نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    ایک تو کام ایسا کر جاؤ نام کرتے ہوئے امر، جاؤ
  2. محمد تابش صدیقی

    ایک تاریخ مقرر پہ تو ہر ماہ ملے عمیر نجمی

    کتنوں کو تو تنخواہ بھی وقت پر نہیں ملتی۔ ضرور کسی اچھے ادارے میں عمیر نجمی صاحب ملازمت کرتے ہیں۔ :) آج کل کے شعرا میں عمیر نجمی بہتر لکھنے والوں میں سے ہیں۔ :)
  3. محمد تابش صدیقی

    کرکٹ کا بہترین کپتان کون؟

    اب سطحیت ہمارے اندر گہرائی تک اتر چکی ہے۔ :)
  4. محمد تابش صدیقی

    الحمد للہ

    الحمد للہ
  5. محمد تابش صدیقی

    کرکٹ کا بہترین کپتان کون؟

    ویسے ایک سوشل میڈیا پول کو اتنا سنجیدہ لیا جا رہا ہے کہ بی بی سی پر بھی آرٹیکل آ گیا۔ کمال ہے۔ :)
  6. محمد تابش صدیقی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    یہاں مسئلہ ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا۔ اس تغیر کی اجازت نہیں ہے غالباً۔ :) یوں ہو سکتا ہے فعلن فعلن ۔۔۔ وہ مے رے خا فعلن فعلن ۔۔۔ بو مے کل شب فعْلْ فعْولن ۔۔۔سر خ سِ چوڑی فعلن فع ۔۔۔ لے آ یا اور یہ مصرع درست ہے کیا مے فعلن را یہ فعلن خواب فعل ہِ سچا فعولن کیا اس فعلن کی تع فعلن بیر فعل وصال فعول
  7. محمد تابش صدیقی

    غزل: اسے تو پاسِ خلوصِ وفا ذرا بھی نہیں ٭ انور مسعود

    اسے تو پاسِ خلوصِ وفا ذرا بھی نہیں مگر یہ آس کا رشتہ کہ ٹوٹتا بھی نہیں گھرے ہوئے ہیں خموشی کی برف میں کب سے کسی کے پاس کوئی تیشۂ صدا بھی نہیں مآلِ غنچہ و گل ہے مری نگاہوں میں مجھے تبسم‌ِ کاذب کا حوصلہ بھی نہیں طلوعِ صبحِ ازل سے میں ڈھونڈتا تھا جسے ملا تو ہے پہ مری سمت دیکھتا بھی نہیں مری...
  8. محمد تابش صدیقی

    غزل: کب تلک یوں دھوپ چھاؤں کا تماشا دیکھنا ٭ انور مسعود

    کب تلک یوں دھوپ چھاؤں کا تماشا دیکھنا دھوپ میں پھرنا، گھنے پیڑوں کا سایا دیکھنا ساتھ اس کے کوئی منظر، کوئی پس منظر نہ ہو اِس طرح میں چاہتا ہوں اُس کو تنہا دیکھنا رات اپنے دیدۂ گریاں کا نظارہ کیا کس سے پوچھیں، خواب میں کیسا ہے دریا دیکھنا اس گھڑی کچھ سوجھنے دے گی نہ یہ پاگل ہوا اک ذرا آندھی...
  9. محمد تابش صدیقی

    اردو محفل کی مفت ٹیوشن اکیڈمی

    ٹیوشن سنٹر میں اساتذہ پر چھوڑا تو سارے ہی پڑھنے پڑیں گے۔
  10. محمد تابش صدیقی

    اردو محفل کی مفت ٹیوشن اکیڈمی

    عدنان بھائی کو بلا مقابلہ پرنسپل منتخب کیا جائے۔ ورنہ میں نہیں پڑھوں گا۔
  11. محمد تابش صدیقی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    صلاح لو آپ کا بھی راستہ ہموار ہو گیا یعنی یہ شعر واہ کا حقدار ہو گیا
  12. محمد تابش صدیقی

    کتنا آسان ہے تائید کی خو کر لینا-کتنا دشوار ہے اپنی کوئی رائے رکھنا٭انور مسعود

    کتنا آسان ہے تائید کی خو کر لینا-کتنا دشوار ہے اپنی کوئی رائے رکھنا٭انور مسعود
  13. محمد تابش صدیقی

    غزل: سوچنا، روح میں کانٹے سے بچھائے رکھنا ٭ انور مسعود

    سوچنا، روح میں کانٹے سے بچھائے رکھنا یہ بھی کیا سانس کو تلوار بنائے رکھنا راہ میں بھیڑ بھی پڑتی ہے، ابھی سے سن لو ہاتھ سے ہاتھ ملا ہے تو ملائے رکھنا کتنا آسان ہے تائید کی خو کر لینا کتنا دشوار ہے اپنی کوئی رائے رکھنا کوئی تخلیق بھی تکمیل نہ پائے میری نظم لکھ لوں تو مجھے نام نہ آئے رکھنا اپنی...
  14. محمد تابش صدیقی

    غزل: میں جرمِ خموشی کی صفائی نہیں دیتا ٭ انور مسعود

    میں جرمِ خموشی کی صفائی نہیں دیتا ظالم اسے کہیے جو دہائی نہیں دیتا کہتا ہے کہ آواز یہیں چھوڑ کے جاؤ میں ورنہ تمہیں اذنِ رہائی نہیں دیتا چرکے بھی لگے جاتے ہیں دیوارِ بدن پر اور دستِ ستمگر بھی دکھائی نہیں دیا آنکھیں بھی ہیں، رستا بھی، چراغوں کی ضیا بھی سب کچھ ہے مگر کچھ بھی سجھائی نہیں دیتا اب...
  15. محمد تابش صدیقی

    بس یونہی اک وہم سا ہے واقعہ ایسا نہیں ۔ انور مسعود

    بس یونہی اک وہم سا ہے واقعہ ایسا نہیں آئنے کی بات سچی ہے کہ میں تنہا نہیں بیٹھیے! پیڑوں کی اترن کا الاؤ تاپیے برگِ سوزاں کے سوا درویشں کچھ رکھتا نہیں اف چٹخنے کی صدا سے کس قدر ڈرتا ہوں میں کتنی باتیں ہیں کہ دانستہ جنہیں سوچا نہیں اپنی اپنی سب کی آنکھیں، اپنی اپنی خواہشیں کس نظر میں جانے کیا...
  16. محمد تابش صدیقی

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    پایانِ سفر نیست
  17. محمد تابش صدیقی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    مسئلہ موجود ہے پھول نہیں بیٹھ رہا اس وزن میں
  18. محمد تابش صدیقی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    گرانی دیکھ کر ہر اک دکاں میں طبیعت میں گرانی بڑھ گئی ہے
  19. محمد تابش صدیقی

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    کافی عرصہ قبل انور مسعود صاحب کا کچھ سنجیدہ کلام نظر سے گزرا تھا۔ تب سے ہی خواہش تھی کہ ان کا سنجیدہ کلام ڈھونڈ کر پڑھا جائے۔ پچھلے دنوں اتفاق سے فیس بک پر اشتہار نظر سے گزرا کہ کلیاتِ انور مسعود حاصل کیجیے۔ تو جناب بغیر مزید وقت ضائع کیے آرڈر کر دیا۔ اور 4 دن بعد یہ خوبصورت گلدستہ میرے پاس...
  20. محمد تابش صدیقی

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    کلی کھلے بغیر ہی مرجھا گئی، یعنی ملاقات کے بغیر ہی جدائی ہو گئی۔ :)
Top