ہمارے خیال میں تو یہ اختراع ہمارے عجمی اساتذہ کی ہی ہے جنھوں نے اپنے عجمی شاگردوں کی آسانی کے لیے اس قسم کے قواعد ایجاد کیے جن سے مدد لے کر شاگرد عربی صیغے بناسکیں۔ مثال کے طور پر فعلِ ماضی سے مضارع بنانے کا قاعدہ :
ماضی کے شروع میں ان چار حرفوں میں سے ایک لگادینے سے مضارع بن جائے گا۔ وہ حروف...