نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    فالٹ لائینز کو پہچانیے

    بہت عمدہ خلیل بھائی۔ فالٹ لائینز کو پہچاننا ضروری مگر مشکل کام ہے اور ہم مشکل کام سے کتراتے ہیں اس لیے پتلی گردن ڈھونڈتے ہیں۔اور فالٹ اپنی جگہ موجود رہتا ہے۔ :)
  2. محمد تابش صدیقی

    یہ ہو تم ۔۔۔۔ از قلم نیرنگ خیال

    لاجواب تحریر کتنا آساں ہے آئینہ رکھنا کتنا مشکل ہے آئینہ تکنا
  3. محمد تابش صدیقی

    انڈیا کا دورہ آسٹریلیا

    سنا ہے کہ ٹم پین نے اکملیت بھی دکھائی ہے۔
  4. محمد تابش صدیقی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    ان کی محفل سجی رہے یونہی ایسے خوابوں کا اختتام نہ ہو
  5. محمد تابش صدیقی

    دنیا بھی عجب قافلۂ تشنہ لباں ہے-ہر شخص سرابوں کے تعاقب میں رواں ہے٭انور مسعود

    دنیا بھی عجب قافلۂ تشنہ لباں ہے-ہر شخص سرابوں کے تعاقب میں رواں ہے٭انور مسعود
  6. محمد تابش صدیقی

    انور مسعود۔ غزل۔ دُنیا بھی عجب قافلہ تشنہ لباں ہے۔

    دنیا بھی عجب قافلۂ تشنہ لباں ہے ہر شخص سرابوں کے تعاقب میں رواں ہے تنہا تری محفل میں نہیں ہوں کہ مرے ساتھ اک لذتِ پابندیِ اظہار و بیاں ہے جو دل کے سمندر سے ابھرتا ہے، یقیں ہے جو ذہن کے ساحل سے گزرتا ہے، گماں ہے پھولوں پہ گھٹاؤں کے تو سائے نہیں انورؔ آوارۂ گلزار نشیمن کا دھواں ہے ٭٭٭ انور مسعود
  7. محمد تابش صدیقی

    تاسف معروف شاعر اور دانشور نصیر ترابی انتقال کر گئے۔

    معروف شاعر اور دانشور نصیر ترابی انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون نصیر ترابی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی ہے ۔ نصیر ترابی معروف عالم دین علامہ رشید ترابی کے بیٹے تھے۔ان کی عمر 75 برس تھی۔
  8. محمد تابش صدیقی

    اپنی ہستی کا شناسا نہیں دیکھا کوئی-ورنہ دیواروں پہ آئینے تو گھر گھر دیکھے٭انور مسعود

    اپنی ہستی کا شناسا نہیں دیکھا کوئی-ورنہ دیواروں پہ آئینے تو گھر گھر دیکھے٭انور مسعود
  9. محمد تابش صدیقی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    آگاہی کو آگہی کر دیں تو روانی بہتر ہو جائے گی۔
  10. محمد تابش صدیقی

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    اتنے دھیمے مزاج کی غزل ہے کہ پیروڈی بھی کاٹ دار نہ ہو سکی۔ :)
  11. محمد تابش صدیقی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    یہ کارِ تلخ سہی، پر بہت ضروری ہے خود آگہی کا نتیجہ خدا شناسی ہے
  12. محمد تابش صدیقی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    اپنا پندار ٹوٹ جائے گا خود سے ملیے کبھی اکیلے میں
  13. محمد تابش صدیقی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    سطح مرتفع پوٹھوہار کی طرح ہے۔ :) کہیں لگتا ہے کہ کافی بہتری آ گئی ہے، مگر اگلے ہی شعر میں بات کہیں اور پہنچ جاتی ہے۔ مزید رولر پھیرنے کی ضرورت ہے۔ :)
  14. محمد تابش صدیقی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    نیا مصرع بھی پرانے مصرع والی بحر پر ہی ہے۔ دوسری بات یہ کہ شعر کا مفہوم مبہم نہ ہو، واضح ہو اور بات مکمل ہو رہی ہو۔ اسے جانچنے کا طریقہ یہ ہے کہ شعر کو نثر کی صورت میں پڑھ کر دیکھیں کہ کیا بات درست طریقہ سے مکمل ہو رہی ہے؟
  15. محمد تابش صدیقی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    مصرع کو بحر کے ارکان کے مطابق توڑ کر تولا کیجیے جیسے فاعلاتن = ناروا ظل فعلاتن = م سِ چلتی فعلاتن = ہِ حکومت فعلن = پھر بھی اب دوسرا مصرع اس کے مطابق ہی ہونا چاہیے۔ جو موجودہ صورت میں بھی نہیں ہے۔
  16. محمد تابش صدیقی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    آپ کا پہلا مصرع اس بحر میں ہے فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن اور دوسرا مصرع اس بحر میں ہے مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن کسی ایک مصرع کو تبدیل کر لیجیے
Top