نتائج تلاش

  1. رضوان

    تعارف قیصرانی کا نیا نام

    ان ناموں کی تخریب کی جائے تو وجہ تسمیہ سمجھ میں آتی ہے۔ (لیکن اصلیت کچھ اور بھی ہو سکتی ہے) چک۔ لالہ یعنی لالہ (کھتری یا بھائی) کی بستی۔ سہ یا سیہ والا جو بگڑ کے سہالہ ہوگیا اسی طرح مانک کے نام پر مانک والا یا مانکیالا ۔ چوآ کڑیالہ، چوآ چشمے کو کہتے ہیں اور زیادہ تر چشمے سادھوؤں اولیاء کی...
  2. رضوان

    مبارکباد زبیر کو سالگرہ مبارک

    یہ دو بچے پہلے بھی دائیں بائیں موجود ہوتے تھے۔ بلکہ آبِ گم اور تاریخ کی تلاش کے لکھنے میں انہوں نے کافی مدد بھی کرائی۔ یہ مجھے اچھی طرح سے جانتے ہیں یہ اور بات ہے کہ انہوں نے مجھ سے کافی کچھ چھپایا ہوا ہے جیسا میں نے ان کے دادا سے چھپایا ہوا تھا :wink: بہت بہت شکریہ محب اس محبت اور اپنائیت کا۔
  3. رضوان

    شہر کا نام بتائیں

    اسکندرون۔ ترکی کا شہر ساحل سمندر اور شام کے قریب واقع ہے ایک خوبصورت سیاحتی مقام۔ یہ بھی اسکندر اعظم کے نام سے معنوں ہے۔
  4. رضوان

    گانوں کا کھیل

    گوری تیرا گاؤں بڑا پیارا میں تو گیا مارا آکے یہاں رے آکے یہاں رے جی کرتا ہے مور کے پاؤں ۔۔۔۔۔ ط سے
  5. رضوان

    تعارف قیصرانی کا نیا نام

    قیصرانی کی بات حقیقت سے قریب محسوس ہوتی ہے اب “ڈیرہ نواب“ کا پشتو سے کیا تعلق یہ تو بہاولپور کے قریب ہے۔ ڈیرہ ہندکو، سرائیکی اور پنجابی میں (دیرہ) بیٹھک یا فارم ہاؤس(شہر یا گاؤں سے باہر کھیتوں میں بنے گھر) کو کہتے ہیں۔ شاید پشتو میں بھی انہی معنوں میں استعمال ہوتا ہو۔ پڑاؤ کے لیے بھی ڈیرہ کا...
  6. رضوان

    شہر کا نام بتائیں

    نیرون کوٹ۔ حیدرآباد سندھ کا پرانا نام تالپوروں کلھوڑوں کے دور میں دارالسلطنت کسی زمانے میں پاکستان کا دوسرا بڑا صنعتی شہر اور اب ۔۔۔۔۔۔جانے کس کی نظر کھا گئی اجڑتے شہروں کو دیکھنا ہو تو ایک مثال
  7. رضوان

    مبارکباد زبیر کو سالگرہ مبارک

    آخر اس نے آکر بھانڈا پھوڑ ہی دیا لیکن “ماوراء آنٹی“ میں پہلے ہی بندوبست کرچکا ہوں اور تمہارے پیغام کا اقتباس محفوظ ہو چکا :lol: اب پچھتائے کیا ہوت اب پیغام ایڈٹ کرنے سے کیا ہوگا؟
  8. رضوان

    مبارکباد زبیر کو سالگرہ مبارک

    دیکھیں سیانوں (اصلی والے) نے اسی وجہ سے کہا ہے کہ دوسروں کو خوشیوں میں شریک کرنے سے خوشیاں بڑھتی ہیں اور دکھوں کو شیئر کرنے سے دکھ کم ہوتا ہے۔ مبارکباد اور بہت مشکور ڈھائی گھنٹے ہی تو باقی ہیں اور بجائے ای کارڈ بھیجنے کے یہ کتنی عمدہ بات ہے کہ ہم سب کو اس خوشی میں شریک کرلیں۔ (پاکستان میں تو...
  9. رضوان

    تبصرے انتخابِ کلام میر دیوانِ اول

    ابھی تبصرے کا دھاگا کھولنے ہی والا تھا کہ آپ نے خود یہ جام بھی اٹھا لیا۔ میر کے کلام کی کمی تو پہلے ہی سے محسوس کی جارہی رہی تھی۔ آپ کی کوششیں شاندار ہیں۔ اس طرح سے اردوویب کو ایک اور امتیاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔
  10. رضوان

    ’ہماری اردو‘ ایک نئی فورم

    بالکل ہوبہو اردوویب کی چھوٹی بہن معلوم ہورہی ہے۔ بعض جملے اور عنوانات بھی ایک سے ہیں۔ اگر اسی کا نام اردو کی خدمت و ترویج ہے تو کیا کہنے صاحب پھر نقالی اور چربہ سازی کی تعریف نئے سرے سے کرنی پڑے گی۔ خالی رنگ بدلنے سے تاثر تو نہیں بدلتا ۔ نئے لوگوں کو متحرک کریں تو اچھی بات ہے۔
  11. رضوان

    مبارکباد زبیر کو سالگرہ مبارک

    شکریہ فرزانہ جزبات کو زبان دینے کے معاملے میں مجھے کورا ہی سمجھیں لیکن میرے بچے مجھے خوب سمجھتے ہیں۔(انکی ماں کو شکایت ہی رہتی ہے ) زکریا بہت بہت شکریہ مزوں کے متعلق تو اتنا ہی کہ کاش ہم اپنے بچوں کے بچے ہوتے پھر بتاتے کس بھاؤ بکتی ہے۔ ہم لوگ کچھ جلدی پیدا ہو گئے 20 تیس سال :wink:
  12. رضوان

    فرزانہ صاحبہ کی واپسی

    نہیں بھئی ابھی وہ وقت نہیں پرانے زمانے کی دیسی غزائیں کھا رکھی ہیں۔ پھر جدید دور کے سر اور کندھا شیمپو کی برکت ہے۔ لیکن مفت ملے تو برا کیا ہے؟
  13. رضوان

    مبارکباد زبیر کو سالگرہ مبارک

    آمین اعجاز صاحب یہ ساری مبارکبادیں وہ خود ہی آکر وصول کرے گا انشاءاللہ۔ ماوراء اب ایڈٹ کرنے کی نہیں ہورہی اور سچ بتاؤں تو مجھے تم سے یہی امید تھی۔ ایکبار پھر شکریہ یہ تمہارے خلوص کی نشانی ہے اس کو رہنے دو قطعاً کچھ غلط نہیں ہے۔
  14. رضوان

    مبارکباد زبیر کو سالگرہ مبارک

    اتنا عمدہ اور اتنا خوبصورت کیک بہت بہت شکریہ ماوراء آنٹی؟ :lol: ویسے یہ اس کی دوسری سالگرہ نہیں ہے۔ دو سال سے تو وہ ہم سے دور ہے۔
  15. رضوان

    فرزانہ صاحبہ کی واپسی

    کتنی وگیں تیار کر وا رکھیں ہیں :roll:
  16. رضوان

    مبارکباد زبیر کو سالگرہ مبارک

    شکریہ نبیل اور قیصرانی ہم سے تو دور ہی بیٹھا ہے نا۔ یو کے میں لیکن بسا ہوا دل میں ہے۔ کیک گھر پر بھی کٹے گا اور اس کے حصے کا منجمدکر کے رکھ دیا جائے گا۔
  17. رضوان

    [ زاویہ 2 ] تبصرے اور تجاویز

    پرائے گھر میں بیٹھ کر میرا منھ نہ کھلواؤ۔ اپنے دھاگے پے تمہیں بے نقط سناؤں اور سنوں گا۔ یہاں یہ لوگ سنیں گے تو کیا کہیں گے :shock:
  18. رضوان

    مبارکباد زبیر کو سالگرہ مبارک

    23 تاریخ کو میرے بیٹے زبیر کی سالگرہ ہے۔ یہ دوسری سالگرہ وہ ہم سب گھر والوں سے دور منا رہا ہے۔ میری جانب سے اسکی امی، عمیر عمیرہ، منیزہ کی جانب سے بہت بہت مبارک خدا تمہیں خوشیاں اور کامرانیاں دے، زندگی میں کامیابیاں تمہارے قدم چومیں۔ جون میں جب تم آؤ گے تو دھوم دھام سے تقریب منائیں گے۔ جانے...
  19. رضوان

    [ زاویہ 2 ] تبصرے اور تجاویز

    منصور صاحب آپ کو خود کیا دار سے ڈر لگتا ہے جو کارنامے آپ انجام دیتے ہیں اور سر اونچے محب کرتے ہیں ؟ ٹیم کو کچی سی مبارکباد کیوں کہ ابھی تو کام جھگڑے میں ہی ہے نا کہ پورا ہوا کہ نہیں
  20. رضوان

    تعارف قیصرانی کا نیا نام

    غازی خان اور اسماعیل خان دونوں بھائی تھے ویسے دونوں میں کتنا فاصلہ ہے؟ ڈیرہ پھلاں دا سہرہ کون سا والا ہے؟ :?
Top