نتائج تلاش

  1. مزمل شیخ بسمل

    مدد درکار ہے

    اسد بھائی نے درست کہا۔ اردو بلاگز کے لئے ٹیمپلیٹ سادہ سے سادہ بہتر ہوتی ہے۔ سلائڈ اور ڈائنامک ٹیمپلیٹ اردو بلاگز کے لئے موافق نہیں۔
  2. مزمل شیخ بسمل

    جاوید اختر جسم دمکتا، زلف گھنیری - جاوید اختر

    جی۔ ہندی الفاظ میں رائے مخلوط التلفظ کا وزن نہیں ہوتا۔ جیسے ہا اور یائے مخلوط التلفظ۔ پریم، پرینڑا، پرتوی اور پریوگ وغیرہ۔
  3. مزمل شیخ بسمل

    بحر کی تبدیلی کے بعد

    صرف وزن کی بات کرتا ہوں: صاف ستھرا اسقدر دیکھو وہ مکاں بھی تو نہیں تھا اس کا اپنے دل پہ کچھ اتنا دھاں بھی تو نہیں تھا //پہلے مصرعے میں ”وہ“ وزن سے زائد ہے۔ شاید ٹائپو ہوگا۔ دوسرے مصرعے میں دھیان غلط باندھا ہے۔ اب زمیں پاؤں تلے سے ہی نکلتی جا رہی تھی اب مرے سر پہ کھڑاوہ آسماں بھی تونہیں تھا...
  4. مزمل شیخ بسمل

    غزل.. ہماری تقریباً پہلی غزل.. جو راتیں خوش گزرتی تھیں وہ راتیں اب نہیں باقی..

    جی جناب۔ ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں۔ :):)
  5. مزمل شیخ بسمل

    غزل.. ہماری تقریباً پہلی غزل.. جو راتیں خوش گزرتی تھیں وہ راتیں اب نہیں باقی..

    بھئی ہم نے تو پہلے ہی وضاحت کردی ہے کہ آپ لے لیجئے ہم واپسی کا تقاضہ ہی نہیں کرتے۔ :)
  6. مزمل شیخ بسمل

    غزل.. ہماری تقریباً پہلی غزل.. جو راتیں خوش گزرتی تھیں وہ راتیں اب نہیں باقی..

    بھیا فروخت کی بات نہ کریں۔ آپ ہم سے ادھار لے لیجئے۔ اپنی فرصت کے مطابق مطالعہ فرمائیں۔ اور جب جی چاہے تو لوٹا دیجئے گا۔ :) ہم آپ سے تقاضا نہیں کریں گے۔ کہیے کیا کہتے ہیں؟
  7. مزمل شیخ بسمل

    غزل.. ہماری تقریباً پہلی غزل.. جو راتیں خوش گزرتی تھیں وہ راتیں اب نہیں باقی..

    بھائی انہی دنوں بڑی محنت کے بعد ملی تھی۔ تین گنہ قیمت دے کر حاصل ہوئی اور اللہ کی کرنی دیکھو کہ جس دن میں نے تمام جلدیں خرید لیں اس کے دوسرے دن ہی ہمیں فضلی والوں نے فون کر کے کہا کہ آپ کی بحر الفصاحت آگئی ہے۔ لیکن صرف دوسری اور تیسری جلد ہے۔ :) تو ہم ان سے جلد دوم لے آئے تھے۔ اس طرح ہمارے پاس...
  8. مزمل شیخ بسمل

    غزل.. ہماری تقریباً پہلی غزل.. جو راتیں خوش گزرتی تھیں وہ راتیں اب نہیں باقی..

    آپ کے الفاظ ہی کافی ہیں جناب۔ :) دیکھیں کیا رہتا ہے اس کتاب کا۔ کچھ نہ کچھ تو ہو ہی جائے گا۔
  9. مزمل شیخ بسمل

    غزل.. ہماری تقریباً پہلی غزل.. جو راتیں خوش گزرتی تھیں وہ راتیں اب نہیں باقی..

    ارادہ نہیں۔ مکمل نیت ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ کام میرے اکیلے کے بس میں نہیں۔ اگر اکیلے کرنے بیٹھا تو بہت لمبا عرصہ درکار ہے۔ ایک ساتھی درکار ہے جو اس کام میں ہاتھ بٹا سکے۔ بحر الفصاحت کی ٹائپنگ کے حوالے سے۔
  10. مزمل شیخ بسمل

    غزل.. ہماری تقریباً پہلی غزل.. جو راتیں خوش گزرتی تھیں وہ راتیں اب نہیں باقی..

