آپ کی نشاندہی درست ہے۔ لیکن یہاں مسئلہ تھوڑا مختلف ہے۔ در اصل کچھ ہندی افعال میں مشتقاتِ مصدر میں بحالت امر اور ماضی مطلق میں صورتحال بدل جاتی ہے۔ اور اس طرح اساتذہ نے چند تصرفات مزید جائز رکھے ہیں۔ ”کرنا“ سے ماضی ”کیا“ اب لازم ہے کرنا سے ”کرا“ ہونا تھا لیکن ”کیا“ ہوا اس کے الف کو بھی اصلی سمجھا...