نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    تنقيدي محفل

    دوستو! اس طرح کیسے چلے گا؟ تنقیدی محفل میں زیادہ احباب کی آراء متوقع تھیں۔ کہاں‌ ہیں ہمارے باقی دوست؟؟؟؟؟
  2. نوید صادق

    لائبریری تقریب میں خوش آمدید۔

    شگفتہ بہن! السلام علیکم تذکرہ میر کسی زمانہ میں میری لائبریری میں تھا۔ کچھ ہجرتیں ایسی اچانک آئیں کہ اب یاد نہیں پڑتا کس نے کب مجھ سے مطالعہ کے لئے عاریتا" لیا تھا۔ خیر میں اب ذرا سنجیدگی سی تلاش کروں گا۔ انشائاللہ مل جائے گا۔ ویسے مخزنِ نکات از قائم چاند پوری بھی خاصے کی چیز ہے۔ یقینا" آپ...
  3. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    ورقِ سنگ- رام ریاض تجھ سا آئینہ کوئی پھر نہ ملا دیکھ لیتے کبھی صورت اپنی اتنے نزدیک نہ آنا یارو اتنی اچھی نہیں حالت اپنی
  4. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    ورقِ سنگ- رام ریاض دریا کی زندگی بھی گزارے کی رہ گئی اب صرف ایک آس کنارے کی رہ گئی جانے کہاں گروں تری باہوں کو چھوڑ کر یہ پینگ ایک آدھ ہلارے کی رہ گئی
  5. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    ورقِ سنگ- رام ریاض اس طرح بیٹھ رہے ہو خاموش ساتھیو! یہ بھی کوئی بات ہوئی تم اگر ایسے مجھے بھول گئے گویا پھر میں نہ ہوا، بات ہوئی
  6. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    ورقِ سنگ- رام ریاض ہر کوئی مست ہے اپنی دُھن میں کون یاروں سے لپٹ کر روئے
  7. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    ورقِ سنگ- رام ریاض جلتے دنوں میں جب بھی تری یاد آ گئی ٹھنڈی ہوا چلی، کبھی بدلی سی چھا گئی شامِ الم کے بعد ہمیں کچھ خبر نہیں ہم جاگتے رہے کہ ہمیں نیند آ گئی شہروں میں ہم کہاں ترے بس کے تھے اے اجل! صحرا نگل گیا، ہمیں تنہائی کھا گئی
  8. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    ورقِ سنگ- رام ریاض دیکھ کے اپنا حال کبھی تو ایسا بھی جی اُمڈا جیسے سبز گھنے پیڑوں پر بادل ٹوٹ پڑے آج تو دل کی دھڑکن سے آواز کچھ ایسی آئی جیسے کوئی پھول کِھلے یا چھالا پھوٹ پڑے
  9. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    ورقِ سنگ- رام ریاض فقیر ہوں، نہ گداگر، نہ میں بھکاری ہوں مرے سوال کو اپنی گلی کا موڑ نہ دے
  10. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    ورقِ سنگ- رام ریاض لوگ آرام سے کب ہوتے تھے ہم ترے شہر میں جب ہوتے تھے یاد کرتا ہوں تو اگلے ساتھی یوں نظر آتا ہے، اب ہوتے تھے کوئی روتا تھا، کوئی ہنستا تھا ہم ہی اک مہر بلب ہوتے تھے
  11. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    ورقِ سنگ- رام ریاض پہلے اس راہ میں ہنگامہ رہا کرتا تھا اب تری یاد بھی خاموش گزر جاتی ہے
  12. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    ورقِ سنگ- رام ریاض کل میکدہ میں رام قیامت کا شور تھا میں بے خبر تھا، میں نے بھی جو کچھ سنا، کہا
  13. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    ورقِ سنگ- رام ریاض آنکھیں بھی مری بند، مرے ہونٹ بھی لف ہیں اس پر بھی کئی لوگ یہاں سنگ بکف ہیں دنیا نے ترا میرا سکوں بانٹ لیا ہے کچھ تیری حمایت میں ہیں، کچھ میری طرف ہیں
  14. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    ورقِ سنگ- رام ریاض اے دوست ترا قرب مجھے چاٹ گیا ہے میں اتنی مروت کا سزاوار نہیں تھا
  15. نوید صادق

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    یہ رات رات جو دیوار و در کو تکتا ہوں مرے قریب رہو، کوئی دم کی مہلت ہے شاعر: نوید صادق
  16. نوید صادق

    اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

    گلے لگائے تجھے دیر ہو گئی لیکن ترے لباس کی خوشبو مرے لباس میں ہے شاعر: رام ریاض
  17. نوید صادق

    بیت بازی سے لطف اٹھائیں

    یہ اور بات کہ تو چھو سکے، نہ دیکھ سکے ترے قریب سے لمحہ گزرنے والا ہے شاعر: رام ریاض
  18. نوید صادق

    لائبریری تقریب میں خوش آمدید۔

    خالد علیم کا مجموعہ کلام " بغداد آشوب" مکمل ہے۔ سید آلِ احمد کا مجموعہ کلام " میں اجنبی سہی" مکمل ہے۔ قابل اجمیری اور علامہ طالب جوہری کا انتخاب پہلے ہی آن لائن کر چکا ہوں۔رام ریاض کے انتخاب کی ٹائپنگ انشاءاللہ آج مکمل ہو جائے گی۔ اس کے بعد میرا ارادہ ہے کہ کوئی تذکرہء شعراء شروع کر دوں۔ ویسے...
  19. نوید صادق

    تعارف ایک اور تعارف

    خوش آمدید نوید صادق
  20. نوید صادق

    انتخابِ رام ریاض

    ورقِ سنگ- رام ریاض یہ گھنے لوگ، یہ چوڑے بازار شہر میں کون اکیلا جائے جانے کیوں آدمی یہ سوچتے ہیں اپنے بارے ہی میں سوچا جائے اب وہ بستی ہے نہ بستی والے کیا تجھے یاد دلایا جائے
Top