۔ باقی ماندہ بھی آج بھجوا دیتا ہوں۔ ایک باب شمشاد بھائی کو بھیج دیتے ہیں اس طرح اس پر کام تیز ہو جائیگا۔ نبیل مقدمہ پہلے ہی لکھ چکے ہیں نیچے کے لنک پر دیکھ لیجیے۔...
  16. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    مگر اس میں پڑتی ہے محنت زیادہ اس کا دعویٰ تھا کہ ایک سو ایک قسم کے پلاؤ پکا سکتا ہوں۔ اور یہ کچھ ایسا غلط بھی نہ تھا۔ بشارت ہر اتوار کو پلاؤ پکواتے تھے۔ سال بھر میں کم از کم باون مرتبہ تو ضرور پکایا ہوگا۔ ہر دفعہ ایک مختلف طریقے سے خراب کرتا تھا۔ صرف وہ کھانے ٹھیک پکاتا تھا جن کو مزید خراب کرنا...
  17. رضوان

    (آبِ گم) تبصرے اور تجاویز

    سکین کر کے آپ کو بھیج دیں گے آپکی والی کتاب تو اب ملتان سے آنے سے رہی۔
  18. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    کئی پشتوں کی نالائقی کا نچوڑ یہ شاعر جو بھونچال لایا، بلکہ جس نے سارا مشاعرہ اپنی مونچھوں پر اٹھالیا، بشارت کا خانساماں نکلا* پرانی ٹوپی اور اُترن کی اچکن کا خلعت اسے گزشتہ عید پر ملا تھا۔ راہ چلتوں کو پکڑ پکڑ کر اپنا کلام سناتا۔ سننے والا داد دیتا تو اسے کھینچ کر لپٹا لیتا۔ داد نہ دیتا تو خود...
  19. رضوان

    (آبِ گم) تبصرے اور تجاویز

    سکین کر لیں گے اس میں کتنا وقت لگتا ہے؟ ملتان اس گرمی میں کون جائے۔
Top