نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    عربی کی تشکیلات (اعراب) اور حروف تو اردو میں پہلے ہی استعمال ہورہے ہیں بلکہ اردو رسم الخط کی بنیاد ہی ان پر ہے ۔ ریحان کی طرف سے اصل بحث یا گفتگو تو اسی بات پر ہورہی ہے کہ موجودہ اعراب اردو کے تلفظ کو کماحقہٗ ادا نہیں کرتے اس لئے مزید علامات کی ضرورت ہے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    لفظ "اعلی" اور "زکوۃ" میں کھڑا زبر کس حرف پر لگانا چاہیے؟

    اس بات کا تعلق عربی رسم الخط کے ارتقا سے ہے جو اپنی جگہ خود ایک دلچسپ کہانی ہے ۔ چونکہ مصحفِ عثمانی میں الرحمٰن اور العٰلمین وغیرہ کا املا اولین دور میں الف مقصورہ کے ساتھ لکھا گیا تھا اس لئے مزید تفرقات سے بچنے کی خاطر انہیں قرآن مجید کے نسخوں میں یونہی برقرار رکھا گیا ہے ۔ اور یہ املا اب...
  3. ظہیراحمدظہیر

    دل کا دروازہ وا کرے کوئ

    صابرہ امین ، اتنی طویل غزل کے ایک ایک شعر پر توجہ کرنا اور نشاندہی کرنا تو ممکن ہی نہیں ہے اور وہ بھی اتنے قلیل وقت میں ۔ میں نے چند اشعار جو سامے آئے ان کی نشاندہی کردی تھی تاکہ آپ ان کی روشنی میں بقیہ اشعار کو بھی دیکھ لیں ۔ شعر کے مضمون اور پیرایۂ اظہار پر تو بہت کچھ لکھا جاسکتا ہے لیکن...
  4. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    ریحان بھائی ، مثال تو اس لئے دی تھی کہ ہر زبان کا اپنا ایک تاریخی پس منظر اور ارتقائی سفر ہوتا ہے اور ہر زبان میں یہ مسائل موجود ہیں ۔ اگر ہم کسی ایک زبان کے اصولوں کو مثال کے طور پر اپنا کر اپنی زبان کو ویسا ہی بنانے کی کوشش کریں تو ایسا ممکن نہیں ہے ۔ زبان تو غیر محسوس طریقے پر صدیوں میں...
  5. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    ارے صاحب ، تبسم برطرف ہم تو جنبشِ ابرو پر حاضر ہونے والوں میں سے ہیں لیکن کیا کریں معاملہ کچھ ایسا ہی گمبھیر تھا ۔ ویسے دل فروخت ہونے والی بات پر ایک پرانی غزل یاد آگئی ۔ دو ایک روز میں ڈھونڈ کر پوسٹ کرتا ہوں ۔ :)
  6. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ کُلّیاتِ غالبؔ (ویب کتاب)

    سعادت ، اس سلسلے میں یہ لڑی بھی دیکھئے:
  7. ظہیراحمدظہیر

    سولھویں سالگرہ نیرنگ خیال بھیا سے ادبی اورعلمی مکالمہ

    ذوالقرنین بھائی ، یہ بتائیے کہ فکاہیہ تحریر کی تحریک آپ کو عموماً کہاں سے ملتی ہے ؟ اور یہ بھی بتائیے کہ آپ طبیعتاً مزاح کے طرف زیادہ مائل ہیں یا طنزیہ پہلو کو قصداً ہلکا رکھتے ہیں؟ عموماً آپ کی تحریر میں طنز کی کاٹ اتنی گہری نہیں ہوتی ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    خوبصورت شعر ہے!

    خوبصورت شعر ہے!
  9. ظہیراحمدظہیر

    بے شک اللہ کی رحمت اس کے غضب پر غالب ہے ۔ لیکن بندے کو اس کی محبت اور اس کا ڈر دونوں کی ضرورت ہے ۔

    بے شک اللہ کی رحمت اس کے غضب پر غالب ہے ۔ لیکن بندے کو اس کی محبت اور اس کا ڈر دونوں کی ضرورت ہے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا :):):)

    آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا :):):)
  11. ظہیراحمدظہیر

    مامتا کا پہلا سبق!

    مامتا کا پہلا سبق!
  12. ظہیراحمدظہیر

    دل کا دروازہ وا کرے کوئ

    اس غزل میں اچھےاشعار کہے ہیں آپ نے ۔ بہت داد!
  13. ظہیراحمدظہیر

    لفظ "اعلی" اور "زکوۃ" میں کھڑا زبر کس حرف پر لگانا چاہیے؟

    قبلہ کو اگر قبلے میں تبدیل کیا جائے تو اس صوتی تبدیلی کو امالہ کہتے ہیں ۔ جیسے کالا سے کالے اور گھوڑا سے گھوڑے وغیرہ
  14. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    اردو میں ایک ہی آواز کے لئے ایک سے زیادہ الفاظ اس باعث ہیں کہ اردو تین بڑی زبانوں کا مکسچر ہے۔ اردو املا فارسی سے آیا اور اسی کے توسط سے عربی الفاظ اس میں داخل ہوئے ۔ ہندی لفظوں کو ٹرانسلٹریٹ کیا گیا ۔ اگر املا کے ان تفرقات کو مٹادیا جائے تو زبان اپنی حیثیت کھو بیٹھے گی۔ الفاظ کا تاریخی پس منظر...
  15. ظہیراحمدظہیر

    لفظ "اعلی" اور "زکوۃ" میں کھڑا زبر کس حرف پر لگانا چاہیے؟

    کاش زبان ہم اور آپ مل کر بناسکتے! لیکن ایسا نہیں ہے ۔ جو زبان کروڑوں لوگ صدیوں سے بولتے ، لکھتے اور پڑھتے آرہے ہیں اس کی بڑی اہمیت ہے ۔ یہ ہم سب کا مشترکہ ورثہ ہے ۔ اسے بیک جنبشِ قلم تبدیل کرنا ممکن نہیں ۔ کسی تبدیلی کے لئے تحریک تو چلائی جاسکتی ہے لیکن اس کی کامیابی یا ناکامی وقت کے ہاتھ...
  16. ظہیراحمدظہیر

    دل کا دروازہ وا کرے کوئ

    بہت جلدی اچھے اشعار لکھے ہیں آپ نے ۔ اس سے آپ کی صلاحیت بھی ظاہر ہوتی ہے ۔ ماشاء اللہ ! اب یہ دیکھئے کہ ددنوں مصرعوں میں ربط کیسا ہے ۔ بعض اشعار میں یہ ربط کمزور ہے ۔ قاری کو سرےخود ملانے پڑتے ہیں ۔ بہتر ہوتا ہے کہ مصرعے باہم اچھی طرح مربوط ہوں ۔ مثال کے طور پر یہ شعر دیکھئے: ہم پہ سو سو...
  17. ظہیراحمدظہیر

    اردو لغت میں تلفّظ کی غلطیاں

    ریحان بھائی ، آپ کا سوال دراصل دو مختلف مسائل سے متعلق ہے ۔ ایک مسئلہ تو یہ ہے کہ غیر اردو دان اردو الفاظ کا درست تلفظ کیسے ادا کرے گا؟ عرض ہے کہ یہ سوال صرف اردو ہی سے مخصوص نہیں بلکہ کسی بھی زبان سے متعلق اٹھایا جاسکتا ہے ۔ جواب اس کا یہ ہے کہ کسی بھی زبان کا تلفظ اس کے بولنے والوں سے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    لفظ "اعلی" اور "زکوۃ" میں کھڑا زبر کس حرف پر لگانا چاہیے؟

    چونکہ عربی میں امالا نہیں ہوتا اس لئے بڑی اور چھوٹی یا کا فرق کوئی معنی نہیں رکھتا۔ یہ فرق صرف اردو میں ہے۔ جیسا کہ راحل بھائی اور عاطف بھائی نے کہا کہ خطاطی میں "ی" کو دونوں صورتوں میں لکھا جاسکتا ہے ۔ بلکہ خطِ ثلث میں خوبصورتی کی خاطر اکثر "ے" ہی لکھا جاتا ہے۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    لفظ "اعلی" اور "زکوۃ" میں کھڑا زبر کس حرف پر لگانا چاہیے؟

    عاطف بھائی ، اردو میں تنوین الف پر لگے گی ۔ یہی قدیمی رواج ہے اور یہی املا کمیٹی کی سفارش ہے ۔ اس الف کو الف تنوینی بھی کہا جاتا ہے ۔ املا کمیٹی کی سفارش کے لئے یہ ربط دیکھئے ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    لفظ "اعلی" اور "زکوۃ" میں کھڑا زبر کس حرف پر لگانا چاہیے؟

    جیسا کہ راحل بھائی نے تفصیلاً لکھا ہے کہ کھڑا زبر "ی" یا "و" پر لگانا چاہیئے ۔ کھڑا زبر دراصل الف مقصورہ ( یعنی قصر کیا ہوا الف) کی علامت ہے ۔ اعلیٰ اور زکوٰۃ میں "ی" اور "و" دراصل الف کی کرسی ہیں ۔ یعنی ان الفاظ کو اعلا اور زکات لکھنے کے بجائے "ی" اور "و" سے لکھا گیا اور ان کے اوپر الف...
Top