بھائی مجھے تو حزب ہی امریکہ کا ایجنڈا آگے بڑھاتے ہوئے لگتی ہے۔ مقصد صرف یہ کہ مسلمان کبھی بھی یکسو ہو کر اپنے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش نہ کر سکیں۔ ان کے نظریہ کے متعلق بھائی عمر میرزا سے ایک سوال کیا تھا کچھ ماہ قبل۔ آج تک جواب موصول نہیں ہوا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ کیونکہ سیدہ خاتون جنت کی...
اور یہ بھی سوچنا چاہئے کہ کیوںسندھ کے لوگ ہر وقت پنجابیوں کو ہی کوستے ہیں اور وہ کون لیڈر ہیں جو ہر چیز کا الزام صرف اپنے اقتدار کے لئے پنجاب پر لگاتے ہیں؟ پاکستان پر سب سے زیادہ حکومت سندھ کے حکمرانوںنے کی ہے اور پھر بھی پنجاب قصور وار؟ اس ناانصافی کا بھی کسی کو توڑ کرنا چاہئے۔
میرے ماموں کا کل بروز اتوار پاکستان میں قریباً شام ساڑھے نو بجے انتقال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
آپ بہن بھائیوں سے ان کے لئے دعائے مغفرت کی گزارش ہے۔
کیا صرف اس بات پر تیر پر ٹھپہ لگا دیا جائے کہ بے نظیر نہ رہیں؟ کیا ووٹ کا یہی تقدس ہوتا ہے؟ اگر کل کو مشرف ہلاک ہو جائے تو کیا ہم سائیکل پر ٹھپہ لگانے چل پڑیں؟ ویسے یہ کیا ہوا کہ محترمہ کے جاتے ہی مسٹر ٹین پرسنٹ بھی معاف اور اربوں کی کرپشن بھی؟ نہ سوئٹزر لینڈکے مقدمات نہ سرے محل سب بھول گئے ہم۔...
بے شک اللہ کی لعنت ہے جھوٹوں پر اور مفسدین پر اور قاتلین پر۔ بہت سے دوستوں نے میری بات پر اعتراض کیا تھا لیکن اب تو مردود خوارج خود ساری دُنیا میں اعلان کر رہے ہیں کہ بے نظیر کو انہوں نے ہی قتل کیا ہے اور یہ کہ انہوںنے امریکہ کا ایک "Most precious asset" ختم کردیا ہے پاکستان سے۔ اب کیا فرمائیے...
ایک اور سانحہ ہوا۔ ایک اور درد بھرا دن ہماری قومی زندگی کی تاریخ میں آیا اور تاریخ بن گیا۔ نجانے اتنے کتنے دن ابھی اور ہماری قسمت میں لکھے ہیں؟ نجانے کب وہ منزل جس کا خواب آج سے ساٹھ برس قبل دیکھا تھا شرمندہ تعبیر ہوگی؟ آج جب دل ایک اور صدمہ سے بُجھا ہوا ہے کچھ حسرتیں ہیں جو اظہار چاہتی ہیں۔ جب...
اس میں بے پر کی کیا بات ہے؟ بے نظیر نے خود اسامہ پر الزام لگایا تھا اپنی حکومت کے گرانے کا۔ پھر عبداللہ مسحود نے کہا تھا کہ اس کے خودکش بمبار بے نظیر کے استقبال کے لئے تیار ہیں۔ ایجنسیوںنے بتایا تھا کہ بے نظیر کی ہلاکت کی ہدایات بن لادن لعین نے خود جاری کی ہیں اور یہ بات اخباروں کی زینت بن چکی...
بھائی اگر دہشت گردی امریکہ کی پیداوار ہے تو امریکہ میں سب سے زیادہ ہونا چاہئے۔ اپنی کمزوریوں کو دوسروں کے سر کب تک تھوپتے رہیں گے ہم؟ خودکش بمبار کوئی ٹام، ڈک یا ہیری نہیںتھا کوئی داداللہ، کوئی عمر، کوئی عبداللہ ہوگا۔ کمزوری تو ہمارے اپنے اندر ہے دوسروں کو کیوں کوسنا؟ خانہ جنگی کا خطرہ تو شاید...
سفید فاسفورس کے استعمال کو جائز قرار دینے کی تہمت آپ کے قلم سے لکھا دیکھ کر اچنبھا نہیںہوا۔:) ویسے اگر کوئی کام نہ کیا جاسکے تو اس سے دستبردار ہی ہوجانا چاہئے نہ کہ پوری ٹرم کی تنخواہ حلال کی جائے۔ اگر کراچی کی میئر شپ کے دوران آپ قاتلوںکو گرفتار نہیںکرسکتے تھے تو استعفٰی دینے میں کیا امر...
انا للہ و انا الیہ راجعون
پڑھ کر دکھ ہوا کہ ہم سب نے فوج اور ایجنسیوںپر الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا اور جن کو بے نظیر خود للکار رہی تھیں اور جنہوں نے کہا تھا کہ ان کے خودکش بمبار بے نظیر کے استقبال کے لئے تیار ہیں انہیںبالکل فراموش کر دیا ہے۔ ایجنسیوں نے بے انتہا بار پرزور طریقہ سے محترمہ سے...
لیکن سوال یہ ہے کہ پھر بھی یہ جماعت اتنے ووٹ کیسے لے آتی ہے؟ پھر بھی کیوںکراچی کے لوگ اس جماعت کے سپورٹر ہیں؟ میںیہ تو ماننے کو تیار ہوں کہ ایک لاکھ میںسے بیس ہزار ووٹ بوگس ہوگا لیکن باقی کا اسی ہزار ووٹر انہیںکیوںووٹ دیتا ہے؟
یقیناً ایسا ہی ہونا چاہئے۔ ویسے ہمت بھائی کی پوسٹ کا کسی نے جواب دینا ہے پڑھ کر مزا آئے گا اور شاید جھوٹو سچ کا بھی فرق پتہ چل جائے۔:)
خیر بی بی پر امریکہ نوازی کا طعنہ سُن کر یاد آیا کہ ایک جماعت کے سربراہ تو خود پینٹاگون میں بریفنگز لیتے ہیں۔ پتہ نہیں کیوں ان کے خلاف امریکہ نوازی کا نعرہ...
اگر میںنے کبھی یہ کہا کہ ایم کیو ایم انصاف پسند جماعت ہے یا الطاف حسین ایک معصوم شخص ہے تو پھر میںآپ کا گنہ گار ہوں۔ ویسے ایک پوری ٹرم کراچی کی مقامی حکومت کی جماعت کے پاس رہی، کیوںنہ ایم کیو ایم کو لگام دی انہوں نے؟ نصیر اللہ بابر کے دور میںآپریشن میںملوث پولیس افسران کو چُن چُن کر مارا...
مسلم لیگ (ق) کا بھروسہ روایتی سیاستدانوں کی انتخابی قوت پر ہے اور مخصوص علاقوں میں ان کا ووٹ بینک کافی مضبوط ہے۔ سروے تو جعلی ہی لگتا ہے لیکن ابھی تک حکمران مسلم لیگ کی جانب سے کوئی بڑا جلسہ اور کوئی مجمع اکٹھا نہ کرسکنا کافی عجیب لگ رہا ہے۔ چوہدری برادران انتہائی کوشش کے باوجود عوامی لیڈر نہیں...