عینی بٹیا ! 6 سوالوں کے ایک جواب کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ ۔طول اللہ عمرک (یعنی اللہ رب العزت آپ کی عمر دراز فرمائے۔ آمین
عینی شاہ نے ہمارے چھ سوالوں کا ایک جواب دے کر اپنی اعلیٰ ذہانت کی نمائش کی ہے۔
بیٹی! دین، مذہب مسلک اور ملت یہ سارے مختلف الفاظ ہیں؛ البتہ عوام میں یہ ایک ہی مفہوم میں بولے...
عینی اگر اِجازت ہو تو ہم بھی آپ سے چند سوال کرنا چاہتے ہیں:
1۔ آپ کی قومیت کیا ہے؟
2۔ آپ کا دین کیا ہے؟
3۔ آپ پہلے مسلم ہیں یا پہلے پاکستانی؟
4۔ آپ کا مذہب کیا ہے؟
5۔ آپ کا مسلک کیا ہے؟
6۔ آپ کی ذات کیا ہے؟
7۔ آپ اپنے آپ کو کیا سمجھتی ہیں؟(بچی، لڑکی، دوشیزہ،عورت یا چاند پر چرخہ کاتنے والی بڑھیا)...
نایاب صاحب! سوال تو آپ نے عینی سے پوچھاہے۔ لیکن کچھ یاد آگیا تو عرض کرتے چلیں، گراجازت ہو۔
علمائے کرام سے اکثر سُنا کرتے تھے کہ سینکڑوں بزرگوں کی جوتیاں سیدھی کر کے علم کی یہ دولت حاصل کی ہے، کودوں دے کر نہیں خریدی۔
چند سال قبل ہم ہندوستان ایک بہت بڑے دینی ادارے (جامعہ اشاعت العلوم)کے معائنہ کے...
جدید گرامر تعریفوں کی مدد سے نہیں پڑھائی جاتی۔ گرامر میں جدید رجحان استعمال کا ہے۔ یعنی موجودہ دور ایپلائڈ گریمر کا ہے۔اُستاد محترم محمد یعقوب صاحب آسی نے بجا فرمایا:
▼مدینہ منورہ کا قدیم نام یثرِب تھا۔حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ سے مدینہ کو ہجرت کی۔ مکہ سے مدینے کی مسافت...
لغوی معنیٰ: مائل کرنا۔
اِصطلاحی معنٰی:زَبر کو زِیر کی طرف اوراَلف کو یا کی طرف مائل کرکے پڑھنا۔
روایتِ حفص میں سارے قرآن مجید میں صرف ایک جگہ لفظ مَجْرِیْھَا میں امالہ ہوا ہے یہ اصل میں مَجْرٰھَا تھا ۔الف کو یا کی طرف مائل کیاتو مَجْرَیْھَا بن گیا پھر زبر کو زیر کی طرف مائل کیا تو مَجْرِیْھَا (...
بہت خوب ! اسے کہتے ہیں: عاقلہ کا معقول جواب۔
ہمارے ہاں اسے اُڑاو جواب کہتے ہیں۔
اور نہیں تو کس نے؟
جواب پڑھ کر اتنا مزہ نہیں آیا جتنا کوکا کولا پی کر آتا ہے۔
پاکستان کی قومی زبان اردو ہے، عینی کی مادری زبان اردو ہے،پھر بھی اگر اتنی آسان سی اردو بھی سمجھ میں نہ آئے تو اردو محفل کے کسی فورم...
واہ! شمشا د صاحب ! عینی بٹیا کا تعارف حاصل کرنے کے لیے کیا زبردست پرچہ ڈِزائن کیا ہے آپ نے؟
لیکن عینی بھی آپ سے پیچھے رہنے والی کہاں ہے؟ کیا خوب جواب دِیے ہیں۔ البتہ بڑی صفت سے چند سوالوں کے جواب گول کر گئیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ آپ کے دوسرے پرچے کے جواب دینے کتنی ایمان داری دکھاتی ہیں اور عقل...
بہت خوب! شوخی طبع کے کیا کہنے۔منیب احمد صاحب فاتح!!! آپ ہمیں گجراتی مانیں، رحمانی تسلیم کریں، بجا طور پر کریں، براہِ کرم فرقلیط(فارقلیط) نہ مانیں۔یہ تو ہم نے حصول نسبت اور کسب فیض کی خاطر اپنا یوزر نیم رکھ لیا ہے۔اورہاں!!!ہمیں ہمہ دانی کا دعویٰ ہے نہ خدائے سخن کی طرح اس بات کا دعوی ہے کہ مستند...
محمد حسین وفا جونپوری ہمارے قریبی دوست ہیں۔ حکومت گجرات میں ملازم تھے۔ سبکدوش ہو چکے ہیں۔ انگریزی، اردو اور فارسی سے ایم اے کر چکے ہیں۔ گجرات اردو اکادمی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ ان دنوں فرصت کے اوقات میں شاعری کرتے ہیں ۔ ہم نے انہیں بچوں کی نظمیں کہنے اور پہلے کہی جا چکی (سو سے زائد )نظمیں ترتیب...
منہ میں ہے جو اک زبان
ہے خدا کی اعلیٰ شان
اس میں ہڈی ہے نہ بال
ہیئت اس کی بے مِثال
یہ ہے نعمت عالی شان
منہ میں ہےجو اک زبان
یہ ہے نعمت عالی شان
منہ میں ہے جو اک زبان
یہ بھلی تو سب بھلے
یہ بری تو سب برے
خوش گمان و بد گمان
منہ میں ہے جو اک زبان
پہلے خوب تولیے
اس کے بعد بولیے
لفظ لفظ اِمتحان
منہ...