نتائج تلاش

  1. رضوان

    [ زاویہ 2 ] تبصرے اور تجاویز

    کاش میں نظر لگا سکتا اس جناتی ٹیم کو یا کم ازکم مجھے کالی زبان ہی ملی ہوتی پھر دیکھتا کس زاویے پر جشن مناتے ہیں یہ لوگ۔۔۔۔۔ کاش
  2. رضوان

    پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا (قیامت سے قیامت تک)

    ضرور ضرور میں خود بھی اپنے بارے میں لکھنا شروع کر رہا ہوں “ میرا بچپن“ تاکہ کل کلاں اگر میں بڑا آدمی بن جاؤں (چالیس کی طرف جارہا ہوں امید تو ہے) تو مورخ اور مقالہ جات لکھنے والوں کو پریشانی نہ ہو۔ ویسے بھی زیادہ کھدیڑنے سے بڑے آدمیوں کی پوست اتر جاتی ہے اندر سے ایک بونا برآمد ہوتا ہے۔ اور دوسرا...
  3. رضوان

    پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا (قیامت سے قیامت تک)

    نبیل آج کل کیا گھر بہت یاد آرہا ہے؟ یا چھٹیوں کا پروگرام ہے۔ مجھے یہ دورہ اسوقت پڑتا تھا جب دوستوں کی بے طرح یاد آتی تھی شاید آپ کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ نیلے نیلے امبر پر چاند جب چھائے یہ بول ہاتھ پکڑ کر دور کہیں میں لے جاتے ہیں ۔۔۔۔ پھر چھو کر میرے من کو کیا تونے کیا اشارہ
  4. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    بھکشوؤں کی فینٹسی مول گنج کا ذکر اوپر کی سطور اور کانپور سے متعلق خاکوں میں جا بجا، بلکہ جا و بے جا آیا ہے۔ اس محلے میں طوائفیں رہتی تھیں۔ لٰہزا تھوڑی سی معذرتی وضاحت ضروری معلوم ہوتی ہے۔ یہ بشارت کا دلپسند موضوع ہے، جس سے ہمارے قارئین واقف و منغص ہو چکے ہوں گے۔ وہ ہِر پھر کے اس کے ذکر اذکار سے...
  5. رضوان

    آبِ گم (دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ)

    جو پیدا کسی گھر میں ہوتی تھی دختر حکیم احسان اللہ تسلیم کا دعویٰ تھا کہ امارت، طبابت اور شاعری انہیں ورثے میں ملی ہے۔ البتہ اوّل الذکر میں نمایاں کمی کا کھلے دل سے اعتراف کرتے تھے۔ ان کے دادا حکیم احتشام حسین رعنا کی قنوج میں اتنی بڑی زمینداری تھی کہ ایک نقشے میں نہیں آتی تھی! اس کا ذکر بڑے فخر...
  6. رضوان

    مبارکباد ثناء اللہ بھائی کی شادی

    ثناء بھائی بہت بہت مبارک ہو آپ دونوں کو زندگی کی خوشیاں اور خدا کرے آپ دونوں ایک دوسرے کی ثنا خوانی کرتے ہوئے زندگی بِتائیں۔ ہم دونوں کی طرح
  7. رضوان

    سعودیہ یا تونس

    تیونس کی ٹیم دوسرے نصف میں بجھی بجھی دکھائی دی بس آخر میں تھوڑا اسپارک کیا ہے ۔
  8. رضوان

    سعودیہ یا تونس

    تیونس نے برابر کردیا۔۔۔۔۔۔۔آخری لمحوں میں اب دیکھیے کیا ہو
  9. رضوان

    سعودیہ یا تونس

    سعودیہ نے ایک اور گول اسکور کر دیا ایک خوبصورت -----------------------------------------------------------------گول
  10. رضوان

    سعودیہ یا تونس

    تیونس تھک گئی ہے سعودیہ کے پے در پے حملے ہوں رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کو باہر بھیج کے صرف دونوں ٹیموں کے کوچز کا میچ ہونا چاہیے۔
  11. رضوان

    سعودیہ یا تونس

    سعودیہ نے گول برابر کر دیا
  12. رضوان

    سعودیہ یا تونس

    تیونس کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے ساتھ ہی ایسی ٹیم جو کافی آگے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سعودی کوچ کانوں سے ریڈیو لگائے چیخ چیخ کر ہدایات دے رہا ہے چارسال تک کیا سکھاتے رہے تھے جو اب بتا رہے ہو۔
  13. رضوان

    لاگی تم سے من کی لگن

    نبیل بہت عمدہ بڑی خوشی ہوئی۔ یہ راگ نِبھاگیا ہے جب اسٹاک مارکیٹ بیٹھ جائے تو رندھے ہوئے گلے سے گاتے ہیں۔ بھرم بھی رہ جاتا ہے اور راگ بھی ہو جاتا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ پر کیا اثر ہوتا ہے اس کے لیے تحقیق ہو رہی ہے۔
  14. رضوان

    ماچس

    کہتے ہیں نہ نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج کل لگتا ہے ہر دوسرا ڈرامہ ایک ڈرامہ ہے۔ سٹار پلس کی اقتداء میں سر بسجود ہیں تمام پاکستانی چینل۔ پی ٹی وی نے ایک پروگرام شروع کیا ہے رات گئے۔ خاصی رفتار سے مقبولیت پکڑ رہا ہے۔ اس میں ایک ادیب یا شاعر کے ساتھ ایک گلوکار ہوتا ہے روز نئی جوڑی...
  15. رضوان

    گانوں کا کھیل

    دردِ دل جس نے دیا اس سے گلہ کوئی نہیں خ
  16. رضوان

    مبارکباد ایک خاص اطلاع سابقہ ایک عام سی اطلاع

    معذرت میں سمجھا اپنی بات۔۔۔۔ چلیں چھوڑیں :roll:
  17. رضوان

    تعارف میں نعیم ا ختر ہوں۔

    خوش آمدید نعیم صاحب محفل میں آپ کی شرکت باعثِ مسرت ہے۔ مزید کچھ معلومات بہم پہنچائیں گے کہ کیا شغل اشغال ہیں دلچسپیاں اور کام کی نوعیت۔ شکریہ
  18. رضوان

    مبارکباد ایک خاص اطلاع سابقہ ایک عام سی اطلاع

    لو بھئی مہندی کے گانے دوبارہ شروع کرو۔۔۔۔۔
  19. رضوان

    ~ الیکشن 2006 ~

    اب تو راجہ صاحب نے دونوں کو خدا کا واسطہ دے دیا ہے اس سے زیادہ بھی کچھ ہے؟؟؟؟؟؟
Top