    انشا اللہ۔ بہت کچھ کرنے کا ارادہ ہے یار۔ لیکن کچھ چیزیں ایسی حائل ہیں جن کی وجہ سے بہت سے کاموں میں رکاوٹیں ہیں۔ کیا کیا جائے، ان کا حل سمجھ نہیں آتا۔
  11. مزمل شیخ بسمل

    غزل.. ہماری تقریباً پہلی غزل.. جو راتیں خوش گزرتی تھیں وہ راتیں اب نہیں باقی..

    یار میں خود کو ابھی اس قابل نہیں سمجھتا کہ عروض پر کوئی کتاب لکھوں۔ :) البتہ میرا کچھ دنوں سے ارادہ ہے کہ بحر الفصاحت جلد دوم حصۂ عروض و قافیہ کی شرح اور تعلیقات کو ترتیب دوں، اور اس میں خذ ما صفا ودع ما کدر کا کام کیا جائے۔
  12. مزمل شیخ بسمل

    طالب علموں میں نقل مقاری اور اسکے نقصانات

    حقیقت یہی ہے۔ ہم اگر قابلیت کو نمبرات پر ترجیح دیں، سبق سمجھنے کو یاد کرنے پر ترجیح دیں اور اے پلس گریڈ کی کوشش کی بجائے طالب علم کو علم دیا جائے تو بہت کچھ بدل سکتا ہے۔ ہمارے اسکول کے نصاب زیادہ تر انگریزی میں ہوتے ہیں اور میٹرک یا انٹر پاس لوگوں میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو انگریزی مبادیات سے...
  13. مزمل شیخ بسمل

    براےَ تقطیع!

    بات یہ ہے کہ ہر اہل پہلے نا اہل ہی ہوتا ہے۔ اور ہم تو نا اہل ہی پیدا ہوئے تھے۔ اور اب تک نا اہل ہی ہیں۔ وہ تو چند رٹی رٹائی باتیں محفل میں پھینک کر خوش ہو جاتے ہیں اور دوسروں کو بھی خوش کردیتے ہیں۔ :) :) :) جو تھوڑی بہت صلاحیتیں تھیں وہ بھی پچھلے دو سالوں میں جاتی رہیں۔۔۔ ورنہ: کسی کا عشق، کسی...
  14. مزمل شیخ بسمل

    غزل برائے اصلاح

    یار اسامہ آپ ہی ہیں۔ :daydreaming::daydreaming::daydreaming:
  15. مزمل شیخ بسمل

    غزل برائے اصلاح

    شکر ہے۔ :) اب آپ اپنے اس مصرعے کو بھی اسی آہنگ میں پڑھیں جسے میں نے مفاعیلن چار بار پر موزوں کہا تھا۔ :) اب ہمیں اسی طرح کی کچھ آرٹسٹک چیز کا انتظار رہے گا۔ اور پھر ہم اسے محمد اسامہ سَرسَری بھائی کی آواز میں ریکارڈ کروا کر محفل پر لگائیں گے۔ :)
  16. مزمل شیخ بسمل

    براےَ تقطیع!

    بھائی حقیقت حال یہ ہے کہ میں جب یہاں آیا تو مجھے عروض سے واقفیت تو دور، نام تک نہیں معلوم تھا کہ ایسی بھی کوئی چیز دنیا میں موجود ہے۔ میں تو اقبال کے ایک شعر ستاروں سے آگے جہاں۔۔۔الخ کی تقطیع دھونڈ رہا تھا تو گوگل کی بدولت یہاں آ گرا۔ اور مذکورہ بالا غزل ہمارے دور جہالت کی ہے۔ جب ہمیں عروض اور...
  17. مزمل شیخ بسمل

    غزل برائے اصلاح

    یہ وزن کے پیمانے ہیں، اس سے الفاظ اور حروف کو ناپ کر شعر کہا جاتا ہے۔ اور ہر مصرع ایک ہی وزن پر ہوتا ہے۔ اسی ناپ تول کے بعد جو شعر سامنے آتا ہے اسے کلامِ موزوں کہا جاتا ہے۔ موزوں یعنی دو مصرعے جو ہم وزن ہوں، ایک ہی وزن پر ہوں۔ وزن میں آئے بغیر دو جملے، فقرے یا دو لائینیں شعر کہلانے کی حقدار نہیں...
Top