نتائج تلاش

  1. محمد خرم یاسین

    وہ آئے گا۔۔۔وہ ضرور آئے گا، اس نے وعدہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔

    آپ اس سے شاید اتفاق نہ کریں یہ واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ اور وقار علی صاحب کے مطابق "تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی" میں متفق ہوں۔ 2006 میں جب سروس کا آغاز کیا تو ان واقعات کی تعداد اتنی نہ تھی جتنی 2016 میں سروس چھوڑنے کے ہوچکی تھی۔ ہر روز ایسے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔
  2. محمد خرم یاسین

    وہ آئے گا۔۔۔وہ ضرور آئے گا، اس نے وعدہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔

    الحمد للہ۔ یہ بالکل سچا واقعہ ہے۔ بلا مبالغہ کہہ سکتا ہوں کہ ریسکیو لائف کے دوران ایسے سینکڑوں واقعات خود دیکھے۔ اللہ تعالیٰ سب کے حال پر رحم فرمائے۔ آمین ۔
  3. محمد خرم یاسین

    وہ آئے گا۔۔۔وہ ضرور آئے گا، اس نے وعدہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔

    گزشتہ سروس سے ایک قصہ ایمبولینس نے بریک لگائی اور ہم دونوں دوست بڑی پھرتی سے مریض کی جانب بڑھے۔ دوست کے ہاتھ میں ایمرجنسی بیگ بھی تھا۔ اس کے قریب پہنچے تو معلوم ہوا کہ وہ مریضہ ہے۔ نہایت نحیف اور جان کنی کے عالم میں مبتلا جواں سال مریضہ۔ اس کے گرد کچھ خواتین کھڑی تھیں جو شکل سے کم اور اپنے انداز...
  4. محمد خرم یاسین

    مفروضہ

    خوبصورت تحریر۔
  5. محمد خرم یاسین

    مفروضہ

    تحریر کے آغاز سے لگا آپ بھی کوئی مفروضہ قائم کرنے لگے ہیں :) :):)
  6. محمد خرم یاسین

    اُردو و پشتو املا کا صوتی و لسانی جائزہ

    السلام علیکم! بھائی جان مقالے کا موضوع بہت خوبصورت ہے۔ صوتیات کا مطالعہ کرنے کے لیے آپ کو لسانیات کا مطالعہ کرنا پڑے گا کیوں کہ صوتیات لسانیات کا ہی حصہ ہے۔ مجھے امید ہے اس حوالے سے آپ کو ریختہ پر کوئی نہ کوئی کتا ب ضرور مل جائے گی۔ ویسے میرے ناقص علم کےمطابق اردو میں لسانیات پر ہونے والے کام...
  7. محمد خرم یاسین

    زندگی کے اوراق سے۔۔۔۔

    ایک بار ایک زخمی کو عبداللہ پورپل سے ریسکیو کیا، وہ بیچارہ اپنی دکان سے گھر واپس جا رہا تھا ۔ اس کی موٹر سائیکل کسی گاڑی سے ٹکرائی اور اس بیچارے کی حالت بگڑ گئی۔ اس کے موٹر سائیکل کے آگے آموں کے لٹکے اور بھرے ہوئے دو شاپروں میں سے ایک کھل کر بکھر گیا تھا اور ابھی سلامت تھا۔ اس کی جان کے ساتھ اس...
  8. محمد خرم یاسین

    15 مئی ۔۔۔یومِ وفات سید ضمیر جعفری

    15 مئی اردو ادب کے معروف مزاح نگار سید ضمیر جعفری کا یومِ وفات ہے۔ اس حوالے سے فورم پر کچھ خاص ہونا چاہیے۔ ویسے 13 کی شام تک میں خود اس سے بے خبر تھا جب ریڈیو پاکستان سے کال آئی۔ اپنی معروضات لیے سٹوڈیو پہنچا تو وہاں پروفیسر ڈاکٹر آنسہ احمد سعید اور پروفیسر ڈاکٹر کاشف نعمانی پہلے سے موجود تھے۔...
  9. محمد خرم یاسین

    شامِ افسانہ ۔۔۔ منٹو کے یومِ ولادت کے خصوصی حوالے سے

    دو روز قبل فیصل آباد آرٹس کونسل کے ہال میں ایک خوبصورت اور شاندار شامِ افسانہ ۔۔۔ بحوالہ یومِ ولادت سعادت حسن منٹو منائی گئی۔ تقریب میں ممتاز افسانہ نگاروں اور ناقدین نے شرکت کی۔ افسانہ کل اور آج، افسانہ اور منٹو جیسے موضوعات پر لیکچرز کا اہتمام کیا گیا جب کہ مہمانانِ گرامی قدر نے اپنے افسانے...
  10. محمد خرم یاسین

    خدایا یہ تیری جنت

    ما شا اللہ بہت ہی خوبصورت اور پر تاثیر تحریر۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ آمین۔ لکھتے رہا کیجیے۔
  11. محمد خرم یاسین

    تاسف محترم الف عین صاحب کا پیغام

    استادِ محترم کے لیے بے شمار دعائیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے مسائل حل فرمائے اور انھیں جلد ہی ہمارے بیچ دوبارہ خیرو عافیت سے پہنچائے۔ آمین۔
  12. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    آمین۔ شکریہ، جزاک اللہ ۔ :)
  13. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    آج کل شعلہ گل کا مطالعہ جاری ہے۔ یہ احمد ندیم قاسمی کی شاعری کی کتاب ہے۔
  14. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    السلام علیکم! بہت خوب کولیکشن ہے۔ان میں کئی چاند تھے سرآسماں کا مطالعہ ابھی چند روز قبل ہی کیا ہے۔ بہت ہی خوب ناول ہے اور ہند مغل جمالیات و ثقافت کو سمجھنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔اس حوالےسے ایک مشورہ یہ ہے کہ اگر بچہ الفاظ اور ان کے پس منظر میں کھو کر مفاہیم سے دور رہ جائے یا بالفاظِ دیگر چھوٹی عمر...
  15. محمد خرم یاسین

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    احمد ندیم قاسمی صاحب کا افسانوی مجموعہ آنچل زیرِ مطالعہ ہے۔
Top