بہت شکریہ جناب اسد قریشی اور محمد اظہر نذیر صاحبان۔۔۔ مجھے جو ایک شعر اچھا لگا، وہ کون سا ہوسکتا ہے، حد یہ ہے کہ میری نظر میں یہ پوری کی پوری غزل بے کار ہے۔۔۔ صرف وہ ایک شعر کام کاہے۔۔۔
ہے قدموں کے تلے زمیں نہ سر پہ آسمان ہے
یہ پتھروں سے سخت قلب والوں کا جہان ہے
یہ شور، یہ دھواں، یہ آگ، یہ لہو، یہ زلزلے
سزا ہے میرے جرم کی یا میرا امتحان ہے
کہیں پہ تیز بارشیں، کہیں پہ خشک سالیاں
کہیں پہ ہے حلق میں دل، کہیں لبوں پہ جان ہے
یہ آندھیاں اڑا کے لے کے جائیں گی مجھے کہاں
ہوا میں...
کبھی کبھی ہم شائستگی کی حدیں پھلانگ جایا کرتے ہیں اور ہمیں پتہ نہیں چلتا، وجہ اس کی یہ ہے کہ ہم نکات تلاش کرتے ہیں اور نکات کبھی کبھی شائستگی کی حدوں سے دور بھٹک رہے ہوتے ہیں۔۔ شائستگی کی حدود میں وہ نکات نظر نہیں آتے، بہرحال کچھ بھی غلط کہا یا کیاجائے، اس کی توجیہہ حماقت ہی کہلائے گی۔۔۔ آپ کی...
اس سے پہلے بھی ایک غزل جو میں نے یہاں پوسٹ کی ہے، فیس بک پر پوسٹ کی گئی تھی، اس میں مصرع تھا خود کشی ہو نہیں پائی ہم سے۔۔۔ آئیے حوصلہ بڑھانے کو۔۔۔
ایمان گونڈوی نے کہا یہ دوسری بحر میں ہے یعنی مصرع اول۔۔۔
اسے یوں کر لیں: خودکشی ہم سے ہو نہیں پائی۔۔۔
میں نے کہا مجھے دونوں میں کوئی فرق نہیں لگتا...
اس بحر سے ملتی جلتی ایک اور بحر ہے اور میں اکثر یہ غلطی کرتا ہوں کہ غزل کے کچھ مصرعے دوسری سمت نکل جاتے ہیں اور مجھے پتہ نہیں چلتا۔۔۔
دل میں طوفان سا بپا کرکے ۔۔۔۔کوئی اپنا گیا دغا کرکے
ساری دنیا کو منانے نکلے۔۔۔۔۔ساری دنیا کو ہم خفا کرکے
کیا مجھے مل سکا وفا کرکے اس نے کیا پالیا جفا کرکے
خار...
تیری تصویر گر دریدہ ہوئی
اب کے ہم سے رفو نہیں ہو گی
اس سے ملتا جلتا ایک شعر ہمیں یاد آیا
ہاتھ تو کاٹ دئیے کوزہ گروں کے ہم نے
معجزے کی وہی امید مگر چاک سے ہے
اب مطلب کی بات ہو جائے تو ہمارے خیال میں (ہمارے خیال میں کا اضافہ اس لیے کیا جارہا ہے تاکہ مطلب کچھ نکل آئے تو بچنے کا محفوظ راستہ بھی...
آپ نہ ہوتے تو غزل نہ ہوتی اور غزل نہ ہوتی تو اتنی تنقید نہ ہوتی اور اتنی تنقید نہ ہوتی تو غزل کے خیالات جو شروع میں زمین کی طرف جا رہے تھے اب آسمان کی طرف جاتے دکھائی نہ دیتے۔۔۔ آسمان تو دور ہے، ہار توہونی ہی تھی۔۔۔
دیکھ گلشن کے تیری ہی خاطر
گُل نے کُملا کے رنگُ بُو ہاری
÷÷ پہلے مصرعے میں کے کی جگہ کہ درست ہے۔۔۔
جو تھی ناقابل شکست اب تک
کچھ سبب تھا کہ آرزو ہاری
÷÷÷ کچھ سبب تھا وہ آرزو ہاری۔۔۔ بہتر ہے
فرازی روح کو دیکھ کر عقابی روح والا شعر یاد آئے گا لیکن خامہ فراز اچھا لگ رہا ہے، اسی کی طرح گلشن فراز، گلستان فراز، افکار فراز ہوسکتا ہے۔۔ انگلش میں فراز آن لائن ، پوئٹری آف فراز، فراز کرئیشنز ہو سکتا ہے (آخری والا کسی کمپنی کا نام لگتا ہے